کون ہے جو محفل میں آیا - 65

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
جی ایف ایم ہی ٹھیک ہے
حد کرنے کے لیے ہی ہوتی ہے نا
اب ہم آپ سے زبردستی غزل نکلوائیں گے
اور سن لیں، ہم مکھی کو فل ڈبو کے کافی ڈکار چکے ہیں، اب کر لیں کیا کرنا ہے ;):rollingonthefloor::haha:
ہاہاہا ۔۔ غزل پڑھ لیجیے ۔۔ جتنی دیر میں آپ مکھی ڈبونے کے نکالتے ہم نے غزل کہہ لی ہے ۔ :laugh:
 

غ۔ن۔غ

محفلین
مزاج اچھے ہی ہیں۔

وہ کیا ہے کہ آپ جو ہر کسی کے نام کے ساتھ کبھی "سر" اور کبھی "صاحب" لگاتی ہیں تو پھر آپ کے نام کے ساتھ "سیدہ" لگانے کا حق تو بنتا ہے ناں۔


ہاہاہاہاہاہا۔ ۔ ۔
ہاں یہ بھی خوب کہی آپ نے،ہاں ہاں جناب کیوں نہیں بالکل حق تو بنتا ہے۔
ویسے اچھا اضافہ ہے ،بس ذرا پہلی بار دیکھا نظر دھوکہ کھا گئی تھی۔
 

mfdarvesh

محفلین
کافی کا مجھے تو پوچھا نہیں اور خود ڈکار گئے ۔۔ مکھی کی الائچی والی ہاہاہہا۔۔
اچھا ہو ا میں نے نہیں پی۔۔ مجھے غزل نے بھیج دی ہے ۔۔ ٹب بھر کے ۔ ہاہہاہ:notworthy: شانت شانت

کہیں تو مچھر کا تڑکہ لگا دیتا ہوں، مکھی کا اچار بھی حاضر کر سکتا ہوں، شکارپوری والا :heehee:

واہ واہ بہت خوب، کیا غزل پھینک دی ہے اب غزل اس کو دیکھ کے غزل غزل ہو گئی ہوگی اور میں تو پہلے ہی نہال ہو گیا ہوں
ویسے "ٹپہ" پنجابی میں بہت ہوتا ہے یہ وہی والا ہے کیا؟
 

غ۔ن۔غ

محفلین
غزل تم کہو اور غزل نہ کہوں ؟؟ توبہ توبہ۔ :p
غزل لو غزل سنو۔۔ (یعنی پڑھو ۔۔ ہاہاہ)​
ایک کافی کا کپ ایک تازہ غزل​
ایک ٹپّہ یا ٹپ ایک تازہ غزل​
اپنے درویش ! جی حکم کرتے مجھے​
لیجیئے ایک گپ ایک تازہ غزل​
ابر آلود ہے مطلعِ دل مرا​
بوند برسی شڑپ، ایک تازہ غزل​
تم کہو اور غزل میں غزل نہ کہوں ؟​
جاپ اور جپ، ایک تازہ غزل​
بالو نوچو ! مرے ، کان کھینچو مرے !​
ایک دَھول ایک دھپ ایک تازہ غزل​
مجھ کو محمود درکار ہیں ’’ کافیاں ‘‘​
ہو بگھونا یا ٹپ ایک تازہ غزل​
(حاشیہ : دوستوں کے لیے ’’ ٹپّہ‘‘ ایک صنفِ سخن ہے، ’’ٹپ‘‘ چھیڑ میں کہا ہے۔۔۔ )​
اتنے شعر کافی ہیں غزل ؟ یا اور کہوں ۔۔؟؟ ہاہہاہاہا ۔۔ اسے کہتے ہیں ‘‘ سر آنکھوں پر ‘‘​
بہت خوش رہو سلامت رہو شاد رہو آباد رہو۔۔۔​

ارررےےےے واااااااہ ہ ہ ہ ہ
کیا کہنے محمود۔ ۔ ۔ ۔
تم نے تو لاجواب کر دیا اتنی جلدی میری فرمائش پوری کر کے
مجھے ویسے یقین بھی تھا اور امید بھی
بہت خوب محمود مزہ آگیا اتنی پیاری اور فوری غزل دیکھ کر وہ بھی ہماری فرمائش پہ
اور اتنی ساری دعائیں بھی کہ دامن تنگ پڑ گیا میرا تو
شکریہ نہیں کہوں گی کہ تم برا مان جاؤگے لیکن بہت سی اور بیشمار داد پیش کرتی ہوں لامحدود دعاؤں کے ساتھ
خوش اور آباد رہو آمین
 

مغزل

محفلین
کہیں تو مچھر کا تڑکہ لگا دیتا ہوں، مکھی کا اچار بھی حاضر کر سکتا ہوں، شکارپوری والا :heehee:
واہ واہ بہت خوب، کیا غزل پھینک دی ہے اب غزل اس کو دیکھ کے غزل غزل ہو گئی ہوگی اور میں تو پہلے ہی نہال ہو گیا ہوں
ویسے "ٹپہ" پنجابی میں بہت ہوتا ہے یہ وہی والا ہے کیا؟

