مہندی ڈیزائن

لاریب مرزا

محفلین
ویسے کیوں نہیں پسند آپ دونوں کو؟ کوئی خاص وجہ؟
مہندی تو لڑکیوں کو بہت پسند ہوتی ہے اور ہمارا تو ٹریڈ مارک ہے. :)
ہمارے مہندی نہ لگوانے کے پیچھے دو وجوہات کار فرما ہیں۔
ایک تو یہ کہ پہلے دو دن تو مہندی بہت اچھی لگتی ہے۔ لیکن جب اترنے پہ آتی ہے اور بہت مدھم سی ہو جاتی ہے تو ہمیں ہاتھ بہت گندے لگتے ہیں۔ دو دن کی خوبصورتی اور سات دن کی کوفت سے ہم نہ لگانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ :p

دوسری وجہ کو وجہ کم اور حادثہ زیادہ کہیں گے.. ہماری خالہ زاد بہت اچھی مہندی لگاتی ہیں۔ ہمارے ایک ماموں زاد کی شادی پہ انہوں نے سب کو مہندی لگائی اور شرارت کے طور پہ دونوں نے ہم پہ حملہ کر دیا۔ ہمارے احتجاج کے باوجود دونوں ہاتھوں پہ سامنے اور پشت پہ بھی، بازو پر اور تو اور ہمارے پاؤں پر بھی مہندی لگا دی۔ :unsure: سخت سردی کا موسم تھا۔ خود تو لحاف میں گھس کے سو گئیں اور ہمیں دھمکی دے گئیں کہ مہندی اتری یا خراب ہوئی تو حشر کر دیں گے.. :cry: ہم کتنی دیر تک سردی سے ٹھٹھرتے رہے.. پاؤں ذرا سے بھی لحاف میں نہیں کر سکتے تھے۔ اور ظالموں کی اتنی محنت ضائع کرنا ہمیں اچھا نہ لگا سو ہم اکڑ کے بیٹھے رہے.. ہم اتنے کوفت زدہ ہوئے اتنے کوفت زدہ ہوئے کہ بس۔۔۔ یہ کیا سزا ہے بھئی۔۔ :cool: اس دن کے بعد سے تو ہم سخت چڑتے ہیں۔ اور توبہ کر لی ہے مہندی لگوانے سے :D:D
 
اب تو جھٹ پٹ مہندیاں آ گئی ہیں. ادھر لگائیں ادھر خشک.
وہ وقت گیا جب چینی کا پانی لگا کر رکھنا پڑتا تھا. :)
 
لاریب مرزا

محفلین
ہاں ہاں!! خود تو بھائی لوگ لگاتے نہیں ہیں بس ایسے الٹے سیدھے مشورے ہی دیتے ہیں۔ :unsure:
ہا ہا ہا۔۔۔ بچپن میں لگتی دیکھ کر بہت شوق ہوتا تھا۔ پھر امی بالوں میں لگا کر شوق پورا کرتی تھیں۔ اس سے یہ ہوا کہ اب ہمارے بال رشک خواتین ہیں۔۔۔۔ ;)
 
ماہی احمد

لائبریرین
ہمارے مہندی نہ لگوانے کے پیچھے دو وجوہات کار فرما ہیں۔
ایک تو یہ کہ پہلے دو دن تو مہندی بہت اچھی لگتی ہے۔ لیکن جب اترنے پہ آتی ہے اور بہت مدھم سی ہو جاتی ہے تو ہمیں ہاتھ بہت گندے لگتے ہیں۔ دو دن کی خوبصورتی اور سات دن کی کوفت سے ہم نہ لگانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ :p

