کتابیں۔۔ متوازی لائبریری

الف عین

لائبریرین
جیسا کہ میں نے پہلے اطلاع دی تھی کہ میں نے فری سرور پر ہی یہاں ایک ویب سائٹ بنائی ہے۔
http://kitaben.4t.com
اور اپ لوڈ کرنے کے لئے اکسپلورر میں میرے لائبریری فولڈر کی پہلی ہی فائل ابجدی ترتیب سے باقیاتِ راز تھی، جسے ڈاؤن لوڈ کے ساتھ آن لائن پڑھنے کے لئے بھی ایچ ٹی ایم ایل بنا کر سارے صفحات اپ لوڈ تو کر دئے لیکن اس میں مجھے لگ رہا ہے کہ وقت بھی زیادہ لگ رہا ہے اور میری مفت کی سٹوریج بھی ختم ہو رہی ہے۔ اب میں نے ایک ڈاٹ ٹی کے ڈومین بھی بک کیا ہے اور 250فری میں بھی ڈومین لیا ہے۔ ڈاؤن لوڈ والی کتابیں وہاں رکھنے کا ارادہ ہے اور اس کتے روابط دوسری سائٹس پر۔ مزید یہ کہ 250فری سايٹ کو میں انگریزی میں ہی رکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ کیا خیال ہے آپ لوگوں کا؟
 

الف عین

لائبریرین
شاید کسی اور جگہ میں نے اطلاع دی ہے کہ میں نے دو ویب سائٹس بنائ ہیں۔ اردو میں فری سرور پر جس کا ربط اوپر دیا ہے، اور ایک انگریزی میں، جو دراصل 250 فری کے سرور پر ہے لیکن ڈاٹ ٹی کے میں ری ڈائریکٹنگ کا نظم بھی کر دیا ہے۔ اس سائٹ پر میں نے کل تک کی تیار ساری کتابیں آج اپ لوڈ کر دی ہیں۔ وکی پر کام کرنے والوں سے گزارش ہے کہ ان تصحیح شدہ فائلوں کو ہی وکی پررکھا جائے، یہاں کی پوسٹس کو نہیں۔ پھر بھی اگر کچھ غلطی رہ گئ ہو تو وکی میں اس کی نشان دہی کر دی جائے تبصروں کی شکل میں تو میں بھی ٹھیک کر لوں۔
موجودہ فائلیں سب یہاں ہیں:
http://kitaben.tk
http://kutub.250free.com
 

الف عین

لائبریرین
ایک بلکہ دو باتیں اور یاد آئیں۔ جو تازہ ترین والے موضوع میں بھی پوسٹ کی جا سکتی تھیں لیکن یہاں زیادہ مناسب ہیں۔
پہلی یہ کہ اردو والی سائٹ میں جہاں فی الحال سرور بھائ کی باقیاتِ راز مکمل آن لائن پڑھنے کے لئے موجود ہے، میرا یہ ارداہ ہے کہ اس سائٹ پر محض ایک دو صفحات مشتے از خوردارے دئے جائیں اور بقیہ کتاب کو ڈاؤن لوڈ کے لئے 250 فری کا ربط دے دیا جائے جہاں ہاٹ لنکنگ ممکن ہے۔ اس سائٹ کو بھی اب اپ ڈیٹ کرنا ہے، لیکن اس میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ کیا یہاں ارکان میں سے کوئ میرا تعاون کر سکتا ہے؟؟ میں پاس ورڈ بتا دیتا ہوں اس کو تاکہ سارے ویب صفحات تیار ہو سکیں اور کچھ صفحات آن لائن پڑھے جا سکیں ہر کتاب کے۔
دوسری بات یہ کہ کیوں کہ میں ای پبلشنگ کو بھی روا رکھ رہا ہوں اور فیض کی تین کتابوں کی ایک کتاب "لفظ لفظ" کے نام سے، ناصر کی برگِ نے اور دیوان کو ملا کر برگ برگ کے نام سے، کلیم احسان بٹ کیک کتابیں موسمِ گل حیران کھڑا ہے اور چلو جگنو پکڑتے ہیں کو ملا کر موسمِ گل کے نام سے بنا دی ہیں، اسی طرح حیدر قریشی کی تینوں کتابیں بھی ای پبلشنگ کے زمرے میں ہیں کیوں کہ ان کی نظمیں، غزلیں اور ماہئے ان کے تین مجموعوں میں الگ الگ تھے، ان کو اس طرح یہاں رکھا گیا ہے۔
دوسری اہم بات یہ، بلکہ اسی سلسلے کی کہ ای پبلشنگ میں بالکل نئ کتابوں کی ای پبلشنگ کے لئے ایک منظوری کمیٹی بنا دی گئ ہے۔ اس کے ارکان ہیں:
پروفیسر مغنی تبسم
پروفیسر رحمت ہوسف زئ
حیدر قریشی
غیر پروفیسر اعجاز عبید بقلم خود
اور اردو دوست ڈاٹ کام کے خورشید اقبال۔ حیدر قریشی صاحب نے ان کا نام تجویز کیا تھا اور آج ہی انھوں نے اس کی حمنظوری
بھی دے دی ہے۔
اردو کی سائٹ یہاں ہے:
http://kitaben.4t.com
لیکن میں اس کے لئے بھی ڈاٹ ٹی کے کا سوچ رہا ہوں۔ کتب ڈاٹ ٹی کے۔ کتابیں تو 250 کے سرور پر ہی رہیں گی۔
 
Top