ملالہ اور عبیر قاسم حمزہ الجنابی۔۔۔ اوریا مقبول جان

سید ذیشان

محفلین
پتھروں والے دور کی بات ملالہ نے کی ہی نہیں ہے۔ اس کی ڈائرئیاں بی بی سی کی ویبسائٹ پر موجود ہیں۔ یہ بات امت والوں نے گھڑی ہے۔ پچھلے سال اس پر تفصیلی گفتگو ہو چکی ہے۔
 
آپ نے ان خواتین سے انٹرویو کیا تھا یا سروے کیا تھا ؟ کیسے پتا چلا کہ مغرب والی خواتین نے دباؤ کے باجود اسکارف ( نہ کے برقعہ) کو اختیار کیا ہے جبکہ قبیلوں والی نے مجبورا ۔۔۔
کوئی دلیل ہوتی کوئی ثبوت ہوتا نہیں ، بس سات بجے والا جیو نیوز دیکھ کر لوگ باتیں کرنے لگ جاتے ہیں ۔۔۔
جنکو برقعہ کی عادت ہے وہ شروع سے ہی پہنتی ہے ۔۔۔ ۔
آپ چونکہ سرپھرے ہیں اسلئیے آپ سے ایسی ہی بات کی امید تھی۔۔۔۔مغرب میں اگر کوئی عورت برقع پہنتی ہے تو ظاہر سی بات ہے کہ کسی نے اسکو برقع پہننے پر مجبور نہیں کیا وہ بقائمی ہوش و حواس اپنی مرضی سے بلاجبر و اکراہ برقع پہنتی ہے۔۔کیونکہ وہاں تو کوئی ایسا طبقہ نہیں جو اسے برقع پہننے پر اسکی مرضی کے خلاف مجبور کرتا ہو ۔۔۔اب اس بات کو سمجھنے کیلئے نہ تو کسی انٹرویو کی ضرورت ہے اور نہ ہی سروے کی اسکے لئے صرف یہ ضروری ہے کہ دو کانوں کے درمیان والی جگہ خالی نہ ہو یا بھس سے نہ بھری ہو۔۔ہاں اگر سر ہی پھر جائے تو وہ ایک الگ بات ہے۔

یعنی آپ نے پتھروں کا دور دیکھا ہے ۔۔کتنی عمر ہے آپ کی ؟؟
کس قدر عجیب بات ہے ، جو پورا لباس پہنے (برقعہ) پہنے ، وہ پتھروں کا دور ، اور جو نہ پہنے وہ جدید دور ۔۔۔
دیکھا تو میں نے آپ کو بھی نہیں۔۔۔تو کیا اسکا مطلب ہے کہ آپ بھی پتھروں والے دور سے تعلق رکھتے ہیں؟۔۔عمر کی بات کیوں پوچھ رہے ہیں؟ مجھے کہیں شادی نہیں کرا نا بھائی ;)۔
ملالہ کی ٹوپ ڈرامے کی باتوں میں آکر ، بے تکی بچکانہ باتوں سے گریز کرے ۔۔۔ ۔
کون کرے؟۔۔۔عجیب مہمل سا جملہ ہے۔
 
کاشفی

محفلین
اوپر پیغام نمبر 22 کے لیئے جزاک اللہ خیر۔۔
:)
اور جس کے لیئے پیغام لکھا گیا ہے اس کے لیئے کٹاکٹ کھانے کا مشورہ ہے۔۔افاقہ ہوگا۔۔
1381807_749428841740811_670664722_n.jpg
 
آپ چونکہ سرپھرے ہیں اسلئیے آپ سے ایسی ہی بات کی امید تھی۔۔۔ ۔مغرب میں اگر کوئی عورت برقع پہنتی ہے تو ظاہر سی بات ہے کہ کسی نے اسکو برقع پہننے پر مجبور نہیں کیا وہ بقائمی ہوش و حواس اپنی مرضی سے بلاجبر و اکراہ برقع پہنتی ہے۔
آب آئی بات کی سمجھ ، جس طرح مغرب میں کسی کو مجبور نہیں کیا گیا ، اسی طرح ان قبائلی علاقوں میں بھی مجبور نہیں کیا ۔۔
اور بالفرض کیا بھی تو کیا برقعہ اوڑھنا گناہ ہے ؟؟

دیکھا تو میں نے آپ کو بھی نہیں۔۔۔ تو کیا اسکا مطلب ہے کہ آپ بھی پتھروں والے دور سے تعلق رکھتے ہیں؟۔
نہیں ،لیکن آپ نے دعویٰ تو ایسا کیا کہ آپ پتھروں کے دور میں رہ چکے ہیں ۔۔۔

عمر کی بات کیوں پوچھ رہے ہیں؟ مجھے کہیں شادی نہیں کرا نا بھائی ;)۔
پتھروں کی دور کی وجہ سے پوچھی تھی ۔۔۔شادی کے لیے نہیں ۔۔۔ویسے اگر کبھی آپ سے کوئی عمر پوچھ لے ، انٹرویو میں یا سرکاری دفتر میں انکو بھی یہی کہتے ہیں کیا ۔۔
 
