منکہ ایک منسٹر ہوں - مجید لاہوری

زبیر مرزا

محفلین
مرغیوں پر بھی کرسکتاہوں اظہارِ خیال
اورسانڈوں پربھی ہوں محفل میں سرگرمِ مقال

ریس کے گھوڑوں پربھی تقریرکرسکتا ہوں میں
اکبرواقبال کی تفسیرکرسکتا ہوں میں

ہومیوپیتھک ہو یا دندان سازی کا کمال
باغبانی ہوکہ رومی ورازی کا کمال

بات پھولوں کی ہو یا قومی ترانے کا بیان
چاٹ بارہ مسالے کی کہ ہو اُردو زبان

بوعلی سیانا کی حکمت ہو یا افلاطون کی
ایگری کلچرہو یا شق ہو کوئی قانون کی

داغ کا دیوان ہو یا ہووہ ایٹم بم کا راز
ماہی گیری ہوکہ ربط وضبطِ محمودوایاز

مسئلہ تاریخ کا ہو یا مبحث علم کا
فلسفہ گلقند کا ہویا ہو قصہ فلم کا

کشتہءفولاد ہو یا شربتِ دینار ہو
بے ضروری سب پہ میری رائے کا اظہارہو

مدعاعنقا ہے اپنے عالمِ تقریر کا
شوق ہے دل میں مگرقرآن کی تفسیرکا

جتنے بھی شعبے ہیں ان پرہوں میں چھایا ہوا
ہوں منسٹر مستند ہے میرا فرمایا ہوا
 
زبیر مرزا

محفلین
اگرچہ میری حسِ مزاح کچھ خاص اچھی نہیں:) لیکن میرے ایک دوست نے نقوش کا طنزومزاح نمبر مجھے کافی عرصے پہلے تحفہ میں دیا تھا
آج وہ اچانک الماری کی صفائی کے دوران ہاتھ لگا اس میں سے آپ کی خدمت میں گاہے بگاہے کچھ پیش کرتا رہوں گا:)
 
سید زبیر

بہت خوبصورت شراکت
آئیندہ کے لیے منتظر ہوں
 
Top