تاسف ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی انتقال کر گئے

الف نظامی

لائبریرین
25 جنوری 2024

ماہر اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی انتقال کر گئے

ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی 9 فروری 1940ء کو چکوال میں پیدا ہوئے۔ 1966ء میں اورینٹل کالج لاہور سے ایم اے اردو کا امتحان فرسٹ کلاس فرسٹ پوزیشن میں پاس کیا۔

وہ ستر کی دہائی میں محکمہ تعلیم پنجاب سے وابستہ ہوئے اور مختلف کالجوں میں تدریسی خدمات انجام دینے کے بعد 1982ء میں اورینٹل کالج لاہور میں تعینات ہوئے اور وہیں سے بطور پروفیسر سبکدوش ہوئے۔

انہوں نے 1981ء میں جامعہ پنجاب سے تصانیف اقبال کا تحقیقی اور توضیحی مطالعہ کے موضوع پر مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی جبکہ وہ کئی ادبی، علمی و تحقیقی رسائل کے مدیر و معاون مدیر بھی رہے۔

ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی بابائے اردو ایوارڈ اور قومی صدارتی اقبال ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں جبکہ انہوں نے اقبالیات اور اردو زبان و ادب پر درجنوں کتابیں تصنیف و تالیف کیں۔

ان کی کتب میں
اصنافِ ادب
خطوطِ اقبال
کتابیاتِ اقبال
تصانیفِ اقبال کا تحقیقی و توضیحی مطالعہ
اقبال کی طویل نظمیں: فکری و فنی مطالعہ
1985ء کا اقبالیاتی ادب – ایک جائزہ
1986ء کا اقبالیاتی ادب – ایک جائزہ
خطوطِ مودودی
اقبال: مسائل و مباحث
اقبالیات کے سو سال
تحقیقِ اقبالیات کے مآخذ
اقبالیات: تفہیم و تجزیہ
مکاتیب مشفق خواجہ،
پاکستان میں اقبالیاتی ادب
علامہ اقبال: شخصیت و فن
و دیگر شامل ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top