ملالہ کی کردار کُشی میرا خیال ہے اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہے مگر۔۔۔
1۔کیا صرف اسی کو ہدف بنایا گیا تھا؟
2۔کیا اس پر کیے گئے حملے سے قبل اُس کا نام بھی کسی نے سُنا تھا؟
3۔اس کے بقول اس پر حملہ کرنے والے کے ہاتھ کانپ رہے تھے۔ کیا طالبان جیسے تجربہ کار "دہشت گردوں" سے یہ امید کی جاسکتی ہے
کہ وہ کسی کو نشانہ بناتےیوں ضعف کا شکار ہوں؟
4۔اس پر حملہ قابلِ مذمت ہے، مگر کیا اس پر حملہ کوئی انہونی تھی؟ کیا اس ملک میں صرف ایک ہی ملالہ تھی؟
5۔جس صدرِ امریکہ نے سلالہ ایئر بیس پرپاکستانی فوجیوں کی شہادت پر معافی مانگنا گوارا نہ کیا، وہ ایک گم نام لڑکی کے لیے اپنی فصاحت و بلاغت کے جوہر دکھانے لگ گیا۔۔۔کیوں؟
6۔ کیا ہمارے نزدیک تعلیم کا تصور ہو بہو وہی ہے جو اہلِ مغرب کا ہے؟
7۔کیا ملالہ نے آج تک ہمارے نصابِ تعلیم و نظامِ تعلیم کے بارے میں کوئی ایسی ایک بات بھی کہی ہے جس سے پتہ چل سکے کہ اُسے اپنے
ملک کے تعلیمی مسائل کا اِدراک ہے؟
8۔اس کی جو ڈائری بی بی سی کے حوالے سے مشہور ہوئی، اُسے کے مستند اور ملالہ ہی کی تحریر ہونے کے حوالے سے بعض صحافیوں نے شبہات کا اظہار کیا ہے۔
9۔ مغرب کو صرف وہی پاکستانی کیوں پسند آتے ہیں جو چند روایتی الزامات کا سہارا لے کر پاکستان کا ایک غلط رنگ پیش کرتے ہیں؟
10۔ ملالہ کو اقومِ متحدہ میں تقریر کے دوران یہ کہنے کی کیا ضرورت تھی کہ جو چادر اس کے شانوں پر ہے وہ بے نظیر کی ہے؟
11۔ کیا ایک سولہ سالہ لڑکی، اس بالغانہ انداز میں اظہارِ رائے پر قدرت رکھتی ہے اور اس طرح محکم انداز میں گفت گو کر سکتی ہے جس طرح ہر فورم پر ملالہ کر رہی ہے؟ کہیں ایسا تو نہیں اس کی زبان پر کسی اور کے الفاظ رکھے جا رہے ہیں؟
12۔ملالہ کے بقول پاکستان میں عورتوں کو تعلیم کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ چند علاقوں کے استثنا کے ساتھ، یہ بات سرے سے غلط ہے۔ خود میرے علاقے میں مردوں کے 4 جب کے عورتوں کے کم از 9 ڈگری کالج ہیں۔
13۔میں نے بارہا اپنے علاقے میں خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کھیتوں اور فیکٹریوں میں کام کرتے دیکھا ہے۔ پاکستان کے کس شہر میں ایسا نہیں ہوتا؟
14۔ ملالہ کے بقول وہ پشتون ثقافت نہیں چھوڑ رہی۔ غیر محرم مردوں سے ہاتھ ملانا پشتون ثقافت ہے؟
15۔ملالہ پر ہونے والے حملے کی کسی ذی ہوش نے تعریف نہیں کی، مگر اُس حملے کے بعد سے اِس ایک لڑکی کو دی جانے والی شہرت کے پسِ پردہ اصل محرکات کیا ہیں؟ ملالہ کے ساتھ دوسری لڑکیوں کو بھی زخم آئے، ان میں سے کس کے لیے کوئی ایک بھی مغربی ایوارڈ دیا گیا؟
16۔ ملالہ نے تعلیم کے فروغ کے لیے اب تک کون سی ٹھوس کوشش کی ہے؟
17۔ اس نے عالمی امن کے لیے کیا کردار ادا کیا؟ کیا اس نے امریکہ کو افغانستان چھوڑنے کی اپیل کی؟ کیا اس نے کسی فورم پر کشمیر، فلسطین اور شام یا عراق میں ہونے والے مسلمانوں کی حالتِ زار کا ذکر کرنا گوارا کیا؟ کیا اس نے برما میں مسلمانوں کی نسل کُشی کے حوالے سے کوئی تحریک چلائی؟
18-کیا اسے مغرب کی طرف سے کیا جانے والے انسانیت کُش اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کبھی سُنا گیا؟

