منتشرتحریریں

الف عین

لائبریرین
لائبریری میں کى ارکان نے مختلف تحریریں پوسٹ کی ہیں، کچھ افسانے، کچھ مقالے، یا کچھ شاعری۔
میں چاہوں گا کہ ارکان خود ہی ان متعلقہ تانوں بانوں میں جا کر یہ حوالہ دے دیں کہ یہ تحریر کس کتاب سے لی گئ ہے۔ یہ اسلئے بھی کہ ممکن ہے کہ ایک ہی کتاب سے تین چار تحریریں اگر یہاں شامل ہو چکی ہوں تو باقی مکمل کتاب کو برقیانے کو ترجیح دی جائے۔
مزید یہ کہ مثلاً منٹو کی بہت سی کتابیں ایسی چھپی ہیں، کچھ غیر قانونی طور پر بھی، جن کا نام ناشرین نے کچھ رکھ دیا ہے اور کچھ افسانے شامل کر دئے ہیں۔ کیوں نہ ہم بھی اس طرح کریں۔ اکثر یہی ہوا ہے کہ منٹو کے افسانوں کے آٹھ دس افسانے لے کر ان میں سے ایک افسانے کے عنوان کو کتاب کا نام دے کر چھاپا گیا ہے۔ اب یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ منتو کے کس مجموعے میں ہے۔ منتو کے لئے تو یہی بہتر ہوگا کہ جب آٹھ دسٓ
کہانیاں ہو جائیں تو ہم ہی ایک مجموعی یہاں پبلش کر دیں۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ بھی لکھنا چاہ رہا تھا کہ ایک یہ بھی اچھا امکان ہے کہ منتخب افسانے کے نام سے یہاں موجود افسانوں کا ایک انتخاب علیٰحدہ سے پبلش کیا جائے۔ اردو ویب کے منتخب افسانے
اسی طرح طنز و مزاح کی بھی منتخب تحریروں کا ایک انتخاب آسانی سے مرتّب کیا جا سکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
بلکہ منتخب شاعری کے تانے بانے میں بھی اتنی تخلیقات جمع ہو گئ ہیں اور سو صفحات ہونے پر مقفل ہونے تک ہوتی رہیں گی کہ ان کا بھی ایک انتخاب ممکن ہو سکتا ہے۔ لیکن اصلاح و تصحیح کے بعد۔
 

الف عین

لائبریرین
تم تو میری بات پر ساد کر رہے ہو لیکن اصل میں تو پوسٹ کرنے والوں کا یہ کام ہے کہ ادیب یا شاعر کا نام اور ماخذ کا حوالہ دیں اپنی پوسٹس میں تدوین کر کے۔
ہے کوئ جو اس مشورے پر عمل کرے؟
 

رضوان

محفلین
اعجاز صاحب یہ تو عمدہ خیال ہے کہ کتاب ہی نئی بن جائے گی۔ اس پر کام کرتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے پاس منٹو کے کئ مجموعے ہیں جن میں ہر ایک کا نام کسی افسانے پر رکھ دیا گیا ہے، اور ان میں کئ افسانے مشترک ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کئ اداروں نے منتخب افسانے، یا ،منتخب شاعری، یا کسی مخصوص سال کا منتخب ادب کے نام سے کتابیں چھاپی ہیں۔ چنانچہ یہ بھی اس طرح کی ایک ای پبلشنگ ہو جائے گی۔
حیدر قریشی کی تین مطبوعہ کتابوں میں سے انھوں نے غزلیں، نظمیں اور ماہئے الگ کر کے مجھے بھیجے تھے، اس طرح تین نئ کتابیں بن گئی ہیں۔ اب یہ ضرور سوال ہے کہ انھیں ای پبلشنگ کے زمرے میں رکھا جائے یا اجازت شدہ کے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

کاپی رائٹ کے حصول اور چھان بین کے دوران یہ بات کُھل کر سامنے آئی کہ اکثر ناشر حضرات اور خود مصنفین بھی یہی طریق اپناتے ہیں۔ پھر ایک استاد جن سے کاپی رائٹ کی بابت بات ہو رہی تھی انھوں نے بھی یہی راہ اپنانے کا مشورہ دیا ورنہ اس سے پہلے تو مایوسی سی ہو چلی تھی کہ کاپی رائٹ کے مسائل دیکھتے ہوئے۔ اعجاز صاحب بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے بھی یہی تجویز پیش کی ہے اب اس خط پر کام کرنا آسان ہوگا۔ (البتہ اگر ایسا کرنا اردو ویب کی پالیسی کے دائرے میں ہو۔۔۔ ؟؟؟ )

