ٹائپنگ یا ان پیج سے تبدیلی؟؟

الف عین

لائبریرین
ایک دوسری بات یہ کہ ہم اکثر کریڈٹس میں لکھتے آ رہے ہیں کہ “ٹائپنگ: رضوان، محب علوی وغیرہ۔ لیکن مجھے شک ہے کہ کچھ کتابیں ٹائپ نہیں کی گئ ہیں بلکہ ان پیج سے کنورٹ کی گئ ہیں۔ ارکان نے خود یا کسی اور سورس سے نیٹ سے ہی کاپی کی گئ ہیں۔اس صورت میں میں‌تو جو بھی ای بکس بنا رہا ہوں، واضح طور پر لکھ رہا ہوں کہ ان پیج سے اردو تحریر میں تبدیلی: اعجاز عبید۔ ارکان کو بھی چاہئے کہ ماخذ واضح دیں۔ کیا اب یہ تفصیلات ممکن ہیں پچھلی کتابوں کے بارے میں بھی؟
 

قیصرانی

لائبریرین
درست کہا استادٍ محترم، اسی طرح کچھ دوست دوسروں سے بھی لکھوا لیتے ہیں، لیکن وہ یہاں ان کے اپنے نام سے شائع ہوتی ہے، یہ بھی ایک قابلٍ غور نقطہ ہے :(
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

میں نے تمام ٹائپنگ خود کی ہے اور یہاں موجود تمام متون جو میں نے پوسٹ کئے ہیں وہ تمام ٹائپ ہی کئے ہیں (اور آئندہ بھی) اور ان میں سے کنورٹ کوئی بھی نہیں ہے۔
-------------------------------------------------


باقی تمام اراکین سے بھی درخواست ہے کہ اپنے اپنے ارسال کردہ متون کی بابت یہاں درج کر دیں۔

شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ شگفتہ، ویسے تمھارے بارے میں تو مجھے یقین تھا کہ ٹائپنگ کی ہے، وہاب کے بارے میں بھی، لیکن دوسری تحریروں کا علم نہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے سارا کام خود سے کیا ہے۔ دو تین ان پیج سے تبدیل شدہ مواد ملے تھے، لیکن ان کے علاوہ باقی سارا کام میرا ذاتی سرکردہ ہے :) اور ایک کتاب جو منہاجین بھائی سے ملی تھی معراج کے واقعہ سے متعلق، وہ بھی چھوڑ کر

ویسے بھی اگر کسی بندے کی رفتار 70 الفاظ فی منٹ‌ سے زائد ہو تو بہت عجیب لگے گا اگر وہ ان پیج سے تبدیلی کرتا رہے :D
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اعجاز اختر نے کہا:
شکریہ شگفتہ، ویسے تمھارے بارے میں تو مجھے یقین تھا کہ ٹائپنگ کی ہے، وہاب کے بارے میں بھی، لیکن دوسری تحریروں کا علم نہیں۔
جناب اعجازمتحرم صاحب، میں نے بھی جوکچھ بھی بھیجاہے بنفس نفیس خودہی ٹائپ کیاہے لیکن یہ سب ان پیج میں ہی لکھاہواتھااوربھائی منصور(قیصرانی) کوفائل بناکربھیج دیتاتھالیکن اب شارق بھائی، کاپروگرام سے خودہی کنورٹ کرکے ڈاؤن لوڈکی ہے۔
بھائی منصور(قیصرانی)آپ نے جولکھاہے "ویسے بھی اگر کسی بندے کی رفتار 70 الفاظ فی منٹ‌ سے زائد ہو تو بہت عجیب لگے گا اگر وہ ان پیج سے تبدیلی کرتا رہے "
بات وہی ہے کہ کی بورڈکی میں نے آپکوپہلے بھی بتایاتھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:

والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
javediqbal26 نے کہا:
"ویسے بھی اگر کسی بندے کی رفتار 70 الفاظ فی منٹ‌ سے زائد ہو تو بہت عجیب لگے گا اگر وہ ان پیج سے تبدیلی کرتا رہے "
یہ تو میں‌نے اپنے لیے لکھا تھا کیونکہ میری رفتار بھی ستر الفاظ فی منٹ سے زائد ہے۔ کتنی زائد، یہ ایک راز ہے :)

ویسے جاوید بھائی، اچھا یاد دلایا۔ استادٍ محترم، جاوید بھائی نے بھی “علی پور کا ایلی “ کی کوئی 10 یا 12 فائلیں ان پیج میں ٹائپ کرکے بھیجی تھیں، انہیں بھی میں ان پیج سے یونی کوڈ میں بدل کر انہی کے نام سے پوسٹ کر دی تھیں
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

اچھابھائی منصور(قیصرانی) میں تواپنے لیےسمجھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:

ماشاء اللہ آپ کی سپیڈ بھی بہت اچھی ہے اللہ تعالی اس میں اورترقی دے (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

منصور احمد

محفلین
اس بارے میں‌کچھ شکوک ہیں‌وہ واضع کر دیں۔۔۔۔۔۔

کتاب کا مصنف کامران خان (فرضی نام)
لیکن اُس کو ٹائپ میں‌نے کیا ہے ان پیج میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!

کیا میں‌اُس کو پوسٹ کر سکتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنے نام سے یعنی لکھنے والا منصور احمد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بھائی جی اپنے نام سے پوسٹ اس طرح کر سکتے ہیں کہ مصنف کا نام لازمی دے دیں اور ساتھ اپنا بطور لکھاری۔ اور یہ بھی بتا دیں کہ یہ ان پیج سے تبدیل کی گئی ہے
 

منصور احمد

محفلین
میرے ہم نام بھائی بہت شکریہ جواب دینے کا۔۔

اب میرے پاس کتاب ان پیج کی شکل میں‌موجود ہے۔۔۔۔۔جو کہ خود میں نے کمپوز کی ہے۔۔۔۔۔۔

اس کو کدھر پوسٹ کروں۔۔۔۔۔۔پروف ریڈنگ بھی ہو چکی ہے اُس کی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پیارے بھائی، اگر کتاب کی کچھ تفصیل بتائیں تو مزید آسانی رہے گی رہنمائی کرنے میں‌ :)
 

منصور احمد

محفلین
کتاب کا نام پروٹین کے فائدے
مصنف نام صیح یاد نہیں
اس کتاب میں‌پروٹین کے متعلق بہت تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
یعنی طب کے متعلق ہے۔۔۔۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پیارے بھائی ابھی تک ہماری لائبریری میں طب و صحت کی کتب کا زمرہ نہیں موجود۔ کیا آپ اسے وکی پر پوسٹ کر دیں گے؟ کیونکہ یہ لائبریری ایک عارضی مقام ہے کتب کا۔ اصل میں انہوں نے وکی پر ہی منتقل ہونا ہے۔ اگر طریقہ درکار ہوتو میں حاضر ہوں۔ کتاب کے کتنے صفحات ہیں؟
 
Top