وہ ظالم ہیں مجھے ہر دکھ سے یوں مانوس کرتےہیں (اصلاح طلب)

زنیرہ عقیل

محفلین
اصلاح طلب...

مجھے منحوس کہتے ہیں مجھے مایوس کرتے ہیں
وہ ظالم ہیں مجھے ہر دکھ سے یوں مانوس کرتےہیں
وہ پتھر دل مجھے پتھر کی مورت جان کر اے گل
جو دکھ دیتے ہیں ہم وہ روح سے محسوس کرتےہیں
ندامت سے تو پستہ قد بھی بڑھ جاتا ہے لیکن وہ
ندامت کے بنا خود کو بڑا محسوس کرتےہیں
زمین و آسماں کے فیصلے ہیں رب کے ہاتھوں میں
مگر یہ ظلم ہم پر دنیا کے منحوس کرتے ہیں
مجھےجو پست کہتے ہیں قدامت اپنی دیکھیں تو
کہ اپنے آپ کو اک خول میں محبوس کرتے ہیں

زنیرہ گل
 
Top