نستعلیقی سوالات

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عرض ہے کہ میں‌یہ جاننا چاہتا ہوں کہ:

(۱)‌ نئے‌سرے سے‌یونیکوڈ نستعلیق فونٹ‌بنانے‌کے‌لئے‌کیا کرنا ہوگا؟۔

(۲)‌ایک نستعلیقی فونٹ آسانی سے کیوں نہیں بنائی جاسکتی؟۔

(۳) اگر ایک فانٹ نئے سرے سے خطاطی کرکے بنانا ہو تو کون کون سے الفاظ وغیرہ لکھنے‌ہونگے؟ کیا یہ کافی ہوگا کہ کسی بھی یونیکوڈ نستعلیق فونٹ کو کسی بھی فونٹ والے پروگرام میں‌کھول کر وہ الفاظ لکھے جائیں؟ یا اور بھی کچھ ہوگا؟

یہ سوالات طفل مکتب کی حیثیت سے‌کئے گئے ہیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
راسخ، نئے سرے سے نستعلیق فونٹ بنانا خاصا مشکل کام ہوگا۔
بالکل نیا فونٹ بنانے کے لیے اس کے لیے درکار اشکال کی خطاطی اور ان کو سکین کرنے کی ضرورت بھی پیش آتی ہے۔
ابھی تک عربی نسخ فونٹس میں اردو کے حروف شامل کرکے انہیں اردو کے لیے قابل استعمال بنایا جاتا رہا ہے۔ شاکرالقادری صاحب نے اس کا طریقہ اس ربط پر لکھا ہوا ہے۔
اسی فورم کے ایک رکن جواد نے میرعماد سوفٹویر سے فارسی نستلعیق کی اشکال کو یکجا کر کے عماد نستعلیق کے نام سے ایک فونٹ بنایا ہے جس میں اس کا وولٹ ورک بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ نفیس نستعلیق کا وولٹ ورک بھی دستیاب ہے۔ ان کے مطالعے سے نستعلیق فونٹس کی ساخت کی کچھ سمجھ لگ سکتی ہے۔
نستعلیق فونٹ بنانا نسخ فونٹ بنانے سے اس لیے زیادہ مشکل ہے کہ نستعلیق فونٹ cursive فونٹ ہوتا ہے، یعنی کہ نستعلیق میں لکھے گئے الفاظ میں حروف ایک ترچھی لائن کی سمت اوپر جاتے رہتے ہیں۔
آپ کو نستعلیق فونٹ بنانے میں دلچسپی کیسے پیدا ہو گئی؟
 
arifkarim

معطل

(۱)‌ نئے‌سرے سے‌یونیکوڈ نستعلیق فونٹ‌ بنانے‌کے‌لئے‌کیا کرنا ہوگا؟۔
جواب: اس کے لئے سب سے پہلے آپ کو مائکروسوفٹ وولٹ میں مہارت حاصل کرنی ہوگی۔ کیونکہ تمام اوپن ٹائپ یونیکوڈ فانٹس کی پراگرامنگ اسی میں ہوتی ہے۔ اگر آپ فانٹ کے گلیفس بنا بھی لیں تو وہ وولٹ کی پراگرامنگ کے بغیر بے کار ہونگے۔

(۲)‌ایک نستعلیقی فونٹ آسانی سے کیوں نہیں بنائی جاسکتی؟۔
جواب: کیونکہ کسی بھی نسخ فانٹ میں زیادہ تر حروف کی صرف 3 اشکال ہوتی ہیں۔ نستعلیق چونکہ ایک ار ریگولر اسٹائل ہے، اسلئے اس میں ہر لفظ کی متعدد اشکال شامل کرنی ہوتی ہیں۔ جن کو ترتیب دینا نسخ اسٹائل کی نسبت کافی مشکل کام ہے۔

