پاکستان نے یو ٹیوب بلاک کر دی ہے

فی الوقت یو ٹیوب کو بند رکھنا چاہیے تا وقتیکہ یہ فلم وہاں سے ہٹ نہ جاوے
بلکہ تمام مسلمانوں کو یوٹیوب کا بائیکاٹ بھی کرنا چاہیے
اس کے ساتھ ساتھ یو این او اور اوبامہ کو ای میل بھی کرنی چاہیے
اچھا ہے بند کردی ۔ اللہ کرے بند ہی رہے
متفق،متفق،متفق
 
میری رائے یہ ہے
drqadeeryban.jpg

javedchyb.jpg
 
محمداحمد

لائبریرین
بند کردی تو بہت اچھی بات ہے، بہتر ہوتا کہ صرف مذکورہ صفحہ یا متعلقہ صفحات بند کئے جاتے لیکن شاید تکنیکی طور پر یہ مشکل ہوتا۔
 
یوسف-2

محفلین
خس کم جہاں پاک :p میں تو کہتا ہوں اس کے ساتھ ساتھ فیس بُک بھی بند کردیں :grin: پاکستانی یوتھ ابھی تک میچورڈ نیٹ یوزر نہیں ہے
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
خس کم جہاں پاک :p میں تو کہتا ہوں اس کے ساتھ ساتھ فیس بُک بھی بند کردیں :grin: پاکستانی یوتھ ابھی تک میچورڈ نیٹ یوزر نہیں ہے
میں سو فیصد متفق ہوں
آپ کا پیغام قرآن اور حدیث انڈروٹ میں ڈاؤن لوڈ ہوسکتاہے اگر نہیں تو کچھ کیجیے،
 
محمداحمد

لائبریرین
خس کم جہاں پاک :p میں تو کہتا ہوں اس کے ساتھ ساتھ فیس بُک بھی بند کردیں :grin: پاکستانی یوتھ ابھی تک میچورڈ نیٹ یوزر نہیں ہے

بات تو آپ کی ٹھیک ہے لیکن یہ ایک قدم پیچھے کی طرف ہوگا۔ طلبا کی تربیت ہونی چاہیے کہ وہ اپنے اچھے برے کو سمجھ سکیں اور زندگی میں اعتدال سے چل سکیں۔
 
یوسف-2

محفلین
بات تو آپ کی ٹھیک ہے لیکن یہ ایک قدم پیچھے کی طرف ہوگا۔ طلبا کی تربیت ہونی چاہیے کہ وہ اپنے اچھے برے کو سمجھ سکیں اور زندگی میں اعتدال سے چل سکیں۔
”تربیت“ کا جو معیار ہمارے معاشرے میں رائج ہے، اس سے آپ بھی بخوبی واقف ہیں۔ جنسی اور عریاں سائٹس کی سب سے زیادہ ویورشپ پاکستان ہی میں بتلائی جاتی ہیں۔ یا تو سو فیصد ایسے سائٹس کو پاکستان میں بند کردیا جائے اور اگر نہیں تو پھر یوٹیوب کو مکمل ہی بند کردیں جس سے تھوڑا بہت نقصان تو ہوگا، لیکن کھلے رہنے کے مجموعی قومی نقسان سے پھر بھی کم ہی ہوگا
 
یعنی یہ متبادل حل ہے جو اب پہلی ترجیح پر آگیا ہے۔
 
یوسف-2

محفلین
میں سو فیصد متفق ہوں
آپ کا پیغام قرآن اور حدیث انڈروٹ میں ڈاؤن لوڈ ہوسکتاہے اگر نہیں تو کچھ کیجیے،
بات سمجھ نہیں آئی۔ کیا آپ ”انڈروٹ“ کی وضاحت کرسکتے ہیں؟
ویسے پیغام قرآن ڈاٹ کام سے آپ پی ڈی ایف فارمیٹ میں اور اعجاز عبید (الف عین) بھائی کی برقی لائبریری سے یو نی کوڈ فارمیٹ میں دونون کتب ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ بے فکر رہیں۔ وزیر اعظم صاحب کی آج کی سپریم کورٹ میں حاضری ”کامیاب“ رہی ہے۔ اب یو ٹیوب کھلے ہی کھلے :)

معلومات کا شکریہ۔۔۔۔! لیکن یوٹیوب کھلے یا بند رہے مجھے فی الحال کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے۔ تاہم یوٹیوب بھی اکثر عصری علوم سیکھنے سکھانے کے معاملے میں کافی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
 
Top