چٹ پٹا پاپ کارن چکن Popcorn Chicken

افضل حسین

محفلین
· Popcorn Chicken
inch Chicken Cube 250 gms ½​
Salt 1 Pinch​
Red Chili Powder 1 pinch​
Pepper Powder 1 Pinch​
Lemon Juice 2 tsp​
Corn Flour 1 cup​
Maida 1 cup​
Eggs 2 pcs​
Oil 250 gms​
Masala:
Chaat Masala 1 Tb.sp​
Pamesan cheese 1 tsp​
Marjoram powder 1 tsp​
ترکیب:​
· سب سے پہلے چکن کیوب کو ایک پیالے میں ڈالیں پھر اس میں تھوڑا نمک لال مرچ پاؤڈر ، گول مرچ پاؤڈر، شامل کریں لیموں کا رس ڈال کر اسے اچھی طرح ملائیں اور 2گھنٹہ کے لئے چھوڑ دیں۔​
· برابر مقدار میں Corn Flourاور میدہ کو ایک برتن میں ملائیں تھوڑا نمک ،لال مرچ پاؤڈر ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔​
· ایک پیالے میں ایک یادو انڈہ توڑ کر ملالیں۔​
· ایک الگ ٹرے میں میدہ چھڑک دیں اور چکن کیوب کو اس پر رکھ کر چکن کے چاروں طرف میدہ لگادیں۔ اب چکن کیوب کو انڈہ والے برتن میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور آخر میں سارے چکن کو میدہ اور کارن فلور والے مکسچر میں ڈال دیں اور اچھی طرح ملا لیں اور کسی چلنی وغیرہ میں چھان لیں تاکہ زائد میدہ وغیرہ گر جائے پھر اسے درمیانے آنچ پر ڈپ فرائی کرلیں۔​
· اب چاٹ مسالہ ،چیزاور مارجرم پاؤڈر کو چکن پر چھڑک لیں اور گرماگرم سرو کریں۔​
 

افضل حسین

محفلین
منتظمین سے گزارش ہےکہ ingredients میں
Ginger Garlic paste 1 Tbsp
شامل کردیں ۔

میں نے جب اس ریسی پی میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اسے دوسری مرتبہ بنایا تو اس کا ذائقہ دوبالا ہوگیا:)
 
Top