نعت۔ روک لیتی ہے آپ ﷺ کی نسبت، تیر جتنے بھی ہم پہ چلتے ہیں ٭خالد محمود خالد نقشبندی

روک لیتی ہے آپ ﷺ کی نسبت،تیر جتنے بھی ہم پہ چلتے ہیں
یہ کرم ہے حضورﷺ کا ہم پر آنےوالےعذاب ٹلتے ہیں

وہ ہی بھرتے ہیں جھولیاں سب کی،وہ سمجھتےہیں بولیاں سب کی
آؤ بازار مصطفی ﷺ میں چلیں کھوٹےسکےوہیں پہ چلتےہیں

اپنی اوقات صرف اتنی ہے، کچھ نہیں بات صرف اتنی ہے
کل بھی ٹکڑوں پہ اُن کےﷺ پلتےتھےاب بھی ٹکڑوں پہ اُن کےﷺ پلتے ہیں

اب کوئی کیا ہمیں گرائےگا ہر سہارا ہمیں بچائےگا
ہم نےخود کو گرا دیا ہے وہاں،گرنے والےجہاں سنبھلتے ہیں

نعت کی محفلیں سجاتےہیں،نعت کی محفلیں سجائیں گے
اُن کو ہم عمر بھر جلائیں گے،آپ ﷺکےذکر سےجو جلتے ہیں

اُنﷺ کےدربار کےاجالوں کی بےنہاں رفعتیں ہیں اے خالد
یہ اُجالےکبھی نہ سمٹیں گے یہ وہ سورج نہیں جو ڈھلتے ہیں
خالد محمود خالد نقشبندی​
 
Top