نفیس نستعلیق ترسیمہ جات آوٹ لائن

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ نظامی، لیکن نفیس نستعلیق کے گلفس کی آؤٹ لائن فراہم کرنے کی اب کیا ضرورت ہے؟ نفیس نستعلیق فونٹ تو بن چکا ہے۔ میرے خیال میں تو اب کسی ایسے رسم الخط کی اشکال کی آؤٹ لائنز بنانی چاہییں جس کے لیے ابھی فونٹ نہ بنا ہو۔ کیا خیال ہے تمہارا؟ اس طرح کی اشکال کچھ خطاطی کے پروگرامز جیسے کہ کلک یا تصمیم وغیرہ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
نفیس نستعلیق خوبصورت ہے لیکن سست رفتار ہے ،
علوی نستعلیق تیز رفتار لیکن نفیس نستعلیق جتنا خوبصورت نہیں
لہذا
ترسیمہ جات پر مبنی نفیس نستعلیق بنانا کیسا ہوگا؟ یا دوسرے الفاظ میں علوی نستعلیق فانٹ میں نفیس نستعلیق فانٹ کے ذریعے بنائے گئے ترسیموں کی آوٹ لائن کاپی کر دی جائیں۔
 
شاکرالقادری

یہ بھی ایک خوش فہمی ہے کہ نفیس تستعلیق خوبصورت ہے ۔۔۔۔ سید انورحسین نفیس رحمة اللہ علیہ کے نام سے منسوب یہ فونٹ میں تو کسی صورت تسلیم نہیں کرسکتا کہ اس کے کیریکٹر کو سید صاحب کے خط سے اخذ کیا گیا ہوگا ۔۔۔۔ سید صاحب بلاشبہ ایک نابغہ روزگار صاحب فن تھے میں نے ان کی خطاطی کے نمونے دیکھے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔ موجودہ نفیس فونٹ سے شاہ صاحب کے نام اور شہرت کو دھچکا لگا ہے ۔۔۔۔ اس فونٹ میں تو کیریکٹر کے گھیرے اور کشتیاں ہی درست نہیں ہیں

نظامی صاحب !
اگر ترسیمہ جات بنانے کا کام کرنا ہے تو پھر کیوں نہ ایسا کام جائے جو ایک اضافہ بھی ثابت ہو سکے ۔۔۔ میں نبیل کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے تجویز کرتا ہوں کہ کلام اقبال کے ایسے جلی قلم نسخے تلاش کیے جائیں جو عبدالمجید پروین رقم کے ہاتھ سے کتابت شدہ ہیں یا اسی طرح اگر خورشید عالم گوہر قلم کا کام مل سکے تو ان کے صفحات کو سکین کرکے یہاں مہیا کیا جائے اور ان میں سے کیریکٹرز اور ترسیمے وضع کیئے جائیں
یہ کام گوکہ طویل اور صبر آزما ہوگا لیکن مقصد کی جانب پیش رفت ہوگی
 
الف نظامی

لائبریرین
صوفی خورشید عالم خورشید رقم کی کتابت کردہ کتاب آواز دوست اور پروین رقم کی کتابت کردہ کلام اقبال سے ترسیمہ جات کو اخذ کرنا واقعی ایک اہم کام ہے۔

بہرحال یہاں نفیس نستعلیق کے ترسیمہ جات eps فارمیٹ میں مہیا کر دئیے جائیں گے ، ہو سکتا ہے کسی کے کام کے ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
لیکن کیا یہ eps فائلیں فونٹ لیب کے ذریعے نہیں حاصل کی جا سکتیں۔ فونٹ لیب میں نفیس نستعلیق لوڈ کرکے اس کی ہر گلف کو بطور eps ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ اور ایک پائتھون سکرپٹ لکھی جائے تو اس کے ذریعے تمام فونٹ کی گلفس کو ایکسپورٹ کرنے کا عمل خودکار بھی بنایا جا سکتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
نبیل بھائی: نظامی، علوی نستعلیق کی طرح نفیس نستعلیق کو بھی ترسیموں کا سہارا دینا چاہتے ہیں!
 
شکریہ نظامی، لیکن نفیس نستعلیق کے گلفس کی آؤٹ لائن فراہم کرنے کی اب کیا ضرورت ہے؟ نفیس نستعلیق فونٹ تو بن چکا ہے۔ میرے خیال میں تو اب کسی ایسے رسم الخط کی اشکال کی آؤٹ لائنز بنانی چاہییں جس کے لیے ابھی فونٹ نہ بنا ہو۔ کیا خیال ہے تمہارا؟ اس طرح کی اشکال کچھ خطاطی کے پروگرامز جیسے کہ کلک یا تصمیم وغیرہ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
میں بھی نبیل بھائی اور شاکرالقادری صاحب کے بات سے متفق ہو کہ کوئی ایسا فانٹ منظر پر آنا چاہیے جو بدعی ہو یعنی پہلے اس طرح کا فانٹ اوپن ٹائپ میں نا آیا ہوں ۔ کلک میں ثلث اور تصمیم میں عمیری فانٹ اس کی مثال ہیں۔ لیکن بہرحال راجہ صاحب نے جو کام شروع کیا ہے وہ بیکار تو نہیں ہوسکتا ۔ یقیناً کچھ نا کچھ تو ہے غالب، جس کی پردہ داری ہے!
:) :) والسلام
 
الف نظامی

لائبریرین
چند ترسیمہ جات eps کی شکل میں حاضر ہیں۔ ان کو چیک کرکے دیکھیں کیا یہ نتائج مناسب ہیں؟
 
Attachments

  • 2+2s4_x.zip
    12.8 KB · مناظر: 3
لیجئے الف نظامی صاحب نمونہ پیش خدمت ہے ۔ ای پی ایس میں موجود ترسیمہ کا سائز کم از کم 40000 (چالیس) ہزار پکسل ہو تب نتیجہ ای پی ایس کو فونٹ گلائف میں ڈلنے کیلئے مناسب ہوگا۔
 
Attachments

  • 1-1.zip
    20.3 KB · مناظر: 1

الف نظامی

لائبریرین
لیجئے الف نظامی صاحب نمونہ پیش خدمت ہے ۔ ای پی ایس میں موجود ترسیمہ کا سائز کم از کم 40000 (چالیس) ہزار پکسل ہو تب نتیجہ ای پی ایس کو فونٹ گلائف میں ڈلنے کیلئے مناسب ہوگا۔
شکریہ عبد المجید بھائی اس کو بڑا کرتا ہوں اور آپ eps فائل کو ملاحظہ کرنے کے لئے کون سا اطلاقیہ استعمال کرتے ہیں۔
 
Top