جاسمن

لائبریرین
آج مٹی کا عالمی دن ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد لوگوں کی توجہ صحت مند زمین کی اہمیت کی جانب مبذول کرنا اور زمینی وسائل کو پائیدار طور طریقوں سے استعمال کرنے پر مرکوز کرنا ہے۔
ہماری مٹی کی زرخیزی کم ہو رہی ہے۔ وسائل کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے ہر جاندار بشمول پودے، جانور اور انسان، کی زندگی داؤ پہ لگ چکی ہے۔ آلودہ زمین سب کے لیے لاتعداد مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔
سوال یہ ہے کہ ہم اپنی اپنی محدود سطح تک اپنی زمین کے لیے کیا کرتے ہیں اور کیا کر سکتے ہیں؟
محفلین اپنے تجربات اور آراء سے آگاہ فرمائیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
مجھے مٹی سے بہت محبت ہے۔ کچھ عرصے سے کوشش ہے کہ انڈوں، سبزیوں، پھلوں اور میوہ جات کے چھلکے وغیرہ سب کو رات کو پانی میں بھگو دیتی ہوں۔ صبح اگر وقت ہو تو چھان کے انھیں گرائینڈ کر کے یا بغیر گرائینڈ کیے مٹی کے گڑھے میں ڈال کے اوپر مٹی ڈال دیتی ہوں۔ اور اس قیمتی پانی کو پودوں کو دیتی ہوں۔ چائے کی پتی سکھا کے پودوں کو ڈالتی ہوں۔
پہلے میں نے ادارے میں یہ چھلکے وغیرہ مالی کو دیتی تھی لیکن ایک گڑھا انھوں نے بند کر دیا۔ اگلا کچھ عرصے بعد جائزہ لیا تو اس میں شاپر، ریپرز ۔۔۔ اب یہ کام اپنے گھر پہ ہی کرنا شروع کیا ہے۔ گڑھا/گملا بھر جائے اور ابھی دوسرا گملا/گڑھا نہ ہو تو میں کچھ زمین کھود کے چھوٹے گڑھے میں چھلکے دبا دیتی ہوں۔
فائدے
1. چھلکوں والی مٹی تقریباً چھے ماہ میں کھاد بن جاتی ہے۔
2. اور ان چھلکوں کا پانی زمین کی صحت کے لیے بہت اچھا ہے۔ زرخیزی میں اضافہ کرتا ہے۔
3. کوڑا کرکٹ میں کمی
4. وسائل کا بہتر استعمال
5. بہت صحت مند مشغلہ ہے۔
6. باغبانی سے آپ بہت خوش رہتے ہیں۔
7. سبزیاں، پھل اور پھول ملتے ہیں۔

مٹی دے میں گنجل کڈاں
مٹی زلف سنواراں
مٹی اَکھ میں سرمہ پاواں
مٹی ہار سنگھاراں
مٹی توں میں صدقے جاواں
مٹی توں جند واراں
مٹی دے میں شگن مناواں
مٹی کھٹ کھلاراں
 
زیک

مسافر
بچے تو مٹی کھا بھی لیتے ہیں۔ اب معلوم نہیں یہ رغبت محبت کی قسم ہے یا دشمنی کی
 
جاسمن

لائبریرین
میری کام والی چھلکے کوڑے میں پھینکتی ہے تو میں اسے ٹوکتی رہتی ہوں۔ اب وہ جمع کرتی جاتی ہے۔ روٹی کے ٹکڑے ، بچا آٹا تو پرندوں کے لیے مخصوص ہے۔ بلکہ پرندوں کے لیے گندھے آٹے کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کے، سوکھی روٹی کو پانی ڈال کے گیلا کر کے اور تھوڑی کچی روٹی پرندوں کے لیے صبح بناتی ہوں۔
میرے پرندے مجھ سے ایک گیت اکثر سنتے ہیں۔
آؤ بچو آؤ بنا بنا کے ٹولیاں
لائے ہیں تمہارے لیے رنگ برنگی گولیاں
مجھے پرندے بہت پسند ہیں۔
نتیجہ یہ کہ ہمارے گھر سوکھی روٹی نہیں ہوتی۔ کوڑا بہت ہی کم ہوتا ہے۔
کیونکہ ردی کچھ کام والی لے جاتی ہے اور تھوڑی سی ہم نے اس لیے رکھی ہوتی ہے کہ لکڑی کا چولھا جلانے کے کام آتی ہے۔
اگر پیپر صرف ایک طرف سے بھی صاف ہو تو بھی میں جمع کر کے ایسی طالبہ کو دیتی ہوں جو رف کاپی نہیں لے سکتی۔ خاص طور پہ ریاضی کی طالبات کو زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میں نے دو بیلیں پانی کی بوتلوں میں لگائی ہوئی ہیں۔ لیکن آج کل تو میں ان کا پانی بدلنے میں بھی لاپروائی کا مرتکب ہو رہا ہوں۔

شاید اس لیے کہ کافی عرصے پابندی کے باوجود بھی ان کی خاطر خواہ نشوونما نہیں ہو پا رہی۔
 
سیما علی

لگتا ہے نین بھیا کی طرح کوچہ آلکساں میں زیادہ وقت گزرتا ہے ۔۔۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
تھینکس گیونگ پر میں نے پودوں کی کیاریوں میں کافی mulch ڈالی تھی۔ معلوم نہیں یہ مٹی کی خدمت تھی یا کسی اور کی
 
La Alma

لائبریرین
مٹی اپنا قرض سود سمیت خود ہی واپس لے لیتی ہے۔بہر طور شعوری سطح پر اتنی کوشش تو ضرور ہوتی ہے کہ جان بوجھ کر وسائل کا ضیاع نہ کیا جائے اور کم از کم زمینی آلودگی پھیلانے میں حصہ دار نہ بنا جائے۔
کبھی کبھار نہایت محدود پیمانے پر اگر مٹی کی کچھ دیکھ بھال کی بھی ہے تو اسکے پیچھے بھی ہمیشہ برگ و گل کی آرزو رہی ہے۔ مٹی سے خالص محبت تو اب قبر کی مٹی تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے کہ کتنے ہی پیاروں کا یہ آخری ٹھکانہ ہے۔
 
آج مٹی کا عالمی دن ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد لوگوں کی توجہ صحت مند زمین کی اہمیت کی جانب مبذول کرنا اور زمینی وسائل کو پائیدار طور طریقوں سے استعمال کرنے پر مرکوز کرنا ہے۔
ہماری مٹی کی زرخیزی کم ہو رہی ہے۔ وسائل کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے ہر جاندار بشمول پودے، جانور اور انسان، کی زندگی داؤ پہ لگ چکی ہے۔ آلودہ زمین سب کے لیے لاتعداد مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔
سوال یہ ہے کہ ہم اپنی اپنی محدود سطح تک اپنی زمین کے لیے کیا کرتے ہیں اور کیا کر سکتے ہیں؟
محفلین اپنے تجربات اور آراء سے آگاہ فرمائیں۔
کہیں پر سُنا تھا کہ اِس دنیا میں جو بھی چیز ہے وہ ریسائیکل ہورہی ہے مطلب کے کوئی بھی چیز ضائع نہیں ہورہی بس اپنی شکل کو تبدیل کرلیتی ہے ۔
زمین کو ہم لوگ نقصان کس طرح پہنچا سکتے ہیں؟
 
Top