ڈنمارک کے اسکول مےں مسلم طلباءکے روزہ رکھنے پر پابندی کا مطالبہ

فاروقی

معطل

کوپن ہیگن ، ۱۴ ستمبر ۔نمارک میں اوڈین کے علاقے کی بلدیہ میں واقع دس اسکولوں نے مسلمان طلبا و طالبات کے روزہ رکھنے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ڈنمارک کے علاقے اوڈین کے دس اسکولوں کی انتظامیہ کے طالبعلموں کے روزہ رکھنے پر پابندی کے مطالبے کے حوالے سے اسکولوں کی ایڈمنسٹریشن کا م¶قف ہے کہ چونکہ روزہ رکھنے کی صورت میں بچے سارا دن کچھ نہیں کھاتے پیتے جس کی وجہ سے ان کی تعلیم پر توجہ اثر انداز ہو تی ہے اور وہ مکمل طور پر تعلیم کے حصول پر توجہ نہیں دے پاتے۔ اوڈین کا علاقہ کوپن ہیگن سے150کلومیٹر دور واقع ہے اور یہاں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے، جن میں ترکی اور پاکستانی باشندے شامل ہیں ۔ ایک سکول کے ڈاریکٹر کا کہنا ہے کہ کیونکہ اس حوالے سے کو·ی قانون موجود نہیں تو ایسی کوئی پابندی لگائی نہیں جاسکتی اور نہ ہی کسی کو اس چیز کا پابند کیا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے مذہب پر عمل نہ کرے لیکن ہم والدین کو اس سلسلہ میں صرف اطلاع کر سکتے ہیں کہ روزہ رکھنے سے تعلیم کے حصول میں فرق پڑتا ہے۔ اس تجویز کی حمایت ایڈمنسٹریشن کی اکثریت نے بھی کی ہے ۔ مسلم تنظیموں کو اس پر ردعمل کا موقع نہیں مل سکا تاہم مسلمانوں کی ایک بڑی تعدا د کے یہاں آباد ہونے کے باعث اس پر پورے یورپ سے ردعمل آسکتاہے۔​

سورس
 
Top