اعجاز صاحب یہاں پاکستان میں تو اس کا دائرہ کافی وسیع ہے یہاں پر منتخب افسانے ، شاعری ، (موضوعاتی) مضامین ، تنقیدی مضامین ، منتخب سال ، ماہ ، سہ ماہی ، کالم ، ناول ، ایک ہی شاعر یا مصنف کی منتخب تخلیقات ، ایک سے زائد شعراء یا مصنفین کی تخلیقات کو جمع کر کے ایک نئی کتاب بہت آسانی سے بنا لی جاتی ہے۔ یہی طریق انٹرنیٹ پر بھی اپنایا جا سکتا ہے۔ کچھ دنوں مجھے اپنے ایک استاد سے ملنے کی سعادت نصیب ہونے والی ہے اور امید ہے کہ ان سے ملاقات لائبریری کے حوالے سے بہت رہنما رہے گی۔ کچھ بالکل ابتدائی کام اس ضمن میں میں نے غیر افسانوی ادب میں کیا ہے لیکن آنلائن لانے سے پہلے ابھی کچھ اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کام کو کرنے کے لئے بھی ایک چھوٹی سی ہی سہی لیکن ٹیم کی صورت میں جلد اور بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ میں نے کچھ سوالات سروے فارم میں اس مقصد کے لئے شامل کئے ہوئے ہیں۔ سروے کنڈکٹ ہو جائے (منتظمین سے درخواست ہے کہ رہنمائی کریں) تو لائبریری میں کچھ بڑے منصوبوں پر کام شروع کرنا ہے اور سروے مجھے قوی امید ہے کہ کم وقت میں منظم اور بہتر نتائج حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

اعجاز صاحب اگر آپ وقت نکال سکیں تو اس ضمن میں کچھ نکات پر آپ کی رائے رہنما ہوگی
 

الف عین

لائبریرین
شگفتہ محض اس بات کا مت سوچو کہ اردو ویب کی پالیسی سے باہر کوئ چیز ہو سکتی ہے۔ یہ بھی خیال رہے کہ میں نے بھی ایک مسجد الگ بنا رکھی ہے جہاں میں ای پبلشنگ بھی کر رہا ہوں۔ اس لحاظ سے میری کتابیں ہی نہیں بلکہ یعقوب آسی کی کتابیں بھی اردو لائبریری میں جگہ نہیں پا سکیں گی، محفل اور وکی کے علاوہ۔ یوں بھی یہاں اب تک کچھ طے نہیں ہوا ہے۔ میں نے بھی سائٹس تو بنا دی ہیں، لیکن ادھر فائلوں کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے، آج ہی کیلم احسان بٹ کے دو مجموعوں کی دو فائلوں پر کام شروع کیا ہے، شام کو ہی احمد امتیاز سے فون پر بات ہوئ وہ اپنی اور دہلی یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کے صدر عتیق اللہ کی دس بارہ کتابوں کی فائلیں تین چار دن میں بھیجنےن کا کہہ رہے ہیں۔ ایک ان کی خود ای بک ہی ہے، یعنی وہ مضامین جو اب تک کسی کتاب میں شامل نہیں ہیں۔ جلد ہی سائٹ اپ ڈیٹ کروں گا۔ یہ ہیں۔
http://kitaben.4t.com (Urdu)
http://kitaben.tk (redirecting to htp://kutub.250free.com)
 

الف عین

لائبریرین
واہ کیا خیال آیا ذہنِ شریف میں۔ بھئ کسی کے پاس "برگِ نے" ہے؟ اگر ٹائپ کرنے کا موڈ ہو تو کچھ یہاں پوسٹ کر دیں، یا اس کتاب سے ناصر کا کلام اور کہیں ہو آن لائن دستیاب ہو تو ربط دے دیں۔ ہم "انتخاب ناصر کاظمی" ویب ایڈیشن پبلش کر دیں گے یہاں اور میری سائٹ پر۔ مکمل ہو تو اسے کلیات کا نام دے سکتے ہیں (یا کوئ تیسرا مجموعہ کلام بھی ہے ناصر کا؟)۔ اسی طرح مقبول عامر کا بھی کچھ کلام مزید مل سکے تو اسی طرح انتخاب شائع کیا جا سکتا ہے۔
میرے پاس حیدرآباد میں برگِ نے ہے، لیکن یہاں مجھے ایک پرانی فائل میں اس کا انتخاب (اور ساتھ ہی شہر یار کے اسمِ اعظم اور ندا فاضلی کے "لفظوں کا پُل" کا میرا انتخاب) مل گیاہے۔ اگر کوئ اور نہیں کر رہا تو میں ہی اسے شروع کررہا ہوں۔ ہم لوگ ترتیب بھی بدل سکتے ہیں۔ دیوان کی ترتیب کو بھی آگے پیچھے کر کے اور برگِ نے سے کلام کو بیچ بیچ میں ملا کر نیا مجموعہ بنا سکتے ہیں۔
رات کو ایک بجے تک اپنے پاس کا انتخاب ٹائپ کرتا رہا، برگِ نے اور لفظوں کا پل شروع کر رہا ہوں۔ مزید جو چاہیں یہاں اضافہ کر سکتے ہیں
 
Top