ٹچ سکرین اب خود بخود ابھرنے والے بٹنوں کے ساتھ

محمدصابر

محفلین
ٹچ سکرین کا استعمال مقبول کرنے کا سہرا موبائل فون کے سر ہے۔ لیکن ان کا استعمال کرتے ہوئے یہ خیال رکھنا پڑتا ہے کہ آپ مخصوص حصے کو احتیاط سے دبائیں۔ اس مسئلے کے حل کے لئے ایسی سکرین پر تجربات جاری ہیں جن پر خودبخود بٹن ابھر آتے ہیں تاکہ آپ ٹھیک طریقے سے ان کو استعمال کر سکیں۔ تفصیل کے لیے مندرجہ ذیل ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔


pneumatic2.jpg


اے ٹی ایم کے لئے ٹچ سکرین کا نمونہ
 

arifkarim

معطل
بہت ہی خوب۔ مجھے ایک عرصہ قبل ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ایسا کیبورڈ ملا تھا جسکی ہر کنجی پر ایک ایل سی ڈی نصب تھی۔ اسے مینولی کسی بھی زبان و کیبورڈ کیساتھ پروگرام کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً اردو لکھتے حروف تہجی اپنے آپ بٹنز پر ظاہر ہو جائیں گے:
optimus_maximus_02w.jpg


لنک:
http://www.artlebedev.com/everything/optimus/
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں پر فوٹو کاپی مشینیں، اے ٹی ایم، اور کئی ایک دوسری ٹچ سکرین مشینیں کب سے کام کر رہی ہیں۔
 

فا ر و ق

محفلین
اب یہ کوئی عام ٹچ سکرین تو نہیں ہے نا یہ ٹچ سکرین خود بخود ابھرنے والے بٹنوں کے ساتھ
 
Top