نبی کی ساری جماعت خوشبو

نبی کی ساری جماعت خوشبو
میرے پیمبر کی ذات خوشبو
میرے پیمبر کی بات خوشبو
جنم، لڑکپن، جوانی خوشبو
نبی کی ساری حیات خوشبو
قدم مبارک نبی کے میرے
جہاں جہاں دوستو لگے ہیں
وہ گلیاں خوشبو، وہ کوچے خوشبو
شہر خوشبو، دیہات خوشبو


خدا کی مرضی سے سیدہ عائشہ
بنی ہے وہ نبی کی دلہن
نکاح بھی خوشبو، بیاہ بھی خوشبو
باراتی خوشبو، بارات خوشبو
حسن خوشبو، حسین خوشبو
حمزہ خوشبو، عباس خوشبو
آل خوشبو، ازواج خوشبو
چاروں آپ کی بنات خوشبو
صدیق خوشبو، عمر بھی خوشبو
غنی بھی خوشبو، علی بھی خوشبو
میں یوں کہوں تو غلط نہ ہوگا
نبی کی ساری جماعت خوشبو..
صلی اللہ علیہ وسلم
 
Top