گجرات پولیس کا کارنامہ: 7 سالہ بچے کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا!

arifkarim

معطل
news-1427185886-2048_large.jpg

گجرات (جیوڈیسک) پولیس نے 7 سالہ بچے ’’سمیر بٹ‘‘ پر 30 سالہ شخص کے اغوا کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

گجرات کے تھانہ سول لائنز میں 30 سالہ عامر اقبال نامی شخص کی مدعیت میں درج کرائے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 7 سالہ سمیر بٹ نے معمولی تلخ کلامی کے بعد اسے اغوا کرنے کے بعد اسلحے کے زور پر اس سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔

پولیس نے سمیر بٹ پر دفعہ 365 کے تحت اغوا ور اسلحے کے زور پر لوٹ مار کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کی جانب سے چھاپوں کے بعد سمیر کے والدین نے اسے عدالت کے روبرو پیش کر دیا ہے جس پر عدالت نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل گجرات میں ہی پولیس نے 3 سالہ بچے پر وال چاکنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔
http://www.geourdu.co/khabrain/national-news/gujrat-police-job-children-kidnapping-trial-arms-court/

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے سات سالہ بچے کے خلاف 30سالہ شخص کے اغواءاور ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردیں تاہم بچے کے والدین نے خود ہی بچے کو عدالت میں پیش کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق گجرات کے تھانہ سول لائنز میں 30 سالہ عامر اقبال نامی شخص کی مدعیت میں درج کرائے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سات سالہ سمیر بٹ نے معمولی تلخ کلامی کے بعد اسے اغوا کرلیا اور اسلحہ کے زور پر اس سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔
پولیس نے سمیر بٹ کے خلاف دفعہ 365 کے تحت اغواءا ور اسلحے کے زور پر لوٹ مار کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کی جانب سے چھاپوں کے بعد سمیر کے والدین نے اسے عدالت کے روبرو پیش کردیا ہے جس پر عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے پولیس کو مزید چھاپوں سے روکدیا اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوکو تفتیشی افسر سمیت طلب کرلیا۔
http://dailypakistan.com.pk/gujrat/24-Mar-2015/206253
 
Top