پاور بال لاٹری: انعامی رقم ایک ارب ڈالر سے بڑھ گئی

arifkarim

معطل
پاور بال لاٹری: انعامی رقم ایک ارب ڈالر سے بڑھ گئی
160108015059_powerball_640x360_epa_nocredit.jpg

پاور بال لاٹری امریکہ کی 50 ریاستوں اور تین زیرِ انتظامی علاقوں میں سے 44 ریاستوں میں کھیلی جاتی ہے ۔

امریکہ میں مقبول پاور بال لاٹری کی انعامی رقم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے اور یہ شمالی امریکہ میں کسی بھی لاٹری کی سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔

سنیچر کی شب پاور بال لاٹری میں کسی بھی فرد کے 90 کروڑ ڈالر کا جیک پاٹ جیتنے میں ناکامی کے بعد بدھ کو یہ رقم اندازاً ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے بھی زیادہ ہوگی۔

اختتامِ ہفتہ پر امریکہ کی متعدد ریاستوں میں لاٹری کے ٹکٹ خریدنے والوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں تاہم کوئی بھی شخص درست اعداد کا چناؤ نہ کر سکا۔

اگر سنیچر کو کوئی شخص یہ جیک پاٹ جیت جاتا تو اسے یکمشت 55 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مل سکتے تھے اور اگر وہ جیک پاٹ کی پوری رقم یعنی 90 کروڑ ڈالر حاصل کرنا چاہتا تو اسے یہ رقم 29 سال کی مدت میں ادا کی جاتی۔

سنیچر کے جیک پاٹ کے لیے انعامی نمبر 32، 16، 19، 57 اور 34 تھے جبکہ پاور بال کا نمبر 13 رہا۔

پاور بال لاٹری امریکہ کی 50 ریاستوں اور تین زیرِ انتظامی علاقوں میں سے 44 ریاستوں میں کھیلی جاتی ہے۔

اس میں ہر ہفتے بدھ اور سنیچر کو رات دس بج کر 59 منٹ پر نمبر نکالے جاتے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ملک میں سنیچر کی شب لاٹری جیتنے کے امکانات 29 کروڑ 20 لاکھ میں سے ایک شخص کے تھے۔

دنیا میں لاٹری میں سب سے بڑی انعامی رقم گذشتہ برس سپین میں کرسمس کے موقع پر کھیلی جانے والی روایتی ایل گورڈو لاٹری کی تھی جس میں دو ارب 40 کروڑ ڈالر کے مساوی رقم بطور انعام تقسیم کی گئی۔
ماخذ

لاٹری منعقد کرنے والوں کی اچھی کٹ رہی ہے۔
 
Top