جواب: فانٹ کی خوبصورتی پر منحصر کے کتنے الفاظ کی کتنی اشکال شامل کی جائیں۔ زیادہ اشکال ڈالنے کے بعد فانٹ کی رفتار سست ہوجاتی ہے، اور اشکال کم کرنے پر فانٹ بد صورت۔ یہاں میانہ روی سے کام لینا چاہئے۔
آپ ہر نستعلیق فانٹ کو وولٹ میں ایڈیٹ نہیں کر سکتے، سوائے اسکے جسکا سورس ہو۔ نستعلیق فانٹ بنانے کا سب سے آسان طریقہ پہلے سے موجود سورس سمیت نستعلیق فانٹس میں اپنے گلفس شامل کرنا ہے۔ آپ اسکے لئے نفیس نستعلیق یا عماد نستعلیق کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنے گلفس شامل کرنے کے بعد صرف کچھ ایڈجسمنٹ کا کام باقی رہ جاتا ہے:)
 
نبیل میں ہر مشکل کو سر کرنے کے‌لئے‌تیار ہوں۔ نئے سرے سے اچھی خطاطی میرا شوق ہے۔ سکین کرنی کی تو کوئی بات ہی نہیں۔ در اصل ان سب باتوں کے‌پیچھے‌یا بات کار فرما ہے کہ میں قرآن کمپلیکس میں کام کرتا ہوں اور کچھ احباب کو گاہے گاہے اردو کی ترقی میں مدد کے‌لئے‌بات کرتا رہتا ہوں۔وہ مائل بہ کرم بھی ہیں۔ قرآن کے متعلق اردو پروگرام بنانے اور عربی سے اردو ترجمہ کرنے میں ان کی مدد کرتا رہتا ہوں۔ ہمارا یہ ارادہ بھی تھا کہ ہندو پاک خط والے قرآن کی نئے سرے سے خطاطی کے‌قواعد وضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے خطاطی کی جائے۔میں نے مہینہ پہلے پاکستان سے کسی خطاط سے ایک صفحہ بطور نمونہ لکھوایا تھا لیکن پسند نہیں آیا۔ بطور سیمپل میں انہیں پھر بھی دکھاؤں گا۔ کچھ صعوبتیں ہیں جو حکومت کے توسط سے‌بآسانی حل کی جاسکتی ہیں۔ ہماری حکومتوں کی توجہ ان باتوں میں بالکل بھی نہیں۔ ڈالروں کی خیرات ہی ہمیں پسند ہے۔ خیر اب ان باتوں کا کیا رونا روئیں۔ انفرادی طور پر کوششیں کر رہا ہوں۔ میرا دل کرتا ہے کہ بر صغیر کے مسلمانوں کے‌لئے ایک نیا نسخہ لکھوایا جائے قرآن کا اور سعودی حکومت سرکاری طور پر اسے قبول کرکے پرنٹ کرے۔ کیونکہ جو موجودہ نسخہ چھپ رہا ہے وہ صدر ضیاء الحق نے تحفتا دیا تھا۔ لیکن ایک نیا نسخہ لوگوں کو مہیا کرنے کے‌حق میں ہوں۔
سوچ رہاہ وں قرآن کی کوششیں کر رہا ہوں‌تو ایک نستعلیق فونٹ کی بھی ساتھ ساتھ کوشش کروں۔ بس اسی سلسلے میں معلومات حاصل کرنے کے‌لئے یہاں پوسٹ کیا۔ نیز اس لئےبھی کہ کسی سے معلوم کرنے پر یہ بات واضح ہوئی کہ ایک معیار ی فونٹ بنانے کے‌لئے پتہ نہیں کتنے ہزار لیگیچر لکھنے‌پڑھیں گے جو غالبا ان پیج میں ہیں۔ دوسری طرف پاک نستعلیق کو دیکھتا ہوں تو وہ تو اتنے نہیں ہیں۔ ہمارے ایک دوست ہیں جو حال ہی میں لاہور سے قرآن کمپلیکس میں آئے ہیں ان کے پاس ایک پلگ ان ہے جو بالکل ان پیج کے‌الفاظ کو وورڈ میں لکھتا ہے۔ حیرت انگیز پلگ ان ہے۔ نیز اس کے‌ساتھ ایک قرآنی فونٹ بھی ہے جو کہ قیمتا ۸۰ ہزار کا دیتے ہیں۔:( فائل ۱۰۰ صفحے لکھنے‌سے بھی بھاری نہیں ہوتی۔
سوالات:
(۱) وولٹ ورک کیا ہوتا ہے؟
(۲) اب اگر ان پیچ کے سارے‌لیگیچر لکھیں تو یونیکوڈ فونٹ بنانے میں وہ کیسے کام آئیں گے؟

