ڈرائیونگ کے حوالے سے پاکستان دنیا کا چوتھا بدترین ملک قرار

کراچی (جنگ نیوز) انسٹی ٹیوٹ آف سیفٹی اینڈ ہیومن فیکٹرز کراچی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان کو ڈرائیونگ کے حوالے سے چوتھا بدترین ملک سمجھا جاتا ہے جہاں 90 فیصد ایکسیڈنٹ ان گاڑیوں سے ہوتے ہیں جو کہ ڈرائیورز کی نہیں بلکہ کمپنی مالکان کی ہوتی ہیں جبکہ 95 فیصد ڈرائیوروں کو بغیر مہارت کے لائسنس جاری کردیئے جاتے ہیں۔ یہ مجرمانہ غفلت پورے پاکستان میں عام ہے جبکہ بیشتر پاکستانی ٹریفک قوانین اور نشانات سے واقف نہیں ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ترقی یافتہ ممالک میں روزانہ 165,000 صنعتی ایکسیڈنٹ ریکارڈ کئے جاتے ہیں بدقسمتی سے ترقی پذیر ممالک میں ایسا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

(جنگ)

پہلے تین‌ کونسے ہیں۔ میرا تو خیال ہے کہ پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پہلی دو پوزیشن کے لئے میرا ووٹ انڈیا اور استونیا کے لئے ہے۔ استونین ڈرائیور کو روڈ پر دیکھتے ہی فننش ڈرائیور اپنی گاڑیاں کنارے پر لے جاتے ہیں (یورپ میں ہر ملک کی گاڑی کی رجسٹریشن پر اس کے ملک کا نام بھی لازمی لکھا ہوتا ہے)
 
Top