سوالات کی ایک لمبی فہرست تیار کی جاسکتی ہے۔ بات وہی کہ ایک لڑکی کی کردار کُشی نہیں ہونی چاہیے مگر اصل حقائق اکثر وہ نہیں ہوتے جو ہمیں نظر آتے ہیں۔ اللہ کرے کہ ہماری قوم اس معاملے میں اصل حقائق جان سکے۔
 
متلاشی

محفلین
غلام محمد مصطفیٰ بھائی کیا کمال کے سوال اٹھائے ہیں۔۔۔ مگر افسوس کہ یہاں لوگ اپنی عقل سے نہیں بلکہ اپنے ذہنوں پر مسلط یہود ونصاریٰ کے اذہان سے ہر چیز کو پرکھتے ہیں۔۔۔ کیوں کہ میڈیا میں انہیں یہی کچھ دکھایا جاتا ہے ۔۔ ان کے نزدیک حقائق کو جاننے کا سب بہتر معیار یہ دوغلا اور غلیظ میڈیا ہے ۔۔ جو خبروں اور ثقافتی پروگرامز کے نام پر ہمارے ملک میں بے حیائی اور فحاشی کو فروغ دے رہا ہے ۔۔۔ جو اسلام کے حقیقی سپوتوں کو اسلام کا غدار ثابت کرتا ہے ۔۔۔ آج کے اصل اسلامی ہیروز کو تو چھوڑیں یہ میڈیا تو محمد بن قاسم اور محمود غزنوی جیسے امت محمدیہ کے سپوتوں پر بھی کیچڑ اچھالنے سے باز نہیں آتا۔۔ انہیں غاصب اور ظالم قرار دیتا ہے ۔۔۔ بس اس قوم کی حالتِ زار کو دیکھ کر اللہ تعالٰی سے دعا ہی مانگی جا سکتی ہے کہ وہ اس امت کو صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق نصیب فرمائے ۔۔۔۔!
 
x boy

محفلین
ملالہ کی کردار کُشی میرا خیال ہے اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہے مگر۔۔۔
1۔کیا صرف اسی کو ہدف بنایا گیا تھا؟
2۔کیا اس پر کیے گئے حملے سے قبل اُس کا نام بھی کسی نے سُنا تھا؟
3۔اس کے بقول اس پر حملہ کرنے والے کے ہاتھ کانپ رہے تھے۔ کیا طالبان جیسے تجربہ کار "دہشت گردوں" سے یہ امید کی جاسکتی ہے
کہ وہ کسی کو نشانہ بناتےیوں ضعف کا شکار ہوں؟
4۔اس پر حملہ قابلِ مذمت ہے، مگر کیا اس پر حملہ کوئی انہونی تھی؟ کیا اس ملک میں صرف ایک ہی ملالہ تھی؟
5۔جس صدرِ امریکہ نے سلالہ ایئر بیس پرپاکستانی فوجیوں کی شہادت پر معافی مانگنا گوارا نہ کیا، وہ ایک گم نام لڑکی کے لیے اپنی فصاحت و بلاغت کے جوہر دکھانے لگ گیا۔۔۔ کیوں؟
6۔ کیا ہمارے نزدیک تعلیم کا تصور ہو بہو وہی ہے جو اہلِ مغرب کا ہے؟
7۔کیا ملالہ نے آج تک ہمارے نصابِ تعلیم و نظامِ تعلیم کے بارے میں کوئی ایسی ایک بات بھی کہی ہے جس سے پتہ چل سکے کہ اُسے اپنے
ملک کے تعلیمی مسائل کا اِدراک ہے؟
8۔اس کی جو ڈائری بی بی سی کے حوالے سے مشہور ہوئی، اُسے کے مستند اور ملالہ ہی کی تحریر ہونے کے حوالے سے بعض صحافیوں نے شبہات کا اظہار کیا ہے۔
9۔ مغرب کو صرف وہی پاکستانی کیوں پسند آتے ہیں جو چند روایتی الزامات کا سہارا لے کر پاکستان کا ایک غلط رنگ پیش کرتے ہیں؟
10۔ ملالہ کو اقومِ متحدہ میں تقریر کے دوران یہ کہنے کی کیا ضرورت تھی کہ جو چادر اس کے شانوں پر ہے وہ بے نظیر کی ہے؟
11۔ کیا ایک سولہ سالہ لڑکی، اس بالغانہ انداز میں اظہارِ رائے پر قدرت رکھتی ہے اور اس طرح محکم انداز میں گفت گو کر سکتی ہے جس طرح ہر فورم پر ملالہ کر رہی ہے؟ کہیں ایسا تو نہیں اس کی زبان پر کسی اور کے الفاظ رکھے جا رہے ہیں؟
12۔ملالہ کے بقول پاکستان میں عورتوں کو تعلیم کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ چند علاقوں کے استثنا کے ساتھ، یہ بات سرے سے غلط ہے۔ خود میرے علاقے میں مردوں کے 4 جب کے عورتوں کے کم از 9 ڈگری کالج ہیں۔
13۔میں نے بارہا اپنے علاقے میں خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کھیتوں اور فیکٹریوں میں کام کرتے دیکھا ہے۔ پاکستان کے کس شہر میں ایسا نہیں ہوتا؟
14۔ ملالہ کے بقول وہ پشتون ثقافت نہیں چھوڑ رہی۔ غیر محرم مردوں سے ہاتھ ملانا پشتون ثقافت ہے؟
15۔ملالہ پر ہونے والے حملے کی کسی ذی ہوش نے تعریف نہیں کی، مگر اُس حملے کے بعد سے اِس ایک لڑکی کو دی جانے والی شہرت کے پسِ پردہ اصل محرکات کیا ہیں؟ ملالہ کے ساتھ دوسری لڑکیوں کو بھی زخم آئے، ان میں سے کس کے لیے کوئی ایک بھی مغربی ایوارڈ دیا گیا؟
16۔ ملالہ نے تعلیم کے فروغ کے لیے اب تک کون سی ٹھوس کوشش کی ہے؟
17۔ اس نے عالمی امن کے لیے کیا کردار ادا کیا؟ کیا اس نے امریکہ کو افغانستان چھوڑنے کی اپیل کی؟ کیا اس نے کسی فورم پر کشمیر، فلسطین اور شام یا عراق میں ہونے والے مسلمانوں کی حالتِ زار کا ذکر کرنا گوارا کیا؟ کیا اس نے برما میں مسلمانوں کی نسل کُشی کے حوالے سے کوئی تحریک چلائی؟
18-کیا اسے مغرب کی طرف سے کیا جانے والے انسانیت کُش اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کبھی سُنا گیا؟

