موسمِ سرما کی پہلی برفباری

ظفری

لائبریرین
آج بدھ کو یہاں موسمِ سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے ۔ دورانِ برفباری دو تصاویر کھنیچی ہیں ۔ موقع ملا تو اور بھی ارسال کروں گا ۔

IMG_0096.jpg
 

ظفری

لائبریرین
IMG_0101.jpg

یہی وہ جگہ ہے جہاں کچھ دن پہلے ۔۔۔۔ مختلف رنگوں کے پتے اپنے اپنے درختوں پر برجمان تھے ۔
 

خرم

محفلین
بہت خوب ظفری بھائی۔ ہم تو شکر ادا کر رہے ہیں کہ بس چند دن کے فرق سے ہم برفباری سے بچ گئے۔ :cool: ادھر آرلینڈو میں تو اس وقت 66 چل رہا ہے۔:best:
 

ظفری

لائبریرین
اس کا مطلب ہے کہ آپ کی واپسی ہوگئی ہے ۔ :(
میں 26 نومبر کو روڈ آئی لینڈ شادی پر چلا گیا تھا ۔ (جیسا کہ میں نے آپ سے ذکر کیا تھا ) اور واپسی 3 دسمبر کو ہوئی تھی ۔ پھر مصروفیت کا یہ عالم رہا کہ ذہن سے ہی نکل گیا کہ آپ کو شاید 30 کو واپس جانا تھا ۔ بہت افسوس ہوا کہ آپ سے ملاقات نہ ہوسکی ، مگر آپ سے فون پر رابطہ تو رہے گا ناں ۔ اور زندگی رہی تو انشاءاللہ ضرور ملاقات ہوگی ۔ :)
 

خرم

محفلین
انشاء اللہ العزیز بھائی۔ آج کل تو موسم ہے اگر فرصت لگے تو گاڑی کی باگیں‌اس طرف موڑ لیں۔
 

بلال

محفلین
بہت ہی اچھی تصویریں ہیں بلکہ یہ تو ڈسک ٹاپ پر وال پیپر کے کام بھی آ سکتی ہیں
 
Top