پاک ٹی ہاوس لاہور میں محفلین کی پارٹی

پردیسی

محفلین
سب سے پہلے تو معذرت کہ میں کوشش کے باوجود بھی نا آسکی کہیں جانا پڑ گیا گھر والوں کے ساتھ تو میرا خیال تھا واپسی پہ مجھے وہاں ڈراپ کر دیا جائے گا لیکن ہمیں وہاں ہی دیر ہوگئی
کوئی بات نہیں، ہوجاتا ہے ایسا۔ ہم جب کھانا کھانے کے لئے انارکلی جارہے تھے تو یہ خیال تھا کہ اگر آپ ٹی ہاؤس میں آگئیں اس دوران تو ہم آپ کو وہاں نہیں ملیں گے اور آپ سمجھیں گی کہ شاید کوئی آیا ہی نہیں ہے۔
کوئی بات نہیں مصروفیت انسانوں کو ہی پڑتی ہے۔۔۔

انتظار تھا بس شدت دیکھئے اس کی
راہ چلتے ہوئے بھی آپ کو یاد کیا
:-P
 
لالہ رخ

محفلین
نہیں !! مجھے تب برا بھی لگ رہا تھا اور غصہ بھی آرہا تھا کہ حامی بھر کہ بھی نہ جائے انسان تو برا لگتا ہے۔ پھر میرے پاس کوئی رابطہ نمبر بھی نہیں تھا ورنہ اطلاع ہی دے دیتی بہرحال معذرت
 
عاطف بٹ

محفلین
نہیں !! مجھے تب برا بھی لگ رہا تھا اور غصہ بھی آرہا تھا کہ حامی بھر کہ بھی نہ جائے انسان تو برا لگتا ہے۔ پھر میرے پاس کوئی رابطہ نمبر بھی نہیں تھا ورنہ اطلاع ہی دے دیتی بہرحال معذرت
ویسے سچ پوچھیں تو ہمیں بھی یہی خیال تھا کہ نہ تو آپ کا رابطہ نمبر کسی کے پاس تھا اور نہ ہی کا نام کسی کو پتہ تھا، ایسے میں ہماری غیرموجودگی میں اگر آپ ٹی ہاؤس پہنچ جاتیں تو آپ تک یہ پیغام کیسے پہنچایا جاتا کہ ہم انارکلی سے گھنٹے بھر میں واپس آجائیں گے۔
 