سوالات کی ایک لمبی فہرست تیار کی جاسکتی ہے۔ بات وہی کہ ایک لڑکی کی کردار کُشی نہیں ہونی چاہیے مگر اصل حقائق اکثر وہ نہیں ہوتے جو ہمیں نظر آتے ہیں۔ اللہ کرے کہ ہماری قوم اس معاملے میں اصل حقائق جان سکے۔

سر آپ کا شکریہ
دنیا کا کوئی بھی بندہ ان سوالوں کا جواب دے۔
:warzish::warzish::warzish:
 
اوریا مقبول جان صاحب کے حوالے سے ہر شخص اپنی اپنی رائے دینے کا حق رکھتا ہے۔
اوریا مقبول جان صرف ایک کالم نگار نہیں ہیں۔ وہ ایک سینئر بیوروکریٹ ہیں، حلقہ ار بابِ ذوق سے بھی ان کے تعلق کا پتہ چلتا ہے۔لیکن ان کی شخصیت کی وہ جہات جو میرے لیے اہم ہیں وہ دو ہیں۔
1۔ وہ سُود کے خلاف ایک عملی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے عدالت سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔ سُود کے خاتمےاور متبادل مالی انتظامات کے حوالے سے وہ عملآ کام کر رہے ہیں۔ اس زاویے سے دیکھیں تو وہ ایک مجاہد بھی ہیں جو اپنی بساط کے مطابق سُود کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سُود کو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جنگ قرار دیا گیا ہے۔
2۔ وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اردو کو اپنائے اور انگریزی زبان کی غلامی کے خاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ اس معاملے میں میں ان کا ہم خیال ہوں۔ اور ہم خیال لوگ کسے نہیں اچھے نہیں لگتے!
 
آخری تدوین:

متلاشی

محفلین
اوریا مقبول جان صاحب کے حوالے سے ہر شخص اپنی اپنی رائے دینے کا حق رکھتا ہے۔
اوریا مقبول جان صرف ایک کالم نگار نہیں ہیں۔ وہ ایک سینئر بیوروکریٹ ہیں، حلقہ ار بابِ ذوق سے بھی ان کے تعلق کا پتہ چلتا ہے۔لیکن ان کی شخصیت کی وہ جہات جو میرے لیے اہم ہیں وہ دو ہیں۔
1۔ وہ سُود کے خلاف ایک عملی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے عدالت سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔ سُود کے خاتمےاور متبادل مالی انتظامات کے حوالے سے وہ عملآ کام کر رہے ہیں۔ اس زاویے سے دیکھیں تو وہ ایک مجاہد بھی ہیں جو اپنی بساط کے مطابق سُود کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سُود کو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جنگ قرار دیا گیا ہے۔
2۔ وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اردو کو اپنائے اور انگریزی زبان کی غلامی کے خاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ اس معاملے میں میں ان کا ہم خیال ہوں۔ اور ہم خیال لوگ کسے نہیں اچھا لگتا!
غلام احمد مصطفیٰ بھائی۔۔۔ اگر تعصب اور کج روی کی عینک اتار کر دیکھا جائے تو پھر تو وہ بہت اچھے لگیں گے۔۔۔ مگر برا ہو کج روی کا کہ یہ تعصب کی عینک اتارنے ہی نہیں دیتی ۔۔۔۔!
 
