موجود wifiسے دس گنا تیز رفتار وائرلیس ٹیکنالوجی

محمدصابر

محفلین
Wireless Gigabit Alliance, جو کہ الیکٹرانکس کمپنیوں کا ایک کنسورشیم ہے، نے 60gigahertz وائرلیس ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جس کا ٹرانسفر ریٹ ایک گیگا بٹ سے چھ گیگا بٹ فی سیکنڈ ہے۔ یہ ایک بلو رے ڈسک کا ڈیٹا ایک منٹ کے اندر اندر ٹرانسفر ہو جائے گا۔ یعنی HDMI ڈیٹا بھی وائرلیس کے ذریعے ٹرانسفر ہو جائے گا جو تقریباً تین گیگا بٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ٹرانسفر ہوتا ہے۔ اور وائرلیس ہائی ڈیفینشن آلات بھی وائرلیس بن سکیں گے۔ گو کہ ابھی اس کی رینج زیادہ نہیں ہے اور یہ ابھی ایک کمرے میں یاساتھ والے کمرے تک استعمال ہو سکے گی لیکن مستقبل میں اس کی رینج میں اضافہ تو ہو ہی جائے گا۔
دیکھیں یہ ٹیکنالوجی سٹینڈرڈ کب بنتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ محمد صابر۔ کیا یہ ٹیکنالوجی ابھی تک لیبارٹری میں ہے یا یہ اسے کہیں انڈسٹریل اپلیکیشنز میں استعمال بھی کیا جا رہا ہے؟
میرے خیال میں ابھی اسے مین سٹریم ٹیکنالوجی بننے میں وقت لگے گا۔
 

arifkarim

معطل
اگر رینج بڑھانے والا مسئلہ حل ہو گیا تو پھر یہ ضرور ایک اسٹینڈرڈ بن سکے گی۔ البتہ دوسرے علاقوں میں بھی اس قسم کی ٹیکنالوجیز پر کام ہو رہا ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
کنسورشیم کے اراکین
Board of Directors




یہ ابھی تجرباتی مراحل میں ہے۔ لیکن یہ ٹیکنالوجیز مارکیٹ میں آنے میں بہت کم عرصہ لیتی ہیں۔ ابھی wifiکو آئے ہوئے بہت زیادہ عرصہ نہیں گزرا۔ یا اتنے تیز رفتار وقت میں یہ عرصہ زیادہ نہیں لگتا :)
 
Top