کیا رات کو سونے سے پہلے پڑھی ہوئی چیز بہتر یاد رہتی ہے؟

آپ سب لوگوں سے ایک گزارش ہے۔
رات کا کھانا سونے سے پہلے کم از کم 4 گھنٹے پہلے کھائیں۔ کم از کم 10 منٹ چہل قدمی کریں ۔نفسی خواب نظر نہیں ائیں گے۔
اور
رات کو سونے سے پہلے ایت الکرسی اورچاروں قل پڑھ کر ایک بار درود شریف پڑھ کر سیدھی کروٹ لے کر سوئیں ۔ طبعیت بشاش رہے گی۔
 

ابوشامل

محفلین
بہت مزیدار موضوع چھیڑا ہے نبیل بھائی آپ نے۔
آپ کا اصل موضوع شایدیہ ہے کہ کیا نیند سے پہلے پڑھی گئی چیز یادداشت میں زیادہ اچھے طریقے سے محفوظ ہوتی ہے۔ میرا اس کا کوئی خاص تجربہ تو نہیں ہے۔ لیکن ایک چیز جو میں نے نوٹ کی ہے کہ خوابوں میں کئی مرتبہ بہت زبردست چیزیں تخلیق ہوتی ہیں۔ مجھے اب بھی یاد ہے کہ زندگی میں پہلی مرتبہ شاعری کی آمد خواب ہی میں ہوئی تھی اور صبح میں نے وہ غزل لکھ بھی ڈالی تھی۔ بعد میں گردش زمانہ کی نظر ہو گئی۔ اس کے علاوہ ڈیزائننگ کے کئی آئیڈیاز میرے دماغ میں خواب ہی میں آتے ہیں یا پھر نیند آنے سے کچھ دیر پہلے کے وقت میں۔
 

میم نون

محفلین
اس کے علاوہ ڈیزائننگ کے کئی آئیڈیاز میرے دماغ میں خواب ہی میں آتے ہیں یا پھر نیند آنے سے کچھ دیر پہلے کے وقت میں۔

ڈیزائننگ تو میں بھی سونے سے پہلے ہی کرتا ہوں، مجھے اسی وقت اچھے آئڈیئے آتے ہیں، یہ اس لیئے کہ جب تھکا ہوتا ہوں تو اس سے میرا دماغ فریش ہو جاتا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی میں بھی یقین نہیں رکھتی تھی لیکن کبھی کبھی زندگی میں کچھ عجیب سا ہوجاتا ہے نا۔۔۔۔جیسے میری بیٹی نورالعین کے پیدا ہونے سے کچھ ماہ پہلے مجھ ایک خواب دیکھائی دیا کہ میرے داداابو (جو کافی سال پہلے وفات پا چکے ہیں) مجھے اپنے ہاتھوں سے دہی کھلا رہے ہیں۔۔۔میں یہ خواب دیکھ کے بہت ڈر گئی۔۔۔۔لیکن میری تائی ماں (جو میری ساس بھی ہیں) نے مجھے کہا کہ یہ تو خوشخبری ہے۔۔۔اللہ تعالیٰ تمھیں بیٹی دے گا۔۔۔۔اگر تم خواب میں دودھ پیتی تو پھر بیٹا ہوتا۔۔۔۔کچھ مہینوں بعد ان کی بتائی تعبیر ٹھیک نکلی۔

نبیل بھائی میں نے آپ کا سارا موضوع ہی بدل دیا :noxxx:

کوئی بات نہیں امن بہن، اس طرح کے موضوعات ہوتے ہی بات سے بات چلانے کے لیے ہیں۔ یہ کونسی تکنیکی مقالوں پر گفتگو ہے کہ لائن سے ہٹ نہ پائے۔ :)
ہم عام انسانوں کے خواب سچے نکل آنا کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے، لیکن اسے اتفاق ہی سمجھنا چاہیے۔ صرف نبی کا خواب حجت ہوتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت مزیدار موضوع چھیڑا ہے نبیل بھائی آپ نے۔
آپ کا اصل موضوع شایدیہ ہے کہ کیا نیند سے پہلے پڑھی گئی چیز یادداشت میں زیادہ اچھے طریقے سے محفوظ ہوتی ہے۔ میرا اس کا کوئی خاص تجربہ تو نہیں ہے۔ لیکن ایک چیز جو میں نے نوٹ کی ہے کہ خوابوں میں کئی مرتبہ بہت زبردست چیزیں تخلیق ہوتی ہیں۔ مجھے اب بھی یاد ہے کہ زندگی میں پہلی مرتبہ شاعری کی آمد خواب ہی میں ہوئی تھی اور صبح میں نے وہ غزل لکھ بھی ڈالی تھی۔ بعد میں گردش زمانہ کی نظر ہو گئی۔ اس کے علاوہ ڈیزائننگ کے کئی آئیڈیاز میرے دماغ میں خواب ہی میں آتے ہیں یا پھر نیند آنے سے کچھ دیر پہلے کے وقت میں۔