x boy

محفلین
اوریا مقبول جان صاحب کے حوالے سے ہر شخص اپنی اپنی رائے دینے کا حق رکھتا ہے۔
اوریا مقبول جان صرف ایک کالم نگار نہیں ہیں۔ وہ ایک سینئر بیوروکریٹ ہیں، حلقہ ار بابِ ذوق سے بھی ان کے تعلق کا پتہ چلتا ہے۔لیکن ان کی شخصیت کی وہ جہات جو میرے لیے اہم ہیں وہ دو ہیں۔
1۔ وہ سُود کے خلاف ایک عملی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے عدالت سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔ سُود کے خاتمےاور متبادل مالی انتظامات کے حوالے سے وہ عملآ کام کر رہے ہیں۔ اس زاویے سے دیکھیں تو وہ ایک مجاہد بھی ہیں جو اپنی بساط کے مطابق سُود کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سُود کو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جنگ قرار دیا گیا ہے۔
2۔ وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اردو کو اپنائے اور انگریزی زبان کی غلامی کے خاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ اس معاملے میں میں ان کا ہم خیال ہوں۔ اور ہم خیال لوگ کسے نہیں اچھا لگتا!
میں نے بھی اپنے کسی بات پر ان کی تعریف کی تھی۔
ابھی کچھ ایسے لوگ پہنچ جائنگے جس سے مسئلہ پھر الٹا ہوجائے گا، اس محفل میں شمولیت سے پہلے کچھ مزیدار لڑیاں پڑھ چکا ہوں جس میں امریکن اور ایک آدھ نان مسلم کا کہنا تھا کہ سود جو ہے بزنس ہے ،، بات لمبی ہوجائے گی دفاع کے لئے آجائنگے۔۔
 
میں اصل میں سُود کی حرمت کی بات نہیں کررہا تھا۔ میں سُود کے خلاف اوریا صاحب کے کردار کے حوالے سے بات کر رہا تھا۔ لیکن اگر سود کو کاروبار کہ کر اس کا دفاع کیا جا سکتا ہے تو یہی دلیل شراب نوشی اور منشیات کی دوسری خرافات کے بارے میں بھی کی جاسکتی ہے۔ شراب فروشی صرف اس لیے جائز قرار دے دی جائے کہ یہ پیٹ کا دوزخ بھرنے کا ذریعہ بھی ہے؟ حالانکہ بائبل اور قرآن دونوں اس کے حرام ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔
 
مجھے فخر ہے کہ میں مروجہ معنی میں لبرل یا سیکولر نہیں ہوں۔ اتفاق ایسا ہوا ہے کہ جب بھی مجھے ایسے لوگوں سے بات کرنے کا موقع ملا جو نیم دہریہ ہو چکے ہیں تو کسی عالمِ دین سے پہلے اوریا صاحب کے کالم میرے کام آجاتے ہیں۔ ویسے ان کے کالم پڑھتے مجھے ابھی شاید ایک مہینہ بھی نہیں ہوا۔
 
نایاب

لائبریرین
جان صاحب کے قلم کا کارنامہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
عبیر معصوم جن درندوں کے ظلم کا شکار ہوئی ۔ ان درندوں کو عراق میں آکر اپنے قدم جمانے میں کس نے مدد دی ۔۔۔؟
کون بہانا بنا ان درندوں کے عراق میں ظلم تشدد کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
ملالہ کو تو " یہود و نصاری " کا ایجنٹ بہت خوبصورتی سے ثابت کیا ۔۔۔۔۔۔۔ ؟
اور وہ ایجنٹ جو اپنی آخرت بیچ عاقبت برباد کر دنیا کماتے ان یہود و نصاری کے مددگار بنے ۔ ان کے بارے کوئی ذکر خیر نہیں ۔۔۔
سب کھیل ہے ڈالر پاونڈ ریال و درہم کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جدھر سے ملیں ادھر لپک پڑو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اک بچی کا سچ بہت گہرا دکھ دے گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ شاید
 
