وٹامن ڈی کی کم سے بڑھتا ہے دل کے دورے کا خطرہ


12-vitamin-D.jpg
جن لوگوں کے خون میں وٹامن ڈی کی سطح کم ہوتا ہے انہیں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
ڈنمارک کے کوپن ہیگن یونیورسٹی اسپتال کے ریسرچرس نے پایا ہے کہ خون میں وٹامن ڈی کی سطح کا تعلق دل کی دو بیماریوں ... مایوکارڈیئل انفراکشن اور اشچیمک ہارٹ ڈیزیز سے ہوتا ہے۔
ریسرچرس نے 10,170 خواتین اور مردوں کو وٹامن ڈی پر مشتمل خوراک کے بغیر ان کے خون میں بیسلائن سیرم 25 ہائڈوکسی وٹامن ڈی کا مطالعہ کیا۔ ان لوگوں کی صحت پر 29 سال نظر رکھی گئی۔ ان میں سے 3100 لوگوں کو اشچیمک ہارٹ ڈیزیز جبکہ 1625 لوگوں کو مایوکارڈیئل انفراکشن کی پریشانی ہوئی۔ 6747 لوگوں کی موت ہو گئی۔
 

شیزان

لائبریرین
وٹامن ڈی کے حصول کے قدرتی ذرائع کے بارے میں بھی کچھ سن گن مل جاتی تو سونے پہ سہاگہ ہو جاتا۔۔۔
شیئرنگ کا شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
معلوماتی مراسلے کا شکریہ۔

سعودی عرب کی گرمیوں کی دھوپ میں وٹامن ڈی کچھ زیادہ ہی ہوتا ہے جو برداشت نہیں ہو سکتا۔
 
گرمیوں میں سورج سے Ultra White
شعاعیں خارج ہوتی ہیں جو جلد اور صحت کے لئے نقصان دہ ہیں
یہ تو ہے لیکن محققین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں دل کے امراض سے مرنے والوں کی تعداد سکن کینسر سے مرنے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔اس لیے کہتے ہیں کہ رسک تو لینا پڑتا ہے۔سکن کینسر شاذ و ناظر ہی ہوتا ہے جبکہ دل کا دورہ تو ۔۔۔۔۔
ویسے بھی ایک نئی تحقیق کہتی ہے کہ بوڑھی عورتوں کو وٹامن ڈی نہیں لینا چاہئیے:D
 
یہ تو ہے لیکن محققین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں دل کے امراض سے مرنے والوں کی تعداد سکن کینسر سے مرنے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔اس لیے کہتے ہیں کہ رسک تو لینا پڑتا ہے۔سکن کینسر شاذ و ناظر ہی ہوتا ہے جبکہ دل کا دورہ تو ۔۔۔ ۔۔
ویسے بھی ایک نئی تحقیق کہتی ہے کہ بوڑھی عورتوں کو وٹامن ڈی نہیں لینا چاہئیے:D
بھائی سرما میں صبح صبح سورج کی شعاعیں مفید ہوتی ہیں
باقی رہ گئی یہ بات کہ بوڑھی عورتوں کو وٹامن ڈی نہیں لینا چاہئے اس بارے میں آپ کی شراکت بہت معلوماتی ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
خوراک میں ایسی چیزیں زیادہ کھانی چاہییں جن میں یہ عنصر زیادہ پایا جاتا ہو۔

اب آپ یہ بتائیں ایسی کون کون سی چیزیں ہیں جنہیں بطور خوراک کھایا جائے۔
 

ساجد

محفلین
سخت گرمی میں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ ہم 5 منٹ کے لئے دھوپ میں نکلیں تو ہماری جلد جل جائے گی یا کسی قسم کا کینسر ہو جائے گا۔ دھوپ دل کے مریضوں کے لئے اس طرح سے بھی مفید ہے کہ یہ جسم کے اور شریانوں کے اندر جمع شدہ چربی کی سختی کو قدرے نرم کر کے دورانِ خون کے لئے دل پر پڑنے والا غیر ضروری دباؤ ختم کرتی ہے۔ اس لئے گرمی کے موسم میں بے شک دھوپ میں کم جائیں لیکن جب جائیں تو کوشش کریں کہ جسم کے زیادہ سے زیادہ حصے پر سورج کی شعاعیں براہِ راست پڑیں۔
اب کوئی من چلا اسے مغرب کے سن باتھ سے تشبیہ نہ دے۔:)
 

ساجد

محفلین
وٹامن ڈی کے حصول کے قدرتی ذرائع کے بارے میں بھی کچھ سن گن مل جاتی تو سونے پہ سہاگہ ہو جاتا۔۔۔
شیئرنگ کا شکریہ
خوراک میں ایسی چیزیں زیادہ کھانی چاہییں جن میں یہ عنصر زیادہ پایا جاتا ہو۔

اب آپ یہ بتائیں ایسی کون کون سی چیزیں ہیں جنہیں بطور خوراک کھایا جائے۔
ان سوالوں کا جواب یہاں موجود ہے۔
 
Top