ڈروپل کا اردو ترجمہ اور اردو پیڈ‌کی تنصیب

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم۔
میں‌ڈروپل استعمال کرتے ہوئے ایک فورم بنانے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ڈروپل سارے کا سارا پی۔ایچ۔پی میں لکھا گیا ہے جبکہ مجھے پی۔ایچ۔پی کی الف بے تک نہیں آتی۔ تھیم کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ ترجمے اور اردو پیڈ‌کی تنصیب میں مدد کی ضرورت ہے۔ ترجمہ کافی حد تک مکمل کر چکا ہوں‌جبکہ اردو پیڈ‌کی تنصیب کے بارے میں کچھ بھی سمجھ میں‌ نہیں آ‌رہا ہے۔ پی۔ایچ۔پی کے ماہرین سے مدد کی گزارش ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد سعد، آپ پہلے ترجمہ مکمل کر لیں۔ اس کے بعد میں اردو ایڈیٹر شامل کرنے پر کام کیا جا سکتا ہے۔ یہ کام کافی آسان ہے۔ آپ دروپل کے کس ورژن پر کام کر رہے ہیں؟
 

محمد سعد

محفلین
ترجمہ آج لگ بھگ مکمل ہو گیا ہے۔ بس چند الفاظ‌کا ترجمہ درکار ہے۔ الفاظ یہ ہیں۔
role, user role, content, content management/manager, string, locale
میں ڈروپل کے ورژن نمبر (5.2) پر کام کر رہا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرا مشورہ یہ ہوگا کہ ان الفاظ کا ترجمہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، محض ٹرانسلٹریشن سے کام چلا لیں۔
اردو ترجمہ مکمل ہوجائے تو مجھے یہ فراہم کر دیں، میں دروپل کا اردو پیکج بنانے کا ابتدائی کام کرکے آپ کے حوالے کر دوں گا۔
 

محمد سعد

محفلین
ویسے میں نے ابھی تک صرف انہی الفاظ، جملوں اور اصطلاحات کا ترجمہ کیا ہے جن کی مجھے اپنے فورم میں ضرورت پڑ سکتی ہے۔ پھر بھی میں اپنا ترجمہ شدہ متن آپ کے حوالے کر دوں گا۔ اردو پیڈ کے بارے میں بہتر ہوگا کہ آپ مجھے یہیں پر طریقہ سکھا دیں کیونکہ کام کا بڑا حصہ میں مکمل کر چکا ہوں اور حالات ایسے ہیں کہ میرے لیے زیادہ انتظار کرنا ممکن نہیں ۔ اس سے ایک اور فائدہ یہ بھی ہوگا کہ مجھے طریقہ معلوم ہو جائے گا اور آئندہ میں اپنا کام خود ہی کر لیا کروں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل کے ربط سے اردو ویب پیڈ بشمول اس کی ڈاکومنٹیشن کے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے:

اردو ویب پیڈ

اس میں ویب پیڈ کی انٹگریشن کی تفصیلی وضاحت موجود ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
ہدایات پڑھ کر میں تو صرف اتنا ہی اندازہ لگا پایا ہوں کہ پہلے دو مراحل میں index.php فائل میں تبدیلی کرنی ہے۔ اس کے بعد ٹیکسٹ ایریا ڈھونڈنا ہے جو کہ میں پی۔ایچ۔پی سے لاعلمی کی وجہ سے ابھی تک نہیں ڈھونڈ پایا ہوں۔ کیا ٹیکسٹ ایریا کی تلاش میں آپ میری مدد کریں گے؟ اور ساتھ ہی یہ بھی بتا دیں کہ index.php فائل کے متعلق میرا اندازہ درست ہے یا غلط۔ اگر درست ہے تو کوڈ کہاں داخل کرنا ہے۔ اگر تھیم میں بھی کچھ ترامیم کرنی پڑیں گی تو بتا دوں کہ میں GarlandRTL تھیم استعمال کر رہا ہوں۔ اور چونکہ میں پی۔ایچ۔پی سے بالکل ناواقف ہوں لہذا ایک سوال ذہن میں آ رہا ہے کہ اگر میں بالکل خالص پی۔ایچ۔پی میں لکھے گئے ایک نظام میں ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل کوڈ داخل کروں تو اس سے کارکردگی پر تو فرق نہیں پڑے گا؟
 

محمد سعد

محفلین
کل ایک غلطی کی وجہ سے میرا تمام کام صفر پر پہنچ گیا ہے۔ اب میں سوچ رہا ہوں کہ پہلے سے تیار کوئی اردو پیکج استعمال کر لوں۔ اب مجھے مشورہ درکار ہے کہ فورم بنانے کے لیے اردو پی۔ایچ۔پی۔بی۔بی بہتر ہویا اردو جملہ یا کوئی اور پیکج؟
 

نصیرحیدر

محفلین
بہت خوب سعد ،میرا اردہ بھی تھا کہ ڈروپل اور ای 107 کو اردوا جائے۔کیا آپ نے بیٹا 6 چیک کیا ،اس میں لوکلائزیشن بہت آسان ہے۔گو کہ اس کے لیے ابھی موڈول موجود نہیں‌ہیں‌تاہم استعما ل کے قابل ہے ،لینگوئج میں آر ٹی ایل مجتحب کرنے کی سہولت بھی پہلے سے موجود ہے ۔اس لیے زیادہ محنت درکار نہیں ہو گی۔
فورم بنانے کے لیے وی بلیٹن سے بہتر پیکج نہیں‌ہے ۔تاہم اس کی قیمت کچھ زیادہ ہے۔اس کے ایس ایم ایف اور پھر پی ایچ پی بی بی کی باری آتی ہے ۔
 
Top