پاکستان سے وفاداری کا اقراری جرم

عاطف بٹ

محفلین
04_01.gif
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اب کیا بیان جاری کریں گے یہ۔۔۔ ان کی زبانوں پر بددیانتی کے تالے پڑے ہیں۔ میں تو کب کا ان سے امید ہی چھوڑ چکا۔۔۔۔ ایسے کالم کسی پر اثر نہیں کرتے۔ اہل دل کے کانوں پر اب سرگوشیاں اثر نہیں کرتیں۔۔۔ سب اک ہی دوڑ کی چادر میں لپٹے ہیں۔ بس۔۔۔۔۔
 
عمراعظم

محفلین
عاطف بٹ صاحب ۔ وفاداری، محبت و یگانگت، قربانی ، فرض شناسی و ذمہ داری کے جراثیم ہمارے مُلک کے اُس طبقے کی اکثریت میں پائے جاتے ہیں جو مجبور اور لاچار بنا دیا گیا ہے۔ وہ بھی اپنی زندگی کو رواں دواں رکھنے کے لیئے ہمارے معاشرے کی آلائشو ں سے گزرتے گزرتے بے حسی کا شکار ہو رہا ہے۔ اشرافیہ کی اکثریت کی نظر میں یہ سب فضول باتیں ہیں اور نہ اُن کو موجودہ حالات پر کوئی بے چینی ہے چونکہ اُن کی اکثریت کےلیئے تو یہ بے یارومددگار ُملک اور سادہ لوح عوام لوٹ مار کی بہترین مارکیٹ ہے۔ اللہ کرے کے ہم جلد جاگ جائیں ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
زرقا مفتی

محفلین
بنگلہ دیش اور اس کے معاملات کی پاکستانی خارجہ پالیسی میں کچھ خاص اہمیت نہیں رہی ۔ نواز شریف تو ویسے بھی بھارت نواز ہیں وہ مولانا صاحب کے لئے تشویش کیوں ظاہر کریں گے۔
لبرلز اور انسانی حقوق کے پاکستانی علمبردار جماعت اسلامی سے ہمدردی نہیں رکھتے۔ رہے عوام تو بنگالیوں کی علیحدگی سے دل شکستہ ہیں ۔ ہم جیسے لوگ کلام اقبال پڑھ کر سمجھتے ہیں کہ مسلمان ایک امت ہیں مگر حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ مسلم ممالک کے حکمران صرف اپنے اقتدار کے محافظ ہیں اگر مسلم امہ کے مفاد کے لئے سرگرم ہوتے تو عرب و عجم کے مسلم ممالک میں یہ ابتری نہ ہوتی
 
عمران نے کون سا جاکر مولانا کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے ہیں؟
 
ظفری

لائبریرین
خیر حکومت نے تو بیان دیدیا ہے کہ " یہ بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے " اور کسی کے اندرونی معاملے میں مداخلت غیراخلاقی حرکت ہوتی ہے ۔ ;)
 
عمران نے کون سا جاکر مولانا کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے ہیں؟
ہمیشہ الٹی بات کرتے ہو کیونکہ تماری عقل بالکل سیدھی ہے ۔۔۔۔ یہ پاکستان عمران خان نے بنایا تھا یا کہ مسلم لیگ نے جس کے اصل وارث کے دعویدار نوازشریف ہیں ۔۔۔ کم از کم ایک مذمتی بیان ہی جاری کردیتا ۔۔۔لیکن نہیں ۔۔۔۔ کیونکہ ان لوہاروں کے دل و دماغ بھی لوہا کوٹتے کوٹتے لوہا بن چکے ہیں۔
 
Top