کاجو برفی

عندلیب

محفلین
ایک دوست کی فرمائش پر کاجو برفی کی ترکیب پیش کررہی ہوں ملاحظہ فرمائیے۔

2zzj8zk.jpg

اجزاء:
ڈیڑھ کپ کاجو
آدھا کپ شکر

ترکیب:
پہلے کاجو کا پاؤڈر بنالیجیے، کسی برتن میں چینی اور تین بڑے چمچ پانی ڈال کر ایک تار کی چاشنی بنالیجیے اب پاؤڈر بنے کاجوؤں کو چاشنی میں ڈال کر 4 سے 5 منٹ دھیمی آنچ پر پکائیے۔ پھر ٹھنڈا ہونے پر بٹر پیپر پر تھوڑا سا گھی لگا کر روٹی کی شکل میں بیل کر 10 منٹ بعد چکور یا ڈائمنڈ شیپ جیسا آپ پسند کریں کاٹ لیجیے۔ چاہیں تو ورق سے سے سجا یا جاسکتا ہے ۔
نوٹ: یاد رہے کہ ورق نقصان دہ ہوتے ہیں۔
 

آوازِ دوست

محفلین
سبحان اللہ کیا لُک ہے کاجو کی برفی کی۔ اگر ممکن ہو تو چکن کری کی کوئی آسان اورذائقہ دارترکیب بتائیں۔ سُنا ہے برطانیہ والے برِصغیر کی اِس ڈش کے ایسے گرویدہ ہوئےکہ آج یہ اُن کی قومی ڈش بن چکی ہے۔
 

x boy

محفلین
زبردست
الحمدللہ
لیکن مٹھائی کو مٹھائی سمجھ کرکھانا ہے
ایک پیس سے زیادہ مت کھائے ایک وقت میں۔
اگر کھانا سمجھ کر کھائنگے تو شکل بھی مٹھائی اور موٹائی جیسی ہوجائے گی۔
 

جاسمن

لائبریرین
واہ بھئی آج تو برفی بن رہی ہے بلکہ بن چکی ہے وہ بھی کاجو کی۔ جزاک اللہ عندلیب!
 

x boy

محفلین
  1. Cashew
    Nut
  2. The cashew tree is a tropical evergreen tree that produces the cashew seed and the cashew apple. It can grow as high as 14 metres, but the dwarf cashew, growing up to 6 metres, has proved more profitable, with earlier maturity and higher yields. Wikipedia
  3. Nutrition Facts
    CashewsCashews, oil roastedCashews

    Amount Per 1 oz (28.4 g)100 grams100 grams

    Calories 553
  4. % Daily Value*
    Total Fat 44 g67%
    Saturated fat 8 g40%
    Polyunsaturated fat 8 g
    Monounsaturated fat 24 g
    Cholesterol 0 mg0%
    Sodium 12 mg0%
    Potassium 660 mg18%
    Total Carbohydrate 30 g10%
    Dietary fiber 3.3 g13%
    Sugar 6 g
    Protein 18 g36%
    Vitamin A0%Vitamin C0%
    Calcium3%Iron37%
    Vitamin D0%Vitamin B-620%
    Vitamin B-120%Magnesium73%
    *Per cent Daily Values are based on a 2,000 calorie diet. Your daily values may be higher or lower depending on your calorie needs.
 

x boy

محفلین
کولیسٹرول سے بھرپور ہوتا ہے
کراچی میں پرچون کی دکانوں میں عام دستیاب ہے گو کہ اس کی قیمت بادام اور مونگ پھلی سے بہت زیادہ ہوتی ہے
بریانی اور پلاؤ میں بھی اس کو ڈال جاتا ہے۔
 
Top