نایا ب گلا بی ہیرا تین کر وڑ نو ے لا کھ ڈالر سے زائدقیمت میں نیلا م

Interesting-USA-Washington-PinkDaimond_4-18-2013_97391_l.jpg

واشنگٹن …دنیا کے چند بڑے گلا بی ہیروں میں سے ایک نا یاب گلا بی ہیر ا نیو یارک میں تین کر وڑ نو ے لاکھ ڈالر سے زائد قیمت میں نیلام ہو گیا ہے ۔ چونتیس اعشا ریہ چھ قیراط کے ہیرے کی یہ قیمت کسی بھی زیورکی لگا ئی جا نے والی دوسری سب سے بڑ ی بولی ہے ۔ پرنسی ہیرے کے نا م سے جانا جا نے والا یہ ہیراتین سو سا ل قبل بھارت میں گو ل کنڈا کی کا ن سے نکا لا گیا تھا جس کا تعلق حیدرآ با د کے شا ہی خاندا ن سے بتا یا جا تا ہے۔امریکی جر یدے کے مطابق یہ ہیر ا نظا م دکن کی ملکیت تھا جو 1937 میں دنیاکے امیر ترین شخص بھی تھے ۔

ربط
 
یہی خبر تعمیر نیوز سے


جنوبی ہندوستان میں گولکنڈہ کی کان سے دستیاب ایک غیر معمولی 34کیرٹ کا ہیرا جو کبھی دنیا کے متمول ترین شخص حیدرآباد کے آخری نظام کی ملکیت تھی، یہاںایک ہراج میں 39ملین امریکن ڈالر کی ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوا۔ نیلامی کے منتظمین نے بتایاکہ پرنسی نامی اس ہیرے کو نیویارک کے ایک گمنام شخص نے فون پر بولی دے کر خریدا ہے۔ یہ ہیرا دنیا کے سب سے بڑے گلابی ہیروں میں سے ایک ہے۔ 34.65 کیرٹ اس ہیرے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کو جنوبی ہندوستان کے تاریخی گولکنڈہ کان سے نکالا گیا تھا اور یہ حیدرآباد کے شاہی خادندان کی ملکیت ہے۔ خیال رہے کہ برصغیر میں مغلوں کے دور حکومت میں حیدرآباد کا شمار امیر ترین ریاستوں میں ہوتا تھا۔ نیویارک کے کرسٹی جیولری ڈپارٹمنٹ کے سربراہ راہول نے کہاکہ پرنسی سے حیدرآباد کے نظام اور بڑودا کی مہارانی سیتا دیوی کے نام وابستہ ہیں۔
 
Top