پشاور،خواتین کے ووٹ پرپابندی لگانے کے حوالے سے جرگے طلب

9f791d81-9098-45ce-a810-96881e08b728.jpg

پشاور: آئندہ عام انتخابات کے نزدیک آتے ہی پشاورکے مضافاتی علاقوں اور قبائلی علاقہ جات میں خواتین کے ووٹ پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے جرگے طلب کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاورکے مختلف نواحی علاقوں میں بھی شدت پسندوں کی جانب سے اس حوالے سے دھمکی آمیزخطوط ارسال کیے جاچکے ہیں۔ علاقے کے مشران نے بھی خواتین کے ووٹ پر پابندی سے متعلق سیاسی جماعتوں کو آگاہ کرنا شروع کردیا ہے جس پران جماعتوں نے خاموشی اختیارکرتے ہوئے اس پر رضا مندی ظاہرکردی ہے۔ گزشتہ انتخابات میں پشاورکے نواحی علاقوں متنی ، بڈھ بیر، متھرا، چمکنی ، ایف آر پشاور سمیت مختلف علاقوں میں خواتین کے ووٹ پر پابندی عائد تھی۔
خبر بشکریہ
http://www.khabraingroup.com/detail.aspx?id=2554
 
Top