وکی کے مسائل

الف عین

لائبریرین
کچھ منتشر خیالات اس سلسلے میں حاضر ہیں۔
پہلی بات۔ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ کا یو آر ایل وکی پر لے جاتا ہے جہاں ابھی کافی انتشار ہے۔
آصف کا نیا خانہ صفحہ(ہوم پیج) بظاہر اچھا ہے لیکن کتابیں اور لائبریری کا علیحدہ سیکشن کیوں؟ سمجھ میں نہیں آتا۔
کتب کے تحت ساری منتشر تحریریں جمع کر دی گئ ہیں، بشمول ان کتابوں کے جو میں نے مکمل کر کے اپنی متوازی سائٹ پر اپ لوڈ کر دی ہیں۔
لائبریری کے تحت وہی کتابیں (استثناء دیوانِ غالب) ہیں جن کا کاپی رائٹ کا مسئلہ بھی ابھی باقی ہے۔ محض زاویہ کو مکمل دکھایا گیا ہے۔ جس میں یہی مسئلہ ہے۔ اس لحاظ سے مکمل کتب میں محض دیوانِ غالب ہی مانا جا سکتا ہے اور کچھ نہیں۔
ایک طرف ای پبلشنگ کے لئے بہت سے ارکان اور منتظمین منفی رائے رکھتے تھے، لیکن تفسیر کی کتابوں کو یہاں شامل کیا گیا ہے۔ میرا خیال یہ ہے کہ برقی اشاعت کی ایک الگ شق رکھی جائے اور یہ کتابیں وہاں شامل ہوں۔ اور فائنل پبلشنگ سے پہلے ایک کمیٹی اس کو منظوری دے تب ہی ان کو اشاعت کے لئے رکھا جائے۔ میری کتابوں اللہ میاں کے مہمان اور "صاد" کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جائے۔ اگرچہ میری سائٹ کی کمیٹی کی نظر سے یہ گزر چکی ہیں کم از کم اس وقت جب کہ اس میں سارے موجودہ ممبران نہیں تھے (موجودہ ممبران۔ مغنی تبسم، رحمت یوسف زئ، حیدر قریشی، خورشید اقبال، اور بہ کی بورڈ خود) میری کتابیں اس وقت مصحف اقبال توصیفی کی منظورشدہ ہیں۔ لیکن یہاں کوئ اور کمیٹی بنانی ہوگی۔
لائبریری کی ہی شق میں افسانوں میں ہر افسانے کو ایک الگ صفحہ دیا گیا ہے۔ اگرچہ ان کے مجموعے کی الگ الگ کتابیں ہیں۔ مثال، اشکِ ندامت راشد الخیری کا مجموعہ، تیسرا ہاتھ۔ سرور بھائ کا۔ ان میں شامل افسانوں کو علیحدہ رکھا گیا ہے۔ وکی میں تو پتہ ہی نہیں چلتا کہ یہ کتابیں یہاں موجود ہیں، نیوی گیشن میں اگر ایک صفحہ اس کتاب کا سرورق کے طور پر ہو، اور اس میں افسانوں/صفحات کی فہرست اور روابط ہوں تو دوسری بات ہے، لیکن موجودہ صورت میں کسی کو کیا پتہ چل سکتا ہے؟
اکثر صفحات میں یہی پتہ نہیں چلتا کہ تحریر کا مصنف کون ہے۔ وکی کی اپنی مجبوری کی وجہ سے صفحات کی فہرست میں محض "مالک " کا نام ہے۔ اب بھلا سوچیں کہ کیا دیوانِ غالب کی مالکہ جویریہ مسعود کہی جا سکتی ہیں؟ خیر، یہ تو کچھ مجبوری ہے، لیکن مثال کے طور پر "آپا" ممتاز مفتی کا افسانہ ہے، لیکن ان کا نام کہیں نہیں ہے۔ (اور اس کا کیمل کیس میں نام بھی اس طرح دیا گیا ہے جیسے یہ دو الفاظ ہوں، "آ "اور" پا"۔ بوالعجبی!!)
مزید باتیں جب یاد آئیں گی تو لکھتا رہوں گا، احباب بھی غور کریں اور وکی کو بہتر بنانے کے مشورے دیں اور مزید خامیوں کی نشان دہی کریں۔
 
Top