نیا ریکارڈ!

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی یہ مہینہ (دسمبر 2005) اختتام کو نہیں پہنچا ہے اور اس میں پوسٹ کیے گئے پیغامات کی تعداد 3000 سے تجاوز کرگئی ہے جو کہ اس فورم پر ریکارڈ ہے۔ میں سب دوستوں کا بے حد مشکور ہوں جن کے دم سے اس محفل میں رونق جمی رہتی ہے۔

میرا قیاس ہے کہ نئے سال کے پہلے مہینے میں یہ سرگرمی باقی نہیں رہے گی کیونکہ لوگ عید کی مصروفیات میں گم ہوں گے۔

اگر فورم پر پوسٹ کیے گئے پیغامات کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ زیادہ آمدورفت ہلکی پھلکی گفتگو والی چوپالوں جیسے کھیل ہی کھیل میں اور گپ شپ وغیرہ پر رہتی ہے۔ جیسبادی کا کہنا ہے کہ اس پیغامات کی بہتات میں اپنی دلچسپی کے پیغامات کو فلٹر کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ میں نے اس کے کئی حل سوچے ہوئے ہیں۔ ان میں کچھ تو خود جیسبادی کے تجویز کیے ہوئے ہیں جیسے کہ انفرادی فورمز کی الگ RSS فیڈ اور میلنگ لسٹیں۔ یہ چیزیں میری to do لسٹ میں شامل ہیں۔ کوشش کروں گا کہ جلد ان پر توجہ دوں۔
 

الف عین

لائبریرین
تحریروں کی تعداد تو یقیناً کھیل ہی کھیل میں کی وجہ سے ہے۔ حال کے نئے ممبران فریب، نعیم اختر، شیخو اور ماوراء بے حد فعال ہیں، اور ادھر امریکا میں آ کر میں بھی ان فورمسمیں کافی پوسٹ کرنے لگا تھا کہ اکثر دنوں میں اعدادو شمار کے موڈ نے مجھے بھی پہلا نمبر دیا تھا۔ خدا کرے کہ سنجیدہ موضوعات پر بھی گفتگو جاری رہے۔
رس س میں بھی اگر پیغامات کی تعداد بڑھا دی جائے تو ر س س ریڈر میں سارے پیغامات آ سکیں گے جیسا کہ زکریا نے مشورہ دیا تھا۔ میلنگ لسٹ کی تجویز بھی اچھی ہے لیکن صرف فعال ممبران ہی اس میں دل چسپی لیں گے شاید۔
 
Top