یخ خ خ ۔۔ چھی چھی ھی ۔۔ ٹھہریں میں بچوں کو بلاتا ہوں۔۔۔
جی ٹپہ وہی پنجابی والا ہے ۔ پشتو میں بھی ہوتا ہے سرائیکی میں بھی اور ہندکو میں بھی ۔۔
میری مادری زبان ہندکو اور پدری زبان پشتو ہے ۔۔ ویسے ہوں ابھی تک عجمی ۔۔ ہاہہاہاہہ

موسمِ سرما کی نذر
(درویش بھائی آپ کے مزاج کے مطابق۔ ہاہاہاہ)​
مکھّی کی یخنی ، مچھّر کا سُوپ​
ہلکی ہلکی ٹھنڈی دھو پ​
مونگ پھلی بھی رقصاں ہے​
آدھا چکّر ، پورا ’’ لوپ ‘‘​
حاشیہ: لوپ: Loop​
 

شمشاد

لائبریرین
شش ش شش ۔ شمشاد بھائی خیریت ؟؟ اتنی سنجیدگی ؟؟ توبہ توبہ۔۔ ایسے لگتا ہے جیسے ابھی ابھی بھابھی کا فون آیا ہو ۔۔ ہاہاہہاہا:laugh:

اُس کا فون نہیں آتا۔ اُس نے حکم دے رکھا ہے کہ بلاناغہ تین وقت صبح دوپہر شام میں ہی فون کروں اور میں نے ابھی تک حکم کی تعمیل میں کوتاہی نہیں کی۔
 

مغزل

محفلین
اُس کا فون نہیں آتا۔ اُس نے حکم دے رکھا ہے کہ بلاناغہ تین وقت صبح دوپہر شام میں ہی فون کروں اور میں نے ابھی تک حکم کی تعمیل میں کوتاہی نہیں کی۔
وااااؤؤؤؤ،، کیسے معصوم ہیں ناں آپ ۔۔ ہہاہاہاہاہہاہہ :blushing:
لیجے آپ کے لیے شعر یاد آگیا۔۔

کون شوہر ہے جسے خوف نہ ہو بیوی کا
سبھی اس شہد کی مکھّی کو ’’ ہنی ‘‘ کہتے ہیں
عظیم راہی ، کراچی
 

شمشاد

لائبریرین
محمود بھائی میں تو ہر وقت خوفِ الٰہی و اہلیہ سے خوف زدہ رہتا ہوں۔

(یہ ترکیب میں نے سلسلہ یوسفیہ کا مرید ہونے کی وجہ سے استعمال کی ہے۔ ایسا نہ ہو کہ کہیں کوئی فتویٰ لگا دے۔)
 

مغزل

محفلین
محمود بھائی میں تو ہر وقت خوفِ الٰہی و اہلیہ سے خوف زدہ رہتا ہوں۔
(یہ ترکیب میں نے سلسلہ یوسفیہ کا مرید ہونے کی وجہ سے استعمال کی ہے۔ ایسا نہ ہو کہ کہیں کوئی فتویٰ لگا دے۔)

خوش نصیب ہیں شمشاد بھائی آپ تو۔۔ کہ سلسلہ یوسفیہ کے مرید ہیں۔۔ ایک شعر اور سنیے ۔۔

جھوٹی تہمت ہی سہی دامنِ یوسف پہ مگر
مصر میں اب بھی زلیخا کی سنی جاتی ہے !
(نامعلوم)
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔۔۔
کیا حال ہے سب کا ؟؟
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاۃ ۔
مالک کا کرم ہے ’’ الم ‘ُ بھائی ۔۔ میں تو (الف لام میم خیال کرتا تھا) مگر یہ اب اَلم (دکھ پریشانی لگتا ہے )
لگے ہاتھوں صراحت میں وضاحت کر دیجے ۔۔
محفل میں اور بالخصوص ا س لڑی میں خوش آمدید۔
مالک کا کرم ہے آپ کی دعا چاہیے ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوش نصیب ہیں شمشاد بھائی آپ تو۔۔ کہ سلسلہ یوسفیہ کے مرید ہیں۔۔ ایک شعر اور سنیے ۔۔

جھوٹی تہمت ہی سہی دامنِ یوسف پہ مگر
مصر میں اب بھی زلیخا کی سنی جاتی ہے !
(نامعلوم)

ظاہر ہے محمود بھائی زلیخا آخر زلیخا ہے۔

میں مشتاق احمد یوسفی کی بات کر رہا ہوں۔
 

مغزل

محفلین
شمشاد بھائی یہ انگریزی میں ٹیگ کیسے کیا جاتا ہے ۔ مجھ سے نہیں ہورہا ۔ درویش بھائی کو کرنا ہے۔ فہیم کا بھی نہیں ہوتا مجھ سے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top