دوسری وجہ کو وجہ کم اور حادثہ زیادہ کہیں گے.. ہماری خالہ زاد بہت اچھی مہندی لگاتی ہیں۔ ہمارے ایک ماموں زاد کی شادی پہ انہوں نے سب کو مہندی لگائی اور شرارت کے طور پہ دونوں نے ہم پہ حملہ کر دیا۔ ہمارے احتجاج کے باوجود دونوں ہاتھوں پہ سامنے اور پشت پہ بھی، بازو پر اور تو اور ہمارے پاؤں پر بھی مہندی لگا دی۔ :unsure: سخت سردی کا موسم تھا۔ خود تو لحاف میں گھس کے سو گئیں اور ہمیں دھمکی دے گئیں کہ مہندی اتری یا خراب ہوئی تو حشر کر دیں گے.. :cry: ہم کتنی دیر تک سردی سے ٹھٹھرتے رہے.. پاؤں ذرا سے بھی لحاف میں نہیں کر سکتے تھے۔ اور ظالموں کی اتنی محنت ضائع کرنا ہمیں اچھا نہ لگا سو ہم اکڑ کے بیٹھے رہے.. ہم اتنے کوفت زدہ ہوئے اتنے کوفت زدہ ہوئے کہ بس۔۔۔ یہ کیا سزا ہے بھئی۔۔ :cool: اس دن کے بعد سے تو ہم سخت چڑتے ہیں۔ اور توبہ کر لی ہے مہندی لگوانے سے :D:D
اووہ!
ویسے میں کیا کرتی ہوں کہ جب مہندی اترنے لگے تو خوب برتن وغیرہ دھوتی ہوں اور کپڑے اور پانی والے سب کام اس طرح وہ جو ایک گندہ والا فیز ہوتا ہے وہ گزر جاتا ہے... پھر جب ہلکا سا رنگ رہ جاتا ہے تو مجھے وہ بھی بہت اچھا لگتا ہے.
یہ جو حادثہ ہے یہ تو واقعی حادثہ ہو گیا... لیکن یاار آج کل تو گرمی ہے، آجکل تو لگائی جا سکتی ہے نا. :daydreaming:
 
ماہی احمد

لائبریرین
اب تو جھٹ پٹ مہندیاں آ گئی ہیں. ادھر لگائیں ادھر خشک.
وہ وقت گیا جب چینی کا پانی لگا کر رکھنا پڑتا تھا. :)
جھٹ پٹ والی مہندیاں سب کو راس نہیں آتیں... ہمین تو الرجی ہو جاتی ہے، اس لئیے اچھی صحیح والی مہندی ڈھونڈنی پڑتی ہے ہمیشہ.
 
ماہی احمد

لائبریرین
ہاہاہاہا۔۔۔
لیکن کچھ دیر تو لگا کے رکھنی ہی پڑتی ہے۔ اب ایسی بھی کوئی جادوئی مہندی نہیں آئی۔ :unsure:
نہیں یار دنیا بڑی ترقی کر گئی ہے، ایسی ایسی چیزیں آگئی ہیں، ادھر لگواو، ادھر ہاتھ دھو لو... ایسے لال سرخ رنگ آتے ہیں کہ بندہ دنگ رہ جائے. مگر مزہ نہیں آتا!
 
مہندی کی جو یہ اپنی بیٹی کے ہاتھ پر لگائیں گے.... ہر بات سمجھانی پڑتی ہے! :whew:
آپ نے غالباً میرے مراسلے کا اقتباس لینا تھا جو غلطی سے حسن بھائی کے مراسلے کا اقتباس ہو گیا. :)

باقی خواہش ہی ہے، ضروری نہیں کہ بیٹی کی اماں یہ رسک لینے پر تیار ہو جائیں. :)
 
غدیر زھرا

لائبریرین
مجھے لگانی بھی آتی ہے، اور لگوانا تو بہت ہی پسند ہے :)
لیکن میں ڈیزائنز کے بارے میں بہت پوزیسو ہوں. ایویں کیویں کی مہندی نہیں اچھی لگتی مجھے.
واقعی ماہی بہنا بہت خوبصورت مہندی لگاتی ہیں اور ڈیزائنز بھی عمدہ منتخب کرتی ہیں :)
 
مہندی کی جو یہ اپنی بیٹی کے ہاتھ پر لگائیں گے.... ہر بات سمجھانی پڑتی ہے! :whew:
آپ نے غالباً میرے مراسلے کا اقتباس لینا تھا جو غلطی سے حسن بھائی کے مراسلے کا اقتباس ہو گیا. :)

باقی خواہش ہی ہے، ضروری نہیں کہ بیٹی کی اماں یہ رسک لینے پر تیار ہو جائیں. :)
یقینا کیونکہ۔۔ بیٹی اور ہماری۔۔۔ بیٹی کی ماں بھی نہیں آئی ابھی۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
یقینا کیونکہ۔۔ بیٹی اور ہماری۔۔۔ بیٹی کی ماں بھی نہیں آئی ابھی۔
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor: بہت معذرت آپ کے زخم ہرے ہو گئے
آپ نے غالباً میرے مراسلے کا اقتباس لینا تھا جو غلطی سے حسن بھائی کے مراسلے کا اقتباس ہو گیا. :)

باقی خواہش ہی ہے، ضروری نہیں کہ بیٹی کی اماں یہ رسک لینے پر تیار ہو جائیں. :)
یہ بھی ہے.... چلو دیکھتے ہیں.
 
Top