وجہ پریشانی

ماوراء

محفلین
وجہء پریشانی


ایک خاتون نجومی کے پاس گیئں اور اپنا ہاتھ دکھایا۔ ہاتھ دیکھتے ہی نجومی کے ماتھے پر پسینہ آ گیا۔ اس نے پسینہ صاف کیا اور کہا۔
“خاتون! آپ تین ماہ بعد بیوہ ہونے والی ہیں“
عورت نے برجستہ کہا۔ “ یہ تو میں جانتی ہوں۔
آپ صرف یہ بتائیں کہ میں پکڑی جاؤں گی یا نہیں۔؟“

273_smileyboern25_1.gif
 

شمشاد

لائبریرین
ایک آدمی جس کے دونوں کان جلے ہوئے تھے ڈاکٹر کے پاس آیا، ڈاکٹر نے پوچھا یہ کیسے ہوا، وہ کہنے لگا میں کپڑے استری کر رہا تھا کہ فون کی گھنٹی بجی، عجلت میں میں نے استری کان کو لگا لی۔

لیکن آپ کے تو دونوں کان جلے ہوئے ہیں ؟ ڈاکٹر نے کہا

جی ہاں جیسے ہی میں نے استری نیچے رکھی، فون کی گھنٹی دوبارہ بج اٹھی۔
 
Top