سید ذیشان

محفلین
ملالہ کی کردار کُشی میرا خیال ہے اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہے مگر۔۔۔
1۔کیا صرف اسی کو ہدف بنایا گیا تھا؟
2۔کیا اس پر کیے گئے حملے سے قبل اُس کا نام بھی کسی نے سُنا تھا؟
3۔اس کے بقول اس پر حملہ کرنے والے کے ہاتھ کانپ رہے تھے۔ کیا طالبان جیسے تجربہ کار "دہشت گردوں" سے یہ امید کی جاسکتی ہے
کہ وہ کسی کو نشانہ بناتےیوں ضعف کا شکار ہوں؟
4۔اس پر حملہ قابلِ مذمت ہے، مگر کیا اس پر حملہ کوئی انہونی تھی؟ کیا اس ملک میں صرف ایک ہی ملالہ تھی؟
5۔جس صدرِ امریکہ نے سلالہ ایئر بیس پرپاکستانی فوجیوں کی شہادت پر معافی مانگنا گوارا نہ کیا، وہ ایک گم نام لڑکی کے لیے اپنی فصاحت و بلاغت کے جوہر دکھانے لگ گیا۔۔۔ کیوں؟
6۔ کیا ہمارے نزدیک تعلیم کا تصور ہو بہو وہی ہے جو اہلِ مغرب کا ہے؟
7۔کیا ملالہ نے آج تک ہمارے نصابِ تعلیم و نظامِ تعلیم کے بارے میں کوئی ایسی ایک بات بھی کہی ہے جس سے پتہ چل سکے کہ اُسے اپنے
ملک کے تعلیمی مسائل کا اِدراک ہے؟
8۔اس کی جو ڈائری بی بی سی کے حوالے سے مشہور ہوئی، اُسے کے مستند اور ملالہ ہی کی تحریر ہونے کے حوالے سے بعض صحافیوں نے شبہات کا اظہار کیا ہے۔
9۔ مغرب کو صرف وہی پاکستانی کیوں پسند آتے ہیں جو چند روایتی الزامات کا سہارا لے کر پاکستان کا ایک غلط رنگ پیش کرتے ہیں؟
10۔ ملالہ کو اقومِ متحدہ میں تقریر کے دوران یہ کہنے کی کیا ضرورت تھی کہ جو چادر اس کے شانوں پر ہے وہ بے نظیر کی ہے؟
11۔ کیا ایک سولہ سالہ لڑکی، اس بالغانہ انداز میں اظہارِ رائے پر قدرت رکھتی ہے اور اس طرح محکم انداز میں گفت گو کر سکتی ہے جس طرح ہر فورم پر ملالہ کر رہی ہے؟ کہیں ایسا تو نہیں اس کی زبان پر کسی اور کے الفاظ رکھے جا رہے ہیں؟
12۔ملالہ کے بقول پاکستان میں عورتوں کو تعلیم کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ چند علاقوں کے استثنا کے ساتھ، یہ بات سرے سے غلط ہے۔ خود میرے علاقے میں مردوں کے 4 جب کے عورتوں کے کم از 9 ڈگری کالج ہیں۔
13۔میں نے بارہا اپنے علاقے میں خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کھیتوں اور فیکٹریوں میں کام کرتے دیکھا ہے۔ پاکستان کے کس شہر میں ایسا نہیں ہوتا؟
14۔ ملالہ کے بقول وہ پشتون ثقافت نہیں چھوڑ رہی۔ غیر محرم مردوں سے ہاتھ ملانا پشتون ثقافت ہے؟
15۔ملالہ پر ہونے والے حملے کی کسی ذی ہوش نے تعریف نہیں کی، مگر اُس حملے کے بعد سے اِس ایک لڑکی کو دی جانے والی شہرت کے پسِ پردہ اصل محرکات کیا ہیں؟ ملالہ کے ساتھ دوسری لڑکیوں کو بھی زخم آئے، ان میں سے کس کے لیے کوئی ایک بھی مغربی ایوارڈ دیا گیا؟
16۔ ملالہ نے تعلیم کے فروغ کے لیے اب تک کون سی ٹھوس کوشش کی ہے؟
17۔ اس نے عالمی امن کے لیے کیا کردار ادا کیا؟ کیا اس نے امریکہ کو افغانستان چھوڑنے کی اپیل کی؟ کیا اس نے کسی فورم پر کشمیر، فلسطین اور شام یا عراق میں ہونے والے مسلمانوں کی حالتِ زار کا ذکر کرنا گوارا کیا؟ کیا اس نے برما میں مسلمانوں کی نسل کُشی کے حوالے سے کوئی تحریک چلائی؟
18-کیا اسے مغرب کی طرف سے کیا جانے والے انسانیت کُش اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کبھی سُنا گیا؟

سوالات کی ایک لمبی فہرست تیار کی جاسکتی ہے۔ بات وہی کہ ایک لڑکی کی کردار کُشی نہیں ہونی چاہیے مگر اصل حقائق اکثر وہ نہیں ہوتے جو ہمیں نظر آتے ہیں۔ اللہ کرے کہ ہماری قوم اس معاملے میں اصل حقائق جان سکے۔

ان سب سوالات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کو ملالہ کے بارے میں سرے سے کوئی علم ہی نہیں ہے، اور جتنا علم ہے وہ امت ٹائپ کے اخباروں سے لیا گیا ہے۔

کچھ سوالات میں نے نکال دیئے ہیں کہ وہ بہت ہی بھونڈے تھے۔ باقی جوابات ملاحظہ کریں:

1۔کیا صرف اسی کو ہدف بنایا گیا تھا؟

ملالہ کو اس کا نام پوچھ کر ہدف بنایا گیا تھا۔ پاکستان میں کتنی چودہ سالہ بچیوں کو ان کا نام پوچھ کر نشانہ بنایا گیا ہے؟

