جاسمن

لائبریرین
چڑیا گھر بہاول پور کا تاریخی نام ”شیر باغ بہاول پور“ بحال کر دیا گیا ہے۔اس بات کا فیصلہ کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور کی زیر صدارت چڑیا گھر بہاول پور کو بہتر بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں کمشنر بہاول پور سمیت ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ، ڈی جی پی ایچ اے روبینہ اقبال عباسی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی افضل خان، ڈائریکٹر وائلڈ لائف علی عثمان ، ایم ڈی بی ڈبلیو ایم سی نعیم اختر، اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر ناصر حمید سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انورنے شرکاءسے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے شیر باغ کے سبزہ زاروں، لینڈ سکیپ، جانوروں پرندوں کے لیے قدرتی ماحول کی فراہمی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اشتراک سے شیر باغ کی صفائی ستھرائی اور جانوروں پرندوں کے حفظان صحت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شیرباغ کی تاریخی حیثیت اور اہمیت سے نئی نسل کو روشناس کیا جائے گا۔
 
Top