ونڈوز7 کی تیز رفتار کارکرد گی 1۔

خواجہ طلحہ

محفلین
اگرچہ ونڈوز7 ،ایکس پی اور وستا کی بانسبت لمبے عرصہ تک بہتر کارکردگی دیتی ہے۔ لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر ونڈوز7 کے کام کرنے کی رفتار سست بھی پڑسکتی ہے۔ جن میں سے کچھ کا تذکرہ اور انکا حل اس سلسلہ میں بیان کیا جارہا ہے۔
بہت سے طریقوں کی مدد سے ونڈوز 7 کے کام کرنے کی رفتار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

1:سٹارٹ اپ پروسیس کی تدوین:
بہت سے پروگرامز کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں یہ سیٹنگ ہوتی ہے کہ وہ آپریٹنگ سسٹم کے بوٹ ہوتے وقت خود بخود چل پرتے ہیں۔ ایسے پروگرام نہ صرف بوٹ پروسس کو طول دینے کا سبب بنتے ہیں،بلکہ کچھ بیک اپ میں چلتے ہوئے ،میموری کو مسلسل مصروف رکھتے ہیں۔
اگرچہ کچھ پروگرام جیسا کہ ونڈوز کے لازمی اجزاءاور سیکوریٹی سافٹ وئیر وغیرہ کا سٹارٹ اپ میں شامل ہونا ضروری ہے۔ لیکن کچھ ایسے بھی ہیں ۔جن کی ہمہ وقت چلے رہنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایسے پروگرامز کو سٹارٹ اپ میں سے ختم کرنے کے لیے۔سٹارٹ مینو میں شامل سرچ بکس میں
MSCONFIG
لکھیے۔
msconfig.jpg

آپ کے سامنے ایک ونڈو کھلے گی اسکے سٹارٹ اپ ٹیب میں جاکر غیر ضروری پروگرامز کو ان چیک کردیجیے۔ لیکن خیال رکھیے کہ ونڈوز کمپوننٹس، سیکوریٹی سافٹ اور ایسے جو کہ سسٹم بوٹ اور چلنے کے لیے ضروری ہوں انکو ہرگز ان چیک مت کیجیے۔یہ تسلی کرنے کے لیے کہ اس لسٹ میں شامل لازمی کمپوننٹس کون کونسے اہم پروسیس کررہے ہیں۔
SysInfo.org
پر جاکر تفصیلا دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سلسلہ اگلی ٹپ انشاء اللہ جلد ہی شامل کردی جائے گی۔:)
 
Top