2۔کیا اس پر کیے گئے حملے سے قبل اُس کا نام بھی کسی نے سُنا تھا؟

اس حملے سے پہلے ملالہ وزیراعظم سے حکومتی ایوارڈ (نیشل یوتھ ایوارڈ) حاصل کر چکی تھی۔ اس کو بچوں کے ایک انٹرنیشنل ایوارڈ (انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز) کے لئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ اس پر 2009 میں نیو یارک ٹائمز نے وڈیو ڈاکیومینٹریاں بھی بنائی تھیں۔

3۔اس کے بقول اس پر حملہ کرنے والے کے ہاتھ کانپ رہے تھے۔ کیا طالبان جیسے تجربہ کار "دہشت گردوں" سے یہ امید کی جاسکتی ہے
کہ وہ کسی کو نشانہ بناتےیوں ضعف کا شکار ہوں؟

طالبان نے کئی خطوط اور ٹیلیفونز کے ذریعے ملالہ پر قاتلانہ حملے کی زمہ داری قبول کی ہے۔ اس کی حال میں شائع ہونے والی کتاب کے خلاف انہوں نے مہم شروع کی ہے اور اس کے بیچنے پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔

4۔اس پر حملہ قابلِ مذمت ہے، مگر کیا اس پر حملہ کوئی انہونی تھی؟ کیا اس ملک میں صرف ایک ہی ملالہ تھی؟

ایک بچی کی ٹارگٹ کلنگ اور وہ بھی اس وجہ سے کہ وہ بچی اپنے تعلیم کے حق کے لئے لڑ رہی تھی اپنی نوعیت کا پاکستان میں واحد واقعہ ہے۔

7۔کیا ملالہ نے آج تک ہمارے نصابِ تعلیم و نظامِ تعلیم کے بارے میں کوئی ایسی ایک بات بھی کہی ہے جس سے پتہ چل سکے کہ اُسے اپنے
ملک کے تعلیمی مسائل کا اِدراک ہے؟
ملالہ کے انٹرویو دیکھیں ہوں تو کچھ معلوم ہو کہ اس نے کیا کہا اور کیا نہیں۔

8۔اس کی جو ڈائری بی بی سی کے حوالے سے مشہور ہوئی، اُسے کے مستند اور ملالہ ہی کی تحریر ہونے کے حوالے سے بعض صحافیوں نے شبہات کا اظہار کیا ہے۔
امت کے صحافیوں نے یا پھر جانے مانے صحافیوں نے؟

10۔ ملالہ کو اقومِ متحدہ میں تقریر کے دوران یہ کہنے کی کیا ضرورت تھی کہ جو چادر اس کے شانوں پر ہے وہ بے نظیر کی ہے؟
تو آپ کو ملالہ سے اس لئے پرضاش ہے کہ وہ بےنظیر کو اپنا آئڈیل مانتی ہے۔ یعنی آپ پیپلی نہیں ہیں اس لئے آپ کو ملالہ بری لگتی ہے؟

11۔ کیا ایک سولہ سالہ لڑکی، اس بالغانہ انداز میں اظہارِ رائے پر قدرت رکھتی ہے اور اس طرح محکم انداز میں گفت گو کر سکتی ہے جس طرح ہر فورم پر ملالہ کر رہی ہے؟ کہیں ایسا تو نہیں اس کی زبان پر کسی اور کے الفاظ رکھے جا رہے ہیں؟

ہر سولہ سالہ لڑکی کند ذہن نہیں ہوتی۔ ارفہ کریم کی مثال بھی ہمارے سامنے ہے۔ وہ بھی اسی انداز میں بہت گہری اور پر مغز باتیں کرتی تھی۔

12۔ملالہ کے بقول پاکستان میں عورتوں کو تعلیم کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ چند علاقوں کے استثنا کے ساتھ، یہ بات سرے سے غلط ہے۔ خود میرے علاقے میں مردوں کے 4 جب کے عورتوں کے کم از 9 ڈگری کالج ہیں۔

طالبان نے عورتوں کی تعلیم پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں خواتین کی شرع خواندگی 3 سے آٹھ فی صد ہے۔ یونیسکو رپورٹ

یونیسیف کے مطابق 92 لاکھ بچے پاکستان میں تعلیم سے محروم ہیں۔

40 فی صد بچیوں نے کبھی پرائمری سکول بھی اٹینڈ نہیں کیا۔
ربط

معلوم نہیں آپ کس لالا لینڈ میں رہتے ہیں جہاں مردوں سے زیادہ عورتیں پڑھی لکھی ہیں؟

13۔میں نے بارہا اپنے علاقے میں خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کھیتوں اور فیکٹریوں میں کام کرتے دیکھا ہے۔ پاکستان کے کس شہر میں ایسا نہیں ہوتا؟

کھیتوں اور فیکٹریوں میں تعلیم یافتہ خواتین کام کرتی ہیں؟

14۔ ملالہ کے بقول وہ پشتون ثقافت نہیں چھوڑ رہی۔ غیر محرم مردوں سے ہاتھ ملانا پشتون ثقافت ہے؟