چلیں انشاءاللہ پھر کبھی سہی۔
 
جب سے ہوش سنبھالاہے، پاک ٹی ہاؤس کا نام سنتے چلے آئے ہیں۔ لیکن کبھی جانے کا اتفاق نہ ہوسکا، ہوتا بھی کیسے عرصہ دراز سے بند پڑا تھا۔ کئی بار خواہش ہوئی کہ کاش وہاں جائیں اور لائیو ادبی محفل دیکھیں، محسوس ہوتا تھا کہ یہ خواہش کبھی پوری نہ ہوگی۔ دوکان کا مالک ٹائیروں کا کاروبار کر نا چاہتا تھا، کہاں ادبی محفل اور کہاں ٹائرکی دوکان، اسلئے باہر سے دیکھ کر خوش ہوتے رہے۔ اردو محفل کا دعوت نامہ موصول ہوا، 24 مارچ دوپہر 2 بجے، فوراً موبائل پر تین گھنٹےپہلے کا الارم لگایا اور گھر والوں کو تاکید کر دی کہ ہمارا وہاں جانا نہائیت ضروری ہے کہ ہمارے بغیر محفل نامکمل ہو گی اور نہیں چل سکے گی۔​
الغرض بروز اتوار مقرر کردہ وقت سے 15 منٹ پہلے ہی پہنچ گئے. اندر گئے محفلیں کو ڈوھنڈا کوئی جانی پہچانی شکل نظرنہ آئی سوچا چند منٹ ذرا باہرہی گھوم لیا جائے۔ اتوار کی وجہ سے مارکیٹ بند تھی اور پاک ٹی ہاؤس اور انارکلی کے درمیان سڑک پر اور ملحقہ گلیوں میں، عارضی اسٹالوں پر کتابوں ڈھیر لگائے گئے تھے، یہ تمام استعمال شدہ کتب تھیں، دیکھ کر افسوس بھی ہوا اور خوشی بھی ہوئی۔خیر 15 منٹ یوں ہی گزر گئے، دوبارہ اندر آئے نظر دوڑائی اس بار سوائے ان انگریزوں کے جو کچھ دیر پہلے باہر کتابیں خرید رہے تھے کوئی خاص شخصیت نظر نہ آئی۔​
غیر ارادی طور پر محسوس ہوا کہ ایک کونے سے ہماری نگرانی کی جارہی ہے، وہاں دو باریش جوان شائد اخبار پڑھ رہے تھے یا پھر منہ چھپا رہے تھے۔ ان کی شکلیں کچھ مانوس لگ رہی تھیں، خیال آیا کہ جا کر استفسار کیا جائے اگلے ہی لمحہ اس خیال کو جھٹک دیا کہ کہیں پاک ٹی ہاؤس والے ہمیں باہر نہ کر دیں۔ ایک خالی ٹیبل دیکھ بیٹھ گئے، وقت گزرتا جا رہا تھا اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ اگر مزید 15 منٹ تک بٹ صاحب نہ آئے تو میں واپس چلا جاؤں گا اور کسی سے کچھ نہیں کہوں گا۔
اسی لمحہ ایک حضرات اندر آتے دکھائی دئیے اور اپنے پیچھے آنے والے حضرت سے کہا، یہ سب تو اندر بیٹھے ہیں۔ یہ یقیناً بٹ صاحب تھے، اور انکے ساتھ بابا جی تھے۔ بٹ صاحب کو دیکھتے ہی چاروں کونوں لوگ ایسے اکٹھے ہوگئے گویا ان کو اٹھا کر باہر پھینکنا چاہتے ہوں۔
نیچے رش زیادہ تھا، اس لئیے طے یہ پایا گیا کہ اوپر چلا جائے، وہاں ٹیبلز جوڑ کر مورچے سنبھالے ہی تھے کہ پردیسی بھائی بھی آگئے، ان کے آتے ہی فوٹو سیشن شروع ہو گیا۔ ابھی سانسیں بحال کر کے سرسری تعارف ہورہا تھا، بٹ صاحب نے بیرے سے کھانے کی بابت پوچھا تو اس نے بتایا آج بریانی نہیں ہے، اور بریانی و برگر نہ ہوں گے۔یعنی مرغی کا ناغہ ہے.
ہم سب یعنی باباجی ، سر نعیم قیصر، محمدکامران اختر ، متلاشی ، عبدالرزاق قادری ، عاطف بٹ، اور نیّر صاحب کے سامنے پردیسی بھائی نے تجویز پیش کی کہ نہاری کھائی جائے، تقریباً تقریباً سبھی رازی سوائے قادری صاحب کے، اس سے پہلے کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش آتا، پردیسی بھائی نے دوسری آپشن دی کی یاسر بروسٹ چلتے ہیں، اس بار سب خوشی خوشی اس طرف چل پڑے جہاں یاسر بروسٹ تھا۔

(جاری ہے)​
 
بہت زبردست جناب۔ عاطف بٹ اور پردیسی بھائی جہاں موجود ہوں وہاں چائے اُڑ بھی سکتی ہے اور اَڑ بھی سکتی ہے :)۔ اور باباجی کی موجودگی میں کوئی شے پھنس بھی سکتی ہے۔ متلاشی بھائی چائے کے دوران بھی شاید"کسی" کو تلاش کرتے رہے ہوں گے اور عبدالرزاق قادری (میرے چھوٹے بھائی ہیں اس لئے صاحب نہیں کہوں گا) ہمیشہ کی طرح کچھ سیکھنے کی جستجو میں خاموش بیٹھے رہے ہوں گے۔
باقی احباب سے میرا تعارف نہیں اس لئے کبھی ان سے ملاقات ہوئی تو ان پر بھی لکھ سکوں گا۔