برادرم فہد، ایک بات کہتے ہوئے جھجک رہا تھا کہ کسی بات کے میرے ذہن میں گردش کرنے کا تعلق اس سے بھی ہو سکتا ہے کہ میں کسی کی بات کو کم ہی بھلا پاتا ہوں۔ کچھ لوگ اسے کینہ پروری بھی کہتے ہیں۔ :confused:
نیند کے دوران تخلیقی آئیڈیاز والی بات سے میں بھی اتفاق کرتا ہوں۔ میرا بھی اس کا تجربہ رہا ہوا ہے۔ کریٹیو آئیڈیاز کا ایک اور فیز نماز کے دوران بھی ہوتا ہے۔ :)
 
ایک وضاحت میں کرنا بھول گیا کہ خون میں شوگر کا لیول کم کرنے والی بات روحانیت کے استاد بطور نصیحت اپنے شاگردوں کو کرتے ہیں. یہ کوئی میڈیکل ایڈوائس نہیں تھی..ضروری نہیں کہ میٹھی اشیا ہی خون میں شوگر کا لیول بڑھائیں یہ کام میدہ سے بنی ہوئی اشیا، آلو یا ہر اس چیز جس میں کاربوھایدریت زیادہ مقدار میں ہوں، خون میں شکر کی سطع بلند کر سکتی ہیں.
اس کے علاوہ سانس کی مشقیں اور مراقبہ بھی انسان میں ایک کھڑکی کھول دیتا ہے. اگر آپ کو دلچسپی ہو تو کسی روحانی استاد سے رجوع کیجئے. وہ لوگ آپ کو بہتر مشورہ دے سکتے ہیں.
 

امن ایمان

محفلین
ایک وضاحت میں کرنا بھول گیا کہ خون میں شوگر کا لیول کم کرنے والی بات روحانیت کے استاد بطور نصیحت اپنے شاگردوں کو کرتے ہیں. یہ کوئی میڈیکل ایڈوائس نہیں تھی..ضروری نہیں کہ میٹھی اشیا ہی خون میں شوگر کا لیول بڑھائیں یہ کام میدہ سے بنی ہوئی اشیا، آلو یا ہر اس چیز جس میں کاربوھایدریت زیادہ مقدار میں ہوں، خون میں شکر کی سطع بلند کر سکتی ہیں.
اس کے علاوہ سانس کی مشقیں اور مراقبہ بھی انسان میں ایک کھڑکی کھول دیتا ہے. اگر آپ کو دلچسپی ہو تو کسی روحانی استاد سے رجوع کیجئے. وہ لوگ آپ کو بہتر مشورہ دے سکتے ہیں.

ڈاکٹر صاحب بہت شکریہ۔۔۔۔مجھے تو آلوسے بےپناہ محبت ہے۔۔۔کھانے میں اگر کچھ اچھا لگتا ہے تو بس یہ آلو ہیں۔۔۔۔ویسے اگر بلڈ شوگر لیول زیادہ ہونے سے اور کوئی خطرہ نہیں تو پھر میرا خیال ہے کہ میں خواب دیکھنے کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیتی ہوں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم،
اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ساری رات میرے ذہن میں ایک ہی چیز گردش کرتی رہتی ہے، اور اس کا تعلق عام طور پر گزشتہ دن کے کسی واقعے سے ہوتا ہے۔ اس سے میرے ذہن میں ایک پرانی بات کا خیال آیا جو میرے کسی دوست نے بتائی تھی کہ اگر کسی چیز کو یادداشت میں محفوظ کرنا ہو تو اسے سونے سے پہلے پڑھ لو۔ ان کی بات درست بھی ہو سکتی ہے کیونکہ اگر ایک مرتبہ پڑھی گئی چیز خود سے خواب میں دہرائی جاتی رہے تو یہ اچھی طرح یاد ہو سکتی ہے۔ لیکن یہ میرا کوئی آزمودہ طریقہ نہیں ہے۔ بس چند بار ایسا تجربہ ہوا ہے کہ رات کو جو کچھ پڑھ کر سویا، ساری رات وہی مختلف انداز سے میرے ذہن میں گونجتا رہا۔ بعض اوقات تو اس سے سر میں درد بھی ہو جاتی ہے۔ کیا آپ میں سے کسی کے ساتھ ایسا تجربہ ہوا ہے؟
میں نے کچھ ایسے سنا تھا کہ اگر رات آنے والا خواب صبح کو ایک بار ذہن میں دہرایا جائے تو انسان کی یاداشت لمبے عرصے تک ٹھیک رہتی ہے۔:rolleyes:
 

