ساجد، میرے خیال میں تو یہ مضمون تمہارے واپس آنے کے بعد ہی مکمل ہو سکے گا۔ میں یہاں مختصرا بتا دیتا ہوں کہ اس وقت کی کیا پراگریس ہے۔
میں نے بی بی سی اردو کے پرانے لے آؤٹ پر مبنی ایک تھیم کو کسی حد تک قابل استعمال بنا لیا ہے۔ اس میں صفحہ اول، کٹیگری پیج اور سنگل پوسٹ پیج تیار ہیں۔ نیوز کو ای میل کرنے اور پرنٹ کرنے کے لیے میں نے wp-email اور wp-print پلگ انز کا ہی استعمال کیا ہے۔ اگرچہ ای میل اور پرنٹ کے صفحات کو سٹائل کرنے کا کام باقی ہے۔ اس کے علاوہ سرچ فنکشن شامل کرنا بھی ابھی رہتا ہے۔
صفحہ اول اور کٹیگریز میں لیڈ سٹوری، فیچر اور پروموٹڈ سٹوریز کی پلیسمنٹ کے لیے میں نے کسٹم پلگ ان لکھے ہیں۔ ابھی ان کا انٹرفیس کچھ primitve ہے۔ متعلقہ فیلڈز میں پوسٹس کی آئی ڈی فراہم کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ فرنٹ پیج پر آٹھ کٹیگریز کو الگ سے فیچر کیا جا سکتا ہے۔ ان کے سکرین شاٹس جلد فراہم کروں گا۔
پوسٹ پیج کے انٹرفیس میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، البتہ نیوز پوسٹ کرنے کے لیے ہر پوسٹ میں متعدد کسٹم فیلڈز کا اضافہ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ان کسٹم فیلڈز میں پوسٹ سے متعلقہ کئی امیجز کے روابط فراہم کیے جانے ہوتے ہیں۔ فی الحال ان امیجز کو ورڈ پریس کے ذریعے عام طریقے سے اپلوڈ کرکے ان کا فائل یو آر ایل فراہم کیا جاتا ہے۔ بعد میں میں ان تمام کسٹم فیلڈز کے لیے پوسٹ پیج پر علیحدہ میٹا باکس شامل کرنے کے بارے میں سوچوں گا۔
فی الحال اس نیوز سسٹم میں ایک ہی طرز کی نیوز پوسٹ کرنے کی سہولت ہے۔ بعد میں نیوز آرٹیکل وغیرہ پوسٹ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
فی الحال اسی تفصیل پر گزارا کرو۔ مزید تفصیلات آتی رہیں گی۔