پاکستان میں ای- کامرس کا مستقبل

عون محمد
پاکستان میں) (E-commerce ای- کامرس یا انٹر نیٹ کے ذریعے خریدوفروخت اِک بڑھتا ہوا رجحان ہے جس کا مجموعی حجم اس وقت 30سے 25 ملین ڈالر کے درمیان ہے جبکہ ریٹیل مارکیٹ قریباََ 42بلین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔مزید براں ای- کامرس ا نڈسٹری اپنے حجم کو اْس وقت مزید بڑھا سکے گی جب متعلقہ ویب سائیٹس کے ذریعے صارفین روز مرہ کی کی اشیا ء بھی خرید سکیں گے، جو پاکستا ن کی ریٹیل مارکیٹ کے حجم کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ جیسے جیسے رقم کی ادائیگی اور ترسیل کے نظام میں بہتری آرہی ہے ویسے ویسے نئی اشیا ء صارفین کیلئے ویب سائیٹس پرخرید و فروخت کیلئے میسر ہورہی ہیںجس کی بدولت انڈسٹری کے بڑے کھلاڑی Amazon طرزکے آن لائن بزنس ماڈل کو عملی جامہ پہنا سکیں گے ۔ پاکستان کی الیکٹرونکس ، فیشن اور ملبوسات انڈسٹری آن لائن خریداری کو ترجیح دے رہی ہے جوکہ مستقبل کیلئے ایک روشن باب کی حیثیت رکھتاہے ۔ پاکستان کے کئی مشہور برانڈ زایگو ،سٹون ایج اور جنید جمشیدآن لائن بزنس کے بڑھتے ہوئے رجحان سے ناصرف باخبر ہیںبلکہ اپنی مصنوعات کو ویب سائٹ پر فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ کم خرچ اور سرمایہ سے نہ صرف خاطرخواہ منافع حاصل ہوسکتا ہے بلکہ سٹور،وئیر ہاوس اور ملازمین کی تنخواہ جیسے اخراجات سے بچ کر صارفین کو مصنوعات پر ڈسکائونٹ دیا جاسکتا ہے۔اس کیساتھ ساتھ چھوٹے شہروں اور قصبوں میں رہنے والا صارف بھی آن لائن خریداری کی بدولت اْن تمام مصنوعات سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔ مصنوعات اور برانڈزکی بڑھتی ہوئی رینج اپنے حریفوں کی نسبت آن لائن فروخت کو بروئے کار لا کر ڈسکائونٹ ڈیلز کے ذریعے مارکیٹ پر سبقت حاصل کر سکتے ہیں ۔مزید برآں مختلف تہواروں پر آن لائن ریٹیلرزکی مصنوعات کی فروخت میںاضافہ ہوجاتاہے کیونکہ آن لائن شاپنگ کی بدولت صارف اپنی من چاہی مصنوعات کو بغیر وقت کے ضائع کئے دیکھ اور خرید سکتے ہیں۔اسکی حالیہ مثال یہ ہے کہ عید کے موقع پر کئی برانڈز نے عید کولیکشن کی نمائش ویب سائٹس پر کیں اور اپنے آئوٹ لیٹس کے برابر آن لائن بزنس کیا ۔ Daraz.pk کی طرف سے مخصوص برانڈ کیلئے webstores کا آغاز پاکستان کی ای کامرس انڈسٹری میںایک اہم اضافہ ہے جو صارفین کو ایک مکمل جامع اور عمیق تجربہ فراہم کرتا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں ریٹیل سٹور زکو فروخت کے حجم میں نمایاں کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑا،کیونکہ یہ شہری آبادی کو صَرف کرتے ہیں جو کہ بنیادی طور پر کل آبادی کاصرف 38 فیصد ہے۔ تمام برانڈزکو صارف کی آسانی کیلئے خصوصی طور پر ویب سائٹ پرپیش کرنے کی بدولت صارفین کو اپنے پسندیدہ برانڈز تلاش کرنے کیلئے مصنوعات کی ایک وسیع کیٹ لاگ کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔مزید برآں، چھوٹے بوتیک ڈیزائنرز نے بھی اپنی مصنوعات کو فروخت کیلئے ویب سائٹ میںشامل کیا ہے۔آپ مقامی طور پر تیار ہونیوالے سامان کو ویب سائیٹس پر خرید سکتے ہیں اور آپ کی پسند کی پروڈکٹ آپ کی دہلیز پر پہنچا دی جاتی ہے ،جو پاکستان میںای کامرس کاروبار کے روشن مستقبل کو نمایاں کر رہا ہے۔
 
Top