arifkarim

معطل
میرا خیال ہے کہ جو چیزیں صبح یا دن میں یعنی بھر پور نیند لینے کے بعد پڑھی جاتی ہیں وہ بہت اچھی طرح سمجھ بھی آتی ہیں اور یاد بھی رہتی ہیں۔ رات کو اکثر دماغ تھکا ہوا ہوتا ہے اُس وقت مطالعے کی عادت میری بھی بڑی پرانی ہے لیکن میں اس وقت صرف تفریحِ طبع والی چیزوں سے ہی انصاف کر پاتا ہوں۔ دماغ کھپانے والی کتابیں دن میں ہی مزا دیتی ہیں۔
آپکی بات درست ہے۔ سونے سے پہلے جو پڑھا جاتا ہے وہ اگر خواب میں بھی آئے تو یاد رہتا ہے ورنہ نہیں۔ ہمارا دماغ ہارڈڈسک کی طرح ہے۔ سونے کے بعد سب سے زیادہ فریش۔ یوں صبح کے وقت مطالعہ کرنا زیادہ موذوں ہے۔ رات کو دماغ کے پرزے ویسے ہی ڈھیلے رہتے ہیں۔ :)
 

طالوت

محفلین
میرے تجربے میں ہے کہ جب میں کچھ توجہ سے پڑھ کر یا دیکھ کر سوتا ہوں تو خواب میں وہ چیز کسی نہ کسی طریقے سے ظاہر ہوتی ہے البتہ اس کا یاداشت میں مستقل گھر کرنے کا کوئی تجربہ نہیں۔
وسلام
 

x boy

محفلین
وہ تلخ بات یا یاد خواب میں آکر ضرور ڈستی ہے جو دن بھر میں بیتی ہو،
جیسے میں نے اپنے ایک اسٹاف کو " کرشنامورتی" ہندو کو قربانی کے بکرے کا گوشت دیا
اس نے اس کو تھوڑا جانا اور مجھ سے کہہ دیا کہ گوشت کم تھا ،، اس کو اتنا گوشت دیا گیا
جتنا وہ ہے یعنی ایک پرسن کا یعنی قریبا ایک کلو،، لیکن اس کی بات دل میں بیٹھ گئی
اور رات بھر یہی خیال آتا رہا کہ میں نے یہ کیا کیا، آج صبح گھر کے ڈی فریزر سے
ایک پیکٹ نکالا جس میں تقریبا ڈیڑھ دوکلو دوسرے قربانی بکرے کا مٹن ہے لاکر اس کے
ہاتھ میں دے دیا،، میں نے الحمدللہ ،،، دو بکرے کی قربانی دی تھی جس میں سے ایک پورا
اسٹاف کے نام دوسرا محلے دار ، رشتہ داروں اور اپنے لئے سنبھال رکھے تھے
محلے میں تو بانٹ چکا ہوں ہمارے فلور میں بہت کم مسلمان رہتے ہیں باقی بلڈنگ میں کون کون
ہے وہ مجھ سے بعید ہیں ایک بلڈنگ میں کم سے کم ساڑھے تین سو فلیٹ ہیں اسطرح کے پانچ بلڈنگ
یا بلاک ہیں لوگ صبح سویرے کام سے نکلتے ہیں اور رات گئے گھر لوٹتے ہیں تو ایک دوسرے کو جاننے
کا موقع کم ہی ملتا ہے یہاں مقیم لوگ زیادہ تر مرد و خواتیں دونوں معاش کے خاطر نکلتے ہیں
البتہ مسجد میں فجر کی نماز کے لئے آنے والے ایک دوسرے کو جاتنے ہیں
اسی طرح میری ملاقات ایک دو بندوں سے ہوگئی جو ہمارے ہی بلڈنگ میں رہتے ہیں
میرا مقصد یہ سب لکھنا نہیں تھا لکھتے لکھتے لکھا گیا۔۔
 
Top