منقبت بحضور شمع آل محمد، قبلہ اہل صفا جناب سید الشهدا

منقبت بحضور شمع آل محمد، علائق خلائق مجرد، سید زمانہ، قبلہ اہل صفا جناب سید الشهدا
امام عالی سیدنا ابو عبداللہ حسین بن علی بن ابی طالب علیہم السلام

بےمثل، بے نظیر قیادت حسین کی


بےمثل، بے نظیر قیادت حسین کی
پتھر پہ ہے لکیر سیادت حسین کی

جیسے خدا کی اور خدا کے رسول کی
لازم ہے اس طرح سے اطاعت حسین کی

بے اختیار بول اٹھی ساری کائنات
ہے انتہائے عشق شہادت حسین کی

سر دے دیا رضائے الہی کے نام پر
ہے کتنی بے مثال تجارت حسین کی

خوش بخت تھے تمام وہ اصحاب کربلا
جن کے نصیب میں تھی رفاقت حسین کی

عامر بحق پنجتن پاک کر دعا
یارب عطا ہو جائے شفاعت حسین کی

عامر گولڑوی​
سید عاطف علی سید عمران محمد عبدالرؤوف محمد وارث سیما علی
 
Top