یہ بات مجھے بھی پسند نہیں ہے لیکن اس ایک خرابی کی وجہ سے ہم اس کو اپنی ثقافت سے باغی نہیں قرار دے سکتے۔

15۔ملالہ پر ہونے والے حملے کی کسی ذی ہوش نے تعریف نہیں کی، مگر اُس حملے کے بعد سے اِس ایک لڑکی کو دی جانے والی شہرت کے پسِ پردہ اصل محرکات کیا ہیں؟ ملالہ کے ساتھ دوسری لڑکیوں کو بھی زخم آئے، ان میں سے کس کے لیے کوئی ایک بھی مغربی ایوارڈ دیا گیا؟

ملالہ کا پس منظر اوپر بیان ہو چکا ہے کہ وہ کیوں سپیشل ہے۔ باقی بچیوں کو بھی چوٹیں آئیں لیکن ان کے سر میں ان کی نشاندہی کر کے گولی نہیں ماری گئی۔ ہر چیز کو سیاق و سباق میں دیکھا جاتا ہے۔ ایک ہفتہ تک تو وہ کومہ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں رہی ہے۔ باقی بچیاں بھی اس قدر زخمی ہوئی تھیں کیا؟

16۔ ملالہ نے تعلیم کے فروغ کے لیے اب تک کون سی ٹھوس کوشش کی ہے؟

www.malalafund.org

17۔ اس نے عالمی امن کے لیے کیا کردار ادا کیا؟ کیا اس نے امریکہ کو افغانستان چھوڑنے کی اپیل کی؟ کیا اس نے کسی فورم پر کشمیر، فلسطین اور شام یا عراق میں ہونے والے مسلمانوں کی حالتِ زار کا ذکر کرنا گوارا کیا؟ کیا اس نے برما میں مسلمانوں کی نسل کُشی کے حوالے سے کوئی تحریک چلائی؟
وہ پاکستان کی صدر نہیں ہے جو ہر معاملے کا خیال رکھے۔ اس وقت اس کو اپنی پڑھائی پر توجہ دینی ہے۔ جب پڑھ لکھ جائے اور کوئی عہدہ اس کو مل جائے تو ایسے سوالات تب کئے جانے چاہیئں۔
ذرا معیارات تو دیکھیئے کیا سیٹ کئے ہوئے ہیں۔ ایک سولہ سالہ بچی سے ایسے سوال کئے جا رہے ہیں جو 80 سالہ بڈھے بھی اپنی پوری زندگی میں نہ کر پائیں۔

18-کیا اسے مغرب کی طرف سے کیا جانے والے انسانیت کُش اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کبھی سُنا گیا؟

آج ہی ملالہ نے اوبامہ کو کہا کہ ڈرون حملے بند کرو اس سے بے گناہ لوگ مرتے ہیں اور دہشت گردی مزید پھیلتی ہے۔
 
متلاشی

محفلین
جان صاحب کے قلم کا کارنامہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
عبیر معصوم جن درندوں کے ظلم کا شکار ہوئی ۔ ان درندوں کو عراق میں آکر اپنے قدم جمانے میں کس نے مدد دی ۔۔۔ ؟
کون بہانا بنا ان درندوں کے عراق میں ظلم تشدد کا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ؟
ملالہ کو تو " یہود و نصاری " کا ایجنٹ بہت خوبصورتی سے ثابت کیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ؟
اور وہ ایجنٹ جو اپنی آخرت بیچ عاقبت برباد کر دنیا کماتے ان یہود و نصاری کے مددگار بنے ۔ ان کے بارے کوئی ذکر خیر نہیں ۔۔۔
سب کھیل ہے ڈالر پاونڈ ریال و درہم کا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ جدھر سے ملیں ادھر لپک پڑو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
اک بچی کا سچ بہت گہرا دکھ دے گیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ شاید
جناب ۔۔۔ خود دیکھیں ڈالر۔۔۔ پاونڈ اور ریال کس کے اکاونٹ میں جمع ہورہے ہیں۔۔۔ ملالہ کے یا صاحبِ کالم کے ۔۔۔!
 
"ملالہ کو اس کا نام پوچھ کر ہدف بنایا گیا تھا۔" یہ بات آپ نے خود تو ملالہ سے نہیں پوچھی ہو گی۔ آپ نے بھی یقینا کسی "غیر امتی" کے کہنے سے اس پر یقین کر لیا ہو گا۔
ذرا یہ بھی بتا دیجیے کہ طالبان کو "تخلیق" کس نے کیا؟ کہیں انہیں تخلیق کرنے والے وہی تو نہیں جو آج عالمی امن کے ٹھیکیدار بن گئے ہیں؟ وہی جو افغانستان میں ان کے خلاف اور شام میں ان کے ساتھ ہیں؟ ہم پاکستانی اپنے لیے لیڈ پنسل بھی چائنہ