باقی تفصیلا جواب دینے کا شکریہ :)
 
(۱)‌ نئے‌سرے سے‌یونیکوڈ نستعلیق فونٹ‌ بنانے‌کے‌لئے‌کیا کرنا ہوگا؟۔
جواب: اس کے لئے سب سے پہلے آپ کو مائکروسوفٹ وولٹ میں مہارت حاصل کرنی ہوگی۔ کیونکہ تمام اوپن ٹائپ یونیکوڈ فانٹس کی پراگرامنگ اسی میں ہوتی ہے۔ اگر آپ فانٹ کے گلیفس بنا بھی لیں تو وہ وولٹ کی پراگرامنگ کے بغیر بے کار ہونگے۔

(۲)‌ایک نستعلیقی فونٹ آسانی سے کیوں نہیں بنائی جاسکتی؟۔
جواب: کیونکہ کسی بھی نسخ فانٹ میں زیادہ تر حروف کی صرف 3 اشکال ہوتی ہیں۔ نستعلیق چونکہ ایک ار ریگولر اسٹائل ہے، اسلئے اس میں ہر لفظ کی متعدد اشکال شامل کرنی ہوتی ہیں۔ جن کو ترتیب دینا نسخ اسٹائل کی نسبت کافی مشکل کام ہے۔

(۳) اگر ایک فانٹ نئے سرے سے خطاطی کرکے بنانا ہو تو کون کون سے الفاظ وغیرہ لکھنے‌ہونگے؟ کیا یہ کافی ہوگا کہ کسی بھی یونیکوڈ نستعلیق فونٹ کو کسی بھی فونٹ والے پروگرام میں‌کھول کر وہ الفاظ لکھے جائیں؟ یا اور بھی کچھ ہوگا؟
جواب: فانٹ کی خوبصورتی پر منحصر کے کتنے الفاظ کی کتنی اشکال شامل کی جائیں۔ زیادہ اشکال ڈالنے کے بعد فانٹ کی رفتار سست ہوجاتی ہے، اور اشکال کم کرنے پر فانٹ بد صورت۔ یہاں میانہ روی سے کام لینا چاہئے۔
آپ ہر نستعلیق فانٹ کو وولٹ میں ایڈیٹ نہیں کر سکتے، سوائے اسکے جسکا سورس ہو۔ نستعلیق فانٹ بنانے کا سب سے آسان طریقہ پہلے سے موجود سورس سمیت نستعلیق فانٹس میں اپنے گلفس شامل کرنا ہے۔ آپ اسکے لئے نفیس نستعلیق یا عماد نستعلیق کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنے گلفس شامل کرنے کے بعد صرف کچھ ایڈجسمنٹ کا کام باقی رہ جاتا ہے:)

جواب الجواب:
آپ کے جوابات سے کچھ صورتحال واضح ہوئی ہے۔

کس فونٹ کو بنیاد بناکر نئے فونٹ کی خطاطی کی جائے؟اور کتنے الفاظ لکھیں جائیں۔ جو نہ فونٹ کو خراب کریں‌اور نہ بھاری

بڑی مہربانی عارف۔
اللہ آپکو خوش رکھے

آمین
 
نبیل

تکنیکی معاون
راسخ، جہاں تک اشکال کا تعلق ہے تو شاکرالقادری صاحب نے دو کے جوڑ تک کی اشکال ذیل کی فورم میں فراہم کی ہوئی ہیں:

نستعلیق فونٹ پراجیکٹ

یہ پراجیکٹ میں کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی ہے، لیکن اس زمرہ سے کچھ ضروری معلومات مل سکتی ہیں۔
وولٹ لے ابتدائی ٹیوٹوریل کے لیے ذیل کے ربط سے رجوع کریں:

