پيا رنگ کالا از بابا محمد يحيٰی خان

رب العالمين کے اس عالم ہست و بو اور اس لا محدود کائنات ميں اربوں کھربوں نظام بيک وقت عمل پذير ہيں - کچھ نظام تو ايسے ہيں جو انساني دائرہ ادراک اور حد فہم و شعور ميں کبھي آسانی سے کبھی قدرے دقت سے آ ہی جاتے ہيں - اور بہت سے ايسے بھی ہيں جو انسانی بساط و برتے سے کہيں ماورا ہوتے ہيں - حيوانات ، جمادات ، نباتات ، فواکہات وغيرہ کرت التراب ، کرت الماء ، کرت الہویٰ ، آسمان ، بروج ، سيار ، علوم ارضی يا سفلی ، علوم فلکی يا علوی ، استعانت اجرام اور روحانيت آفاقی وغيرہ - يہ سب راز ہائے کائنات ہيں - اور اس کے علاوہ جو کچھ بھي ہے ماورائے کائنات ہے - رب کائنات چاہے تو اپنے خاصان نگاہ اور محبوبان بارگاہ کو جتنا چاہے جب چاہے عطا بھی کر ديتا ہے - اس عنايت و بخشش اور کرم خاص کو درويشی، حکمت اور علوم خفی کی اصطلاح ميں " استعانت بااللہ ' يعنی اسماء وہ صفات الٰہیہ کا علوم و عمل بھي کہتے ہيں - عليين اور سجييں کے درميان اعلائے عليين اور اسفل السافلين کے مابين جو کچھ بھی ہے وہ علم وعمل الٰہی يعني استعانت باللہ ہے - ظاہری باطنی آسمانی عوامل و علوم کے جتنے بھي اسرار و رموز انعامات و اثرات ہيں - ضروری نہيں کہ وہ ہر عامل و طالب پہ کما حقہ روشن ہو جائيں - اور يہ بھی ہوتا ہے کہ بن چاہے ، بغير محنت و طلب عطا ہو جاتے ہيں - يہ اس مالک و خالق کي دين ہے جسے چاہے نواز دے اور جسے چاہے محروم رکھے - سر خوشہ ميں بر گشتگی ، اور سر گشتگی ميں سرمستياں ، گوبر اور موت کے درميان دودھ اور ولی کے گھر ميں بھوت - آگ لينے آئے تو پيغمبری دے دي يا ايک نو عمر بچے کو گھوڑے پہ بٹھا کے سکندری دے دي - کسی نے حق کہا تو کھال کھنچوا دی اور کسی نے سچ کہا تو زہر پلواديا - کسی کو پالنے ميں ناطق کر ديا اور کسي کو مہد مادر ميں حافظ کر ديا ، کسي کو چروا ديا تو کسي کو کٹواديا - حضور صلی الله عليه و آلھ وسلم کو حرا کی حريم ناز دے کر حيران کر ديا اور کسي کو داؤد کی داوری دے کر سليمان کر ديا وہ ذات بے نياز ہے - جو چاہے سو کرے - تدبر ، تبحر ، تکبر ، اور تجمل سب اسی قادر لا يزل کو زيبا ہيں - اس کے دينے اور بخشنے کے رنگ نرالے ہيں -
 
رب العالمين کے اس عالم ہست و بو اور اس لا محدود کائنات ميں اربوں کھربوں نظام بيک وقت عمل پذير ہيں - کچھ نظام تو ايسے ہيں جو انساني دائرہ ادراک اور حد فہم و شعور ميں کبھي آسانی سے کبھی قدرے دقت سے آ ہی جاتے ہيں - اور بہت سے ايسے بھی ہيں جو انسانی بساط و برتے سے کہيں ماورا ہوتے ہيں - حيوانات ، جمادات ، نباتات ، فواکہات وغيرہ کرۃ التراب ، کرۃ الماء ، کرۃ الہویٰ ، آسمان ، بروج ، سيار ، علوم ارضی يا سفلی ، علوم فلکی يا علوی ، استعانت اجرام اور روحانيت آفاقی وغيرہ - يہ سب راز ہائے کائنات ہيں - اور اس کے علاوہ جو کچھ بھي ہے ماورائے کائنات ہے - رب کائنات چاہے تو اپنے خاصان نگاہ اور محبوبان بارگاہ کو جتنا چاہے جب چاہے عطا بھی کر ديتا ہے - اس عنايت و بخشش اور کرم خاص کو درويشی، حکمت اور علوم خفی کی اصطلاح ميں " استعانت بااللہ ' يعنی اسماء وہ صفات الٰہیہ کا علوم و عمل بھي کہتے ہيں - عليين اور سجین کے درميان اعلیٰ عليين اور اسفل السافلين کے مابين جو کچھ بھی ہے وہ علم وعمل الٰہی يعني استعانت باللہ ہے - ظاہری باطنی آسمانی عوامل و علوم کے جتنے بھي اسرار و رموز انعامات و اثرات ہيں - ضروری نہيں کہ وہ ہر عامل و طالب پہ کما حقہ روشن ہو جائيں - اور يہ بھی ہوتا ہے کہ بن چاہے ، بغير محنت و طلب عطا ہو جاتے ہيں - يہ اس مالک و خالق کي دين ہے جسے چاہے نواز دے اور جسے چاہے محروم رکھے - سر خوشہ ميں بر گشتگی ، اور سر گشتگی ميں سرمستياں ، گوبر اور موت(پیشاب) کے درميان دودھ اور ولی کے گھر ميں بھوت - آگ لينے آئے تو پيغمبری دے دي يا ايک نو عمر بچے کو گھوڑے پہ بٹھا کے سکندری دے دي - کسی نے حق کہا تو کھال (شمس )کھنچوا دی اور کسی نے سچ کہا تو زہر (سقراط)پلواديا - کسی کو پالنے ميں ناطق (عیسیٰ)کر ديا اور کسي کو مہد مادر ميں حافظ (سید عبدالقادر)کر ديا ، کسي کو چروا ديا تو کسي کو کٹواديا - حضور صلی الله عليه و آلھ وسلم کو حرا کی حريم ناز دے کر حيران کر ديا اور کسي کو داؤد کی داوری دے کر سليمان کر ديا وہ ذات بے نياز ہے - جو چاہے سو کرے - تدبر ، تبحر ، تکبر ، اور تجمل سب اسی قادر لا يزل کو زيبا ہيں - اس کے دينے اور بخشنے کے رنگ نرالے ہيں -
شاہ جی ہون سیٹ ہوگیا اے جے
 
Top