پاک نستعلیق کے سکرین شاٹ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
السلام علیکم دوستوں
آپ سب کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ پاک نستعلیق کا نیا ورژن آگیا ہے آپ اسکے سمپلز دیکھ سکتے ہیں اور اسکا پاک نستعلیق کے بیٹا ورژن کے ساتھ موازنہ کرسکتے ہیں میرے خیال میں باقی تفصیلات محسن حجازی بھائی بتائیں گے
viewer.php

viewer.php

viewer.php

viewer.php
 
نبیل

تکنیکی معاون
واقعی خوشی کی خبر ہے۔ یہ فونٹ دیکھ ہی پتا چلے گا کہ اس میں کوئی بہتری آئی یا صرف ورژن نمبر تبدیل ہوا ہے۔ :)
 
طمیم

محفلین
پاک نستعلیق فونٹ

یہ محسن بھائی سے پوچھا پڑھے گا کہ یہ سنیپ جو محسن بھائی نے پوسٹ کیا تھا اسکا فانٹ کہاں‌ہے

محترم عبدالمجید صاحب یہاں پر تو آپ نے ہی فونٹ کے سنیپس پوسٹ کئے ہیں کیا یہ سنیپس محسن بھائی نے کسی اور جگہ پر پوسٹ کئے ہیں یا آپ کو ارسال کئے تھے ۔ :confused:
 
الف عین

لائبریرین
اگر محسن کا تصرف اس ورژن تک ہے تو اب اس کو ہم لوگ آگے نہیں بڑھا سکتے کیا؟؟
لیکنعبد المجید، آپ کا پیغام تو اعلان کر رہا ہے کہ آ گیا ہے یہ نیا ورژن؟؟؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ سنیپس وولٹ‌ یوزر کمیونیٹی پر موجود ہیں!

وولٹ گروپ پر تو یہ سکرین شاٹ کئی سال پرانے ہیں، ان سے کیسے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ پاک نستعلیق کا نیا ورژن سامنے آ گیا ہے؟ کیا اس سلسلے میں کوئی اناؤنسمنٹ موجود ہے یا محض قیاس آرائی کی بنیاد پر یہ خبر پوسٹ کی گئی ہے؟
 
arifkarim

معطل

نبیل بھائی ذرا اس سنیپ شاٹ کی تاریخ دیکھئے:
http://groups.msn.com/MicrosoftVOLTuserscommunity/nastaleeq.msnw?action=ShowPhoto&PhotoID=27
03.04.2006

جب کہ ہم سب کے پاس جو پاک نستعلیق ہے اسکی تاریخ ہے: 19.11.2005

اگر آپ مندرجہ بالا سنیپ میں ‌دئے گئے الفاظ اپنے والے نستعلیق سے لکھیں گے تو فرق ظاہر ہو جائے گا۔ پاک نستعلیق 2006 میں اپڈیٹ کیا گیا ہے پر ریلیز نہیں‌ کیا گیا!

پرانے ورژن میں نقطے ادھر ادھر پھدک رہے ہیں، جبکہ نئے ورژن میں نقطوں کی پلیسمنٹ بہت بہتر ہے

اسکی وجہ اب محسن بھائی ہی بتائیں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ تاریخ بھی دو سال قبل کی ہے، اسے نئی ریلیز تو نہیں کہا جا سکتا، وہ بھی اس صورت میں جبکہ اس کے صرف سکرین شاٹ موجود ہیں اور فونٹ کا دور دور تک کوئی پتا نہیں ہے۔
 
arifkarim

معطل
فانٹ ریلیز ہو نہ ہو لیکن اب اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک نستعلیق ،بیٹا ریلیز کے بعد، کئی بار اپڈیٹ ہو چکا ہے۔ اب یہ ریلیز کیوں نہیں ہو رہا۔ اسکی جانکاری کیلئے مقتدرہ کے بندوں کو پکڑنا چاہئے۔ محبوب خان کہاں ہیں آپ؟
 
یہ تاریخ بھی دو سال قبل کی ہے، اسے نئی ریلیز تو نہیں کہا جا سکتا، وہ بھی اس صورت میں جبکہ اس کے صرف سکرین شاٹ موجود ہیں اور فونٹ کا دور دور تک کوئی پتا نہیں ہے۔

ہاں بھائی جان تاریخ تو دوسال قبل ہی ہے لیکن فانٹ میں بہت سی تبدیلیاں ہوگئی ہے اور فونٹ کا دور دور نہیں بہت نزدیک کا پتا ہے لیکن محسن بھائی کے پاس
 
میری مقتدرہ کے اراکین سے اور محسن حجازی صاحب سے درخواست ہے کہ وہ یہاں آکر تفصیل سے بتائیں اس کے بارے میں
 
نبیل

تکنیکی معاون
میری مقتدرہ کے اراکین سے اور محسن حجازی صاحب سے درخواست ہے کہ وہ یہاں آکر تفصیل سے بتائیں اس کے بارے میں
میں نے اس تھریڈ‌ کا ٹائٹل 'پاک نستعلیق کا نیا ورژن آگیا' بدل کر 'پاک نستعلیق کے سکرین شاٹ' کر دیا ہے اور میں اس تھریڈ‌ کو مقفل بھی کر رہا ہوں۔ آئندہ کے لیے اس طرح کی بے بنیاد خبریں جاری کرنے سے پہلے کچھ تحقیق کر لیا کریں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top