میرے اصلاحی مشورے

الف عین

لائبریرین
اصلاح سخن فورم میں تین ہزار چھ سو لڑیاں ہیں لیکن میرے مشورے والی پہلی یہ پوسٹ ہے۔ جب کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ پہلی بار میں نے ظفری کی غزل پر ہاتھ صاف کیے تھے لیکن وہ پوسٹ نہیں مل سکی ہے۔
احباب ذرا مدد فرمائیں کہ میں نے کل کتنی پوسٹس پر اپنا قلم اٹھایا ہے اور اصلاح کی ہے۔
امان زرگر ارشد چوہدری عابد علی خاکسار جان نوید ناظم وغیرہ
 
1 ۔ میری زندگی کی پہلی نعت
استاد محترم آپ نے زمرہ اصلاح سخن میں جو سب سے پہلی اصلاح فرمائی تھی وہ محمد شمیل قریشی صاحب کی نعت تھی ۔
2 ۔ میری پہلی حمد اصلاح کے لیے حاضر ہے ۔
3 ۔ نظر کرم کیجیئے!
4 ۔ غزل برائے اصلاح
5 ۔ غزل برائے اصلاح
6 ۔ پرانی غزل،،
7 ۔ ہماری یاد تو آئی
8 ۔ اور کیا لکھوں؟
9 ۔ شبِ غم مختصر کرے کوئی
10 ۔ پلیز ماہرین تازہ کلام کی اصلاح کریں:
استاد محترم آپ کی یہ دس اصلاح جو اردو محفل کے ابتدائی دور میں آپ نے مبتدیوں کو دی تھیں ۔
میری یہ حقیر سی کوشش آپ قبول فرمائیں ۔
 

الف عین

لائبریرین
1 ۔ میری زندگی کی پہلی نعت
استاد محترم آپ نے زمرہ اصلاح سخن میں جو سب سے پہلی اصلاح فرمائی تھی وہ محمد شمیل قریشی صاحب کی نعت تھی ۔
2 ۔ میری پہلی حمد اصلاح کے لیے حاضر ہے ۔
3 ۔ نظر کرم کیجیئے!
4 ۔ غزل برائے اصلاح
5 ۔ غزل برائے اصلاح
6 ۔ پرانی غزل،،
7 ۔ ہماری یاد تو آئی
8 ۔ اور کیا لکھوں؟
9 ۔ شبِ غم مختصر کرے کوئی
10 ۔ پلیز ماہرین تازہ کلام کی اصلاح کریں:
استاد محترم آپ کی یہ دس اصلاح جو اردو محفل کے ابتدائی دور میں آپ نے مبتدیوں کو دی تھیں ۔
میری یہ حقیر سی کوشش آپ قبول فرمائیں ۔
یہ تو وہی ترتیب ہے جو اصلاح سخن فورم میں نظر آتی ہے لیکن اس میں ظفری کی وہ لڑی شامل نہیں!
 

الف عین

لائبریرین
پہلی پچاس لڑیوں میں بھی وہ پوسٹ نہیں ہے۔ اب معلوم نہیں کہ یہ میری بد قسمتی تھی کہ اس پوسٹ سے ہی اصلاح کا بیڑا اٹھانے کے لیے مجبور ہونا پڑا
 

عظیم

محفلین
عدنان بھائی نے جس انداز سے دوسری پوسٹ کی ہے اس سے ان کا خلوص جھلک رہا ہے ماشاء اللہ ۔ خاص طور پر اس فقرہ پر میرے منہ سے سبحان اللہ نکلا تھا کہ ' یہ حقیر سی کوشش آپ قبول فرمائیں'

بابا میں نے ایک بار اپنی کوششوں کی گنتی کی تھی اور تریباً 2300 تو میری ہی کاوشیں تھیں
 
اب سمجھ میں آیا کہ لڑیوں کی ترتیب پہلی بار پوسٹ کرنے کی تاریخ سے نہیں بلکہ اس لڑی میں آخری مراسلہ کی تاریخ کی ترتیب سے ہے۔ کیا پہلی بار لڑی شروع کرنے کی ترتیب سے بھی ہسٹری معلوم کی جا سکتی ہے ابن سعید تابش صدیقی محمد خلیل الرحمٰن
جی چاچو جانی، ہر زمرے کی لڑیوں کی فہرست کے نیچے "لڑیوں کی نمائش کے اختیارات" کا ایک ربط موجود ہوتا ہے جس کی مدد سے ترتیب تبدیل کی جا سکتی ہے۔ :) :) :)
 

نوید ناظم

محفلین
سر یہ تو صحیح معلوم نہیں کہ اب تک میں نے یہاں کتنی کاوشیں پیش کیں ہیں مگر گمان غالب ہے کہ پچاس سے زیادہ ہی ہوں گی اور سب کی اصلاح آپ ہی نے فرمائی ہے۔
اور یہ بھی کہ یہ زمرہ آپ ہی کی عنایتوں سے آباد ہے لہذٰا یہاں اب تک جتنی پوسٹس پوسٹ ہوئی ہیں وہ سب آپ ہی کے ذریعے اصلاح سے گزری ہیں۔ شاید ان کی کُل تعداد ہزاروں میں ہو۔
 
آخری تدوین:
Top