اسی لئے تو آپ کو بلایا تھا۔
 
لالہ رخ

محفلین
فٹ پاتھ پر جو بک سٹال ہوتے ہیں وہ کسی خاص دن لگتے ہیں یا پھر روز ہی اور کتابیں کس قسم کی اور کن نرخوں پر ملتی ہیں مجھے وہاں سے خریداری کرنے کا شوق تو بہت ہے لیکن کبھی اتفاق نہیں ہوا۔ مجھے اس بارے میں بتائیں کچھ پلیزز
 
عام طور پر اتوار کو ہی لگتے ہیں، کیونکہ بازار اور دوکانیں بند ہوتی ہیں۔ کتابیں ہر قسم کی مل جائیں گی علمی و ادبی، سائنسی و تکنیکی، اسکول و کالج کی، پرانی انٹیک و نئی، ملکی و غیر ملکی رسائل وغیرہ بہت ورائٹی ملے گی۔ایسی جگہوں پر نرخ فکس نہیں ہوتے، خریدار کی شکل اور حلیہ کی مناسبت سے لگائے جاتے ہیں اور بھاؤ تاؤ بھی ہو ہی جاتا ہے۔
 
متلاشی

محفلین
جب سے ہوش سنبھالاہے، پاک ٹی ہاؤس کا نام سنتے چلے آئے ہیں۔ لیکن کبھی جانے کا اتفاق نہ ہوسکا، ہوتا بھی کیسے عرصہ دراز سے بند پڑا تھا۔ کئی بار خواہش ہوئی کہ کاش وہاں جائیں اور لائیو ادبی محفل دیکھیں، محسوس ہوتا تھا کہ یہ خواہش کبھی پوری نہ ہوگی۔ دوکان کا مالک ٹائیروں کا کاروبار کر نا چاہتا تھا، کہاں ادبی محفل اور کہاں ٹائرکی دوکان، اسلئے باہر سے دیکھ کر خوش ہوتے رہے۔ اردو محفل کا دعوت نامہ موصول ہوا، 24 مارچ دوپہر 2 بجے، فوراً موبائل پر تین گھنٹےپہلے کا الارم لگایا اور گھر والوں کو تاکید کر دی کہ ہمارا وہاں جانا نہائیت ضروری ہے کہ ہمارے بغیر محفل نامکمل ہو گی اور نہیں چل سکے گی۔​
الغرض بروز اتوار مقرر کردہ وقت سے 15 منٹ پہلے ہی پہنچ گئے. اندر گئے محفلیں کو ڈوھنڈا کوئی جانی پہچانی شکل نظرنہ آئی سوچا چند منٹ ذرا باہرہی گھوم لیا جائے۔ اتوار کی وجہ سے مارکیٹ بند تھی اور پاک ٹی ہاؤس اور انارکلی کے درمیان سڑک پر اور ملحقہ گلیوں میں، عارضی اسٹالوں پر کتابوں ڈھیر لگائے گئے تھے، یہ تمام استعمال شدہ کتب تھیں، دیکھ کر افسوس بھی ہوا اور خوشی بھی ہوئی۔خیر 15 منٹ یوں ہی گزر گئے، دوبارہ اندر آئے نظر دوڑائی اس بار سوائے ان انگریزوں کے جو کچھ دیر پہلے باہر کتابیں خرید رہے تھے کوئی خاص شخصیت نظر نہ آئی۔​
غیر ارادی طور پر محسوس ہوا کہ ایک کونے سے ہماری نگرانی کی جارہی ہے، وہاں دو باریش جوان شائد اخبار پڑھ رہے تھے یا پھر منہ چھپا رہے تھے۔ ان کی شکلیں کچھ مانوس لگ رہی تھیں، خیال آیا کہ جا کر استفسار کیا جائے اگلے ہی لمحہ اس خیال کو جھٹک دیا کہ کہیں پاک ٹی ہاؤس والے ہمیں باہر نہ کر دیں۔ ایک خالی ٹیبل دیکھ بیٹھ گئے، وقت گزرتا جا رہا تھا اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ اگر مزید 15 منٹ تک بٹ صاحب نہ آئے تو میں واپس چلا جاؤں گا اور کسی سے کچھ نہیں کہوں گا۔​
اسی لمحہ ایک حضرات اندر آتے دکھائی دئیے اور اپنے پیچھے آنے والے حضرت سے کہا، یہ سب تو اندر بیٹھے ہیں۔ یہ یقیناً بٹ صاحب تھے، اور انکے ساتھ بابا جی تھے۔ بٹ صاحب کو دیکھتے ہی چاروں کونوں لوگ ایسے اکٹھے ہوگئے گویا ان کو اٹھا کر باہر پھینکنا چاہتے ہوں۔​
نیچے رش زیادہ تھا، اس لئیے طے یہ پایا گیا کہ اوپر چلا جائے، وہاں ٹیبلز جوڑ کر مورچے سنبھالے ہی تھے کہ پردیسی بھائی بھی آگئے، ان کے آتے ہی فوٹو سیشن شروع ہو گیا۔ ابھی سانسیں بحال کر کے سرسری تعارف ہورہا تھا، بٹ صاحب نے بیرے سے کھانے کی بابت پوچھا تو اس نے بتایا آج بریانی نہیں ہے، اور بریانی و برگر نہ ہوں گے۔یعنی مرغی کا ناغہ ہے.​
ہم سب یعنی باباجی ، سر نعیم قیصر، محمدکامران اختر ، متلاشی ، عبدالرزاق قادری ، عاطف بٹ، اور نیّر صاحب کے سامنے پردیسی بھائی نے تجویز پیش کی کہ نہاری کھائی جائے، تقریباً تقریباً سبھی رازی سوائے قادری صاحب کے، اس سے پہلے کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش آتا، پردیسی بھائی نے دوسری آپشن دی کی یاسر بروسٹ چلتے ہیں، اس بار سب خوشی خوشی اس طرف چل پڑے جہاں یاسر بروسٹ تھا۔​
(جاری ہے)​
زبردست بھائی محمدعمرفاروق صاحب۔۔۔! بقیہ کا انتظار ہے ۔۔۔!
چلو اچھا ہوا آپ نے میری سیٹ سنبھال لی ۔۔۔! سوچ رہا تھا فرصت نکال کر تفصیلی روئیداد لکھوں۔۔۔۔ ! مگر آپ نمبر لے گئے۔۔۔!
زبردست جارہے ہیں آپ ۔۔۔؟ بہت خوشی ہوئی ۔۔۔! مزید ایک مشورہ دوں گا وہ یہ کہ آپ پارٹی میں موجود ہر رکن کے بارے میں اپنے ذاتی تاثرات بھی علیحدہ علیحدہ بیان کیجئے گا۔۔۔ !
 
زبردست بھائی محمدعمرفاروق صاحب۔۔۔ ! بقیہ کا انتظار ہے ۔۔۔ !
چلو اچھا ہوا آپ نے میری سیٹ سنبھال لی ۔۔۔ ! سوچ رہا تھا فرصت نکال کر تفصیلی روئیداد لکھوں۔۔۔ ۔ ! مگر آپ نمبر لے گئے۔۔۔ !
زبردست جارہے ہیں آپ ۔۔۔ ؟ بہت خوشی ہوئی ۔۔۔ ! مزید ایک مشورہ دوں گا وہ یہ کہ آپ پارٹی میں موجود ہر رکن کے بارے میں اپنے ذاتی تاثرات بھی علیحدہ علیحدہ بیان کیجئے گا۔۔۔ !

یہاں مقابلہ تو نہیں ہو رہا، آپ کا نقطہ نظر اپنی جگہ اہم ہو گا۔
 
جٹ صاحب آجکل نئے دھندوں میں الجھے ہوئے ہیں;)
کونسے نئے دھندے؟:rolleyes:
بہت شکریہ نیرنگ بھائی جی
جٹ صاحب اس بار غالباً مصروفیت کی وجہ سے نہیں آسکے
جی میں بالکل مصروف نہیں تھا بلکہ تیار ہو کر بیٹھا تھا مگر سواری لیٹ ہوگئی تو میں نے سوچا کہ لیٹ جانے کا کیا فائدہ
جٹ بقول منے کے بہت الٹے الٹے کاموں میں الجھا ہے۔ اللہ خیر کرے۔۔۔ :p
مُنّے یہ تم کس طرح کی باتیں پھیلا رہے ہو
 
Top