کسی سے کوئی چیز لے کر نا کھانا

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مجھے اچھی طرح یاد ہے جب ہم چھوٹے تھے اور جب ہم پہلے دفعہ گھر سے باہر جانے لگے یعنی میرپور جا رہے تھے اس وقت ہمیں‌امی جی نے نصحت کی تھی کے راستہ میں کسی سے کوئی چیز لے کر نہیں‌کھانی اور کسی سے بات بھی نہیں کرنی۔ وہ بات مجھے اور میرے بھائی کو یاد رہ گی اور جب بھائی پہلے دفعہ دبئی جانے لگا توکہنے لگا میں‌کبھی جہاز میں بیٹھا نہیں پہلی دفعہ بیٹھوں گا پتہ نہیں کیا ہوگا ۔ اس وقت میں نے مذاق میں‌کہا کچھ نہیں ہوتا بھائی بس کسی سے بات نا کرنا اور کسی سے کوئی چیز لے کر نا کھانا :grin: سب ہنسنے لگے ۔ آج چھوٹے بھائی سے ایس ایم ایس پر بات ہو رہی تھی تو چھوٹے بھائی نے ایس ایم ایس میں کہا اپنا خیال رکھنا اور ہاں کسی سے کوئی چیز لے کر نا کھانا اور کہنا گھر سے کھا کر آیا ہوں ۔ ہا ہا

آپ بھی جب کبھی سفر کریں‌تو کسی سے کوئی چیز لے کر نا کھائیں اور کہہ دیں کے گھر سے کھا کر آئیں ہیں ہا ہا ہا
 

تعبیر

محفلین
جبکہ ہماری امی ہمیں بچپن میں کہا کرتی تھیں کہ ندیدوں کی طرح وہاں جاکر کھانے کی چیزوں پر ٹوٹ مت پڑنا۔
میں بے چاری بس پھر ندیدوں کی طرح لوازمات کو دیکھا کرتی تھی اور میزبان کے اصرار پر جواب ہوتا تھا کہ نہیں بھوک نہیں :grin:
جبکہ نیت کتنی بھوکی ہوتی تھی بس نظروں ہی نظروں میں کھا پی لیتے تھے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جبکہ ہماری امی ہمیں بچپن میں کہا کرتی تھیں کہ ندیدوں کی طرح وہاں جاکر کھانے کی چیزوں پر ٹوٹ مت پڑنا۔
میں بے چاری بس پھر ندیدوں کی طرح لوازمات کو دیکھا کرتی تھی اور میزبان کے اصرار پر جواب ہوتا تھا کہ نہیں بھوک نہیں :grin:
جبکہ نیت کتنی بھوکی ہوتی تھی بس نظروں ہی نظروں میں کھا پی لیتے تھے


لیکن میں تو سفر کے دوران کی بات کر رہا ہوں:grin:

آپ والی تو الگ بات ہے اس پر بھی ایک واقعہ یاد آ گیا
ایک دفعہ ہم (یعنی میں میرا بھائی اور کزن) میرپور گے آپی کے گھر وہاں جا کر پتہ چلا آپی بازار گی ہوئی ہے کچھ دیر سے آئیں گی ۔ خیر باقی سب گھر میں موجود تھے مجھے بہت بھوک لگی ہوئی تھی ۔ اور میرا خیال ہے باقی سب کو بھی میری طرح بھوک ہی لگی ہوگی۔ شام کے چار بج رہے تھے اس لیے کھانے کا وقت نہیں تھا پھوپھی جی نے کھانے کا پوچھا اورہم سب نے کہاں نہیں ہم کھا کر آئیں ہیں۔ بس اس کے بعد کیا تھا شام تک آپی جی بھی آ گی۔ اور پھر ہم نے آپی کو ساری بات بتائی کہ بھوک لگی ہے ۔ پھر آپی نے کھانا بنا کر دیا :grin::tongue:
 

arifkarim

معطل
ہاں بالکل، ورنہ آپ سب کا حال بھی اس جاپانی سیاح کی طرح ہوگا جسکو زہریلی سگریٹ پلوا کر لوٹ لیا گیا!
 
Top