کھیل کھیل میں اپنا ذخیرۂ الفاظ (vocabulary) بڑھائیے

عندلیب

محفلین
ساتھیو ! آئیے کوئی ایسا کھیل کھیلتے ہیں جو ہماری علمی قابلیت میں اضافہ کا باعث بنے ۔
جو کوئی اس کھیل کا حصہ بننے کے خواہش مند ہو وہ حرف تہجّی کے لحاظ سے کوئی پانچ مشکل یا پسندیدہ الفاظ بمعنیٰ لکھ دیں ۔
جیسا کہ میں "الف مد" سے لکھ رہی ہوں، کوئی دوسرا ساتھی اس کے بعد والے حرف " الف" سے لکھے پھر تیسرا ساتھی "ب" سے ، اسی طرح اس سلسلہ کو آگے بڑھایا جائے۔
(الفاظ کا ریفرنس یعنی یہ الفاظ کس لغت / ڈکشنری سے لئے گئے، لکھ دیں تو اور بھی اچھی بات ہے، اگر نہ لکھنا چاہیں تو کوئی زبردستی نہیں ۔)

میری طرف سے یہ پانچ الفاظ

آبجو ۔۔۔ ندی ، نالہ (فرہنگ عامرہ)
آب جوش ۔۔۔ یخنی یا شوربہ ، پانی میں جوش دی ہوئی چیز (فرہنگ آصفیہ)
آبخورہ ۔۔۔ پانی پینے کا ایک چھوٹا سا مٹی کا برتن ، کُلہڑا ، کوزہ ، گلاس (فرہنگ آصفیہ)
آوارجہ ۔۔۔۔۔ روزنامچہ، جمع خرچ ( فیروزاللغات)
آہو برہ ۔۔۔۔ ہرن کا بچہ ( فیروزاللغات)
 

الف عین

لائبریرین
کھیل تو اچھا ہے، لیکن دل میں فرصت دماغ خالی کہاں، اسی لئے سب شکرئے کا بٹن دبا کر آگے بڑھ گئے۔ بشمول میرے۔۔۔۔۔
 
چاچو کھیل واقعی بہت ہی اچھا ہے اور کل میں نے کچھ لکھنے کے لئے ایک عدد لغت کی سائٹ بھی کھول لی پر دو مسائل سامنے آئے۔ جو الفاظ لکھے ہیں وہ عام استعمال کے الفاظ نہیں ہیں اور سچ پوچھیئے تو مفید ایسے ہی الفاظ ہیں اس کے بجائے آب، آتش اور آنگن وغیرہ ہوتے تو کسی کام کے نہ ہوتے کیوں کہ تقریباً سبھی کو یہ الفاظ معلوم ہیں۔ اب مسئلہ یہ تھا کہ ایسے الفاظ تلاشنا جو واقعی عام طور پر مستعمل نہ ہوں ایک مشکل کام تھا۔ دوسرے یہ کہ آگے چل کر بہت سارے حروف کو ترتیب سے خارج کرنا ہوگا جن سے شروع ہونے والے الفاط محدود ہیں اور ان میں ایسے الفاظ جو کم مستعمل ہوں اور بھی کم ہیں۔
 

خوشی

محفلین
التماس،،،،،،،،،،،،،،، گذارش عرض کرنا

اُول جَلُول ،،،،،،،،،،، بد سلیقہ ، بے ڈھنگا ،مہمل

ارتکاب ،،،،،،،،،،،،، کسی ارادے کو عمل میں لانا، گناہ یا جرم کرنا

استدلال ،،،،،،،،،،،، دلیل ثوت ،، دلیل دینا


ایجاب ،،،،،،،،،،،، قبول کرنا ،منظور کرنا ،اقرار
 

عندلیب

محفلین
برفور ۔۔۔۔۔بہت جلد
بے باق ۔۔۔۔۔۔ جب کچھ باقی نہ رہے
بہاجت ۔۔۔۔۔ خوشی ، خوش ہونا، شادمان ہونا
بسیاری ۔۔۔۔۔۔ زیادتی ، بہتات ، کثرت
برگزیدہ ۔۔۔۔۔ پسندیدہ ، چھانٹا ہوا
 

خوشی

محفلین
پیچاں ،،،،،،،،، بل کھایا ہوا ،

پنڈخی ،،،،،،،، ایک قسم کی فاختہ

پکپن،،،،،،،،، عقل مندی ، تجربہ کاری

پزاوہ ،،،،،، وہ بھٹی جس میں اینٹینں پکائی جاتی ھیں

پرسال ،،،،،،گذشتہ سال
 
ترنجن ۔۔ پنجابی اردو دونوں زبانوں میں معروف لفظ ہے۔ عورتیں جب ایک جگہ مل بیٹھ کر چرخہ کاتا کرتی تھیں اور ساتھ ساتھ اپنے من پسند گیت گایا یا گنگنایا کرتی تھیں (اب تو وہ زمانہ گیا) ایسی محفل کو ترنجن کہا جاتا تھا۔

تُرتُری ۔۔ عوامی اردو کا لفظ ہے، طنزاً منہ کے لئے بولا جاتا ہے (بولنے کے حوالے سے) مثال: ”اپنی تُرتُری بند رکھو“۔

تمر ۔۔ کھجور کو کہتے ہیں جب اس کا ذکر ایک جنس، ذخیرہ کے طور پر ہو۔

ترشاوہ خاندان ۔۔ یہ رس دار پھلوں کے گروپ کا نام ہے، اس میں کینو، مالٹا، لیموں، سنگترا، چکوترا، وغیرہ شامل ہے۔

تومار - یہ اصلاً ط سے لکھا جاتا ہے، ت سے بھی لکھتے ہیں، کسی پر جھوٹ باندھنا، بہتان لگانا وغیرہ
 
Top