Microsoft VOLT Tutorial
یہ ٹیوٹوریل لاطینی فونٹ کے لیے ہے، لیکن اس سے وولٹ کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
 
arifkarim

معطل
جواب الجواب:
آپ کے جوابات سے کچھ صورتحال واضح ہوئی ہے۔

کس فونٹ کو بنیاد بناکر نئے فونٹ کی خطاطی کی جائے؟اور کتنے الفاظ لکھیں جائیں۔ جو نہ فونٹ کو خراب کریں‌اور نہ بھاری

بڑی مہربانی عارف۔
اللہ آپکو خوش رکھے

آمین

میرے خیال میں آپ عماد نستعلیق کو بیس بنا لیں، کیونکہ اس میں کشیدہ کی سپورٹ بھی ہے اور یہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ تیز رفتار بھی ہے۔ پہلے مرحلے میں اتنے ہی گلفس لکھنا کافی ہونگے جتنے اس فانٹ میں ہیں۔ بعد میں اگر مزید کی ضرورت پڑی تو ان کو بھی ڈال لیجئے گا۔
اللہ تعالیٰ آپ کو ایک خوبصورت فانٹ بنانے کی توفیق عطا کرے۔ اٰمین
 
arifkarim

معطل
نبیل میں ہر مشکل کو سر کرنے کے‌لئے‌تیار ہوں۔۔۔۔
سوالات:
(۱) وولٹ ورک کیا ہوتا ہے؟

ایم ایس وولٹ میں جب کوئی فانٹ بنتا ہے تو اسکام کے دوران اس فانٹ کی اپنی فائلز کو وولٹ ورک کہتے ہیں۔ جب فانٹ مکمل ہو جاتا ہے تو اسکو پبلش کیلئے شپ کیا جاتا ہے، یعنی اس میں سے اس فانٹ کی اندرونی ساخت اور بے فائدہ معلومات کو ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے۔ یہ شپ ورژن سائز میں بہت کم ہوتا ہے، اسے دوسرے استعمال تو کر سکتے ہیں پر ایڈیٹ نہیں کر سکتے۔ اس طرح فانٹ کی اصلیت بر قرار رہتی ہے۔ اور کوئی اور اسے اپنے نام سے بیچ نہیں سکتا۔

مثال: ایم ایس ورڈ کی فائل کو سیو کرتے وقت اسکا ایکسٹنشن: doc ہوتا ہے۔ یہ فائل کوئی بی ایڈیٹ کر سکتا ہے، مگر جب اسے پبلش کیا جاتا ہے تو اسے pdf میں کرتے ہیں، جسے ہر کوئی ایڈیٹ نہیں کر سکتا!

(۲) اب اگر ان پیچ کے سارے‌لیگیچر لکھیں تو یونیکوڈ فونٹ بنانے میں وہ کیسے کام آئیں گے؟
انپیج کے تمام لگچرز دوبارہ لکھنے کا کیا فائدہ؟ وہ تو ہمارے پاس پہلے سے موجود ہیں۔ اسی طرح فیض لاہوری نستعلیق کے لگچرز بھی بن چکے ہیں۔ انکو بھی دوبارہ لکھنا وقت کا ضیاع ہے۔ بہتر ہوگا کہ آپ کسی نئے خط پر جو کہ ان دونوں سے زیادہ خوبصورت ہو، پر کام کریں۔
ایک خوبصورت نستعلیق فانٹ کیلئے آپ کو کم از کم 19000 - 20000 تک لیگچرز کی ضرورت پڑے گی۔ اگر آپ فانٹ کو کیریکٹر بیسڈ بنانا چاہتے ہیں تو پھر عماد نستعلیق کے فانٹ ٹیبلز سے ہی کام چل جائے گا اور آپ کو بے تحاشا لگچرز ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

نوٹ:
انپیج کا نوری نستعلیق فانٹ پہلے ہی اوپن ٹائپ / یونیکوڈ میں بن چکا ہے، جبکہ فیض لاہوری نستعلیق پر ابھی کام ہو رہا ہے۔ انشاء اللہ یہ بھی جلد مکمل ہو جائے گا۔ فیض نستعلیق کو لیگچرز سمیت اوپن ٹائپ میں کرنا خاصا مشکل ہے، کیونکہ اسکے نقطے تک لگچر بیسڈ ہیں :mad: ایک ایک لفظ کو خود جوڑنا پڑتا ہے، جس میں بے انتہا محنت لگتی ہے۔ اسی لئے اس کو بنانے میں زیادہ دیر لگ رہی ہے۔
نوری نستعلیق: http://www.inpage.com/noori.htm
فیض نستعلیق: http://www.axiscomputers.com/about/news/?id=1
 
نبیل

تکنیکی معاون
عارف، کیا عماد نستعلیق کی ٹیبلز میں کسی اور طرز کے نستعلیق فونٹ کی اشکال فٹ کی جا سکتی ہیں؟ مثال کے طور پر کیا یہ ممکن ہوگا کہ فجر نستعلیق کی اشکال لے کر انہیں عماد نستعلیق کی ٹیبلز کے ذریعے ایک نیا فونٹ بنا دیا جائے؟
 
کیوں نہیں؟ جواد بھائی نے اس فانٹ کا وولٹ اسی لئے ہی تو فراہم کیا ہے، مگر میرا خیال ہے کہ یہ فانٹ ایرانی نستعلیق کی طرز پر ہونے کی وجہ سے بہت ترچھا ہے۔ ہم اس میں یقیناً فیض نستعلیق کی اشکال شامل کر سکتے ہیں۔ باقی تفصیلات تو جواد بھائی بتا سکتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عارف۔ دراصل میں آج کل نستعلیق فونٹ کا بہتر سانچہ تلاش کر رہا ہوں۔ نفیس نستعلیق فونٹ کی وولٹ ٹیبلز بہت بڑی ہیں۔ نفیس نستعلیق کے علاوہ صرف عماد نستعلیق کا ہی وولٹ ورک دستیاب ہے۔ میں فونٹس کو ریورس انجینیر کرنے پر معلومات اکٹھی کر رہا ہوں لیکن یہ کوئی آسان کام معلوم نہیں ہوتا۔
 
محسن حجازی اور جواد صاحب سے رابطہ کر کے دیکھ لیں۔ دیکھیں کیا جواب ملتا ہے؟ آپ دونوں اس فیلڈ میں کافی ماہر ہیں;)
 
نبیل

تکنیکی معاون
مشتاق احمد یوسفی نے اپنی کتاب زرگزشت میں میں لکھا تھا کہ انہوں نے بینکنگ کی مبادیات وہاں ایک ڈی سوزا صاحب سے سیکھی تھیں۔ یوسفی صاحب کے مطابق ڈی سوزا سے کچھ سیکھنا کتے کے جبڑے میں پھنسی ہوئی ہڈی سے گودا نکالنے کے مترادف تھا۔ کچھ ایسے مہربان ہمارے بھی ہیں۔ ;)
 
دست فرمایا نبیل جی۔ ہر کوئی خاکسار کی طرح نہیں ہوتا، کہ جو کچھ پتہ ہو، بغیر کسی معاوضے یا شرط کے دوسروں کو بتا دے، تا دوسروں کا بھی بھلا ہو جائے اور خدا کی طرف سے اجر بھی!
آج کل کی دنیا بہت خود غرض، آج صرف پیسہ چلتا ہیں، نہ علم، نہ محبت، نہ رشتے نہ دوستی۔ صرف پیسا اور طاقت۔
 
محسن حجازی

محفلین
حضور ہمیں آتا بھلا کچھ ہے کب جو سکھائیں؟
فرمائیے کیا پوچھتے ہیں عارف بھائی؟
اور یہ بھی کہ نستعلیق کی منطق پر ایک دستاویز تو جاری کر چکا ہوں نبیل بھائی کے توسط سے۔
اصل میں آج کل بے حد مصروفیت ہے نئے پروجیکٹ میں۔ میرے لیے Language and Framework دونوں بالکل اجنبی تھے اس وجہ سے بہت وقت لگ گیا۔اگر کوئی سوال ہوتو بتائیں۔ وولٹ کمیونٹی کے اراکان کی بارہا ای میلز آتی رہتی ہیں مجھے ذاتی طور پر مسائل کے حل کے لیے۔ اور تاخیر سے سہی ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی کو جواب نہ دیا ہو یا پھر گول مول بات کی ہو :grin:
 
Top