ڈیزل کی جگہ ناریل کا تیل

پاکستانی

محفلین
پاپوا نیوگنی کے جزیرے میں لوگوں نے روایتی ایندھن کی قیمتوں میں روزافزوں اضافے کی وجہ سے ناریل کے تیل سے ایندھن بنانے کا آسان اور سستا طریقہ اپنا لیا ہے۔

اس جزیرے پر لوگ ناریل کے تیل کو صاف کرکے ایندھن بنانے کے چھوٹے چھوٹے کارخانے یا ریفاینریاں لگا رہے ہیں۔ ناریل کے اس تیل کو ڈیزل کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پولیس کے افسران سے لے کر پادری تک اپنی گاڑیوں اور بجلی کے جنریٹوروں میں اس تیل کو استعمال کر رہے ہیں۔

ناریل تیل کو ڈیزل کے متبادل کے طور پر استعمال کرنے کے بارے میں ایران سے لے کر یورپ تک سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں معلومات حاصل کرنے کے رابطے کیئے گئے ہیں۔


مزید تفصیل یہاں
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب۔

اب ہندوستانی فلموں اور ڈراموں میں ناریل پھوڑنے پر پابندی لگ جائے گی۔ کہ خوامخواہ ضائع کرتے ہو، اس سے تو ایک رکشہ 10 کیلو میٹر چل سکتا تھا۔ بنگلہ دیش بھی ایندھن میں خود کفیل ہو سکتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دراصل اس بارے میں ایک ڈاکومنٹری فلم دیکھی تھی کہ افریقہ کے کسی ملک میں باغی دستوں کو کی آزادانہ نقل و حمل کو روکنے کے لئے تیل کی رسائی کو حکومتی کنٹرول میں لے لیا گیا تھا۔ ان لوگوں نے متبادل کے طور پر ناریل کے گودے سے (کرش کرکے اور پھر اسے پانی میں کئی دن کے لئے بھگو دیتے تھے) گاڑیاں چلانا شروع کر دی تھیں
 
Top