کاپی اور پیسٹ میں الفاظ کا ٹوٹ جانا

الف عین

لائبریرین
کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے:
میں بلاگر میں بھی کاپی اور پیسٹ کرتا تھا تب بھی یہی پرابلم ہوتی تھی، لیکن اب فرنٹ پیہج میں نیا صفحہ کھول کر ورڈ، اوپن آفس بلکہ نوٹ پیڈ سے بھی کاپی۔پیسٹ کر کے ویب پیج بنانے سے انٹر نیٹ ایکسپلوررمیں تو اکثر صفحات ٹھیک نظر آتے ہیں لیکن اوپیرا اور فائر فاکس میں 'ہ' اور 'ی' والے الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں۔ پروفیسر جیسا لفظ پروفی سر ہو جاتا ہے حالانکہ درمیان میں سپیس ہوتی ہے۔ کبھی کبھی یہ مسئلہ انٹر نیٹ ایکپلورر میں بھی نظر آتا ہے بلکہ فرنٹ پیج میں بھی۔ لیکن بلاگر یا فرنٹ پیج میں بیک سپیس دے کر ایڈٹ کرنے سے الفاظ سدھر جاتے ہیں لیکن پھر بھی کچھ صورتوں میں براؤزرس میں یہی پرابلم نظر آتی ہے۔
اس کے علاوہ یہ پرابلم دوسروں کی ٹائپنگ میں زیادہ ہوتی ہے، یعنی محفل کی پوسٹس کو کاپی اور پیسٹ کر کے ورڈ وغیرہ میں محفوظ کرنے سے۔ کیا یہ محض مختلف کلیدی تختوں کے باعث ہو سکتا ہے جس میں 'ی' عربی کی استعمال کی گئی ہو؟
 

زیک

مسافر
یہ کلیدی تختوں اور فونٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ کچھ فونٹ عربی والے حروف کو جڑا چکھا دیتے ہیں مگر عام اردو فونٹ نہیں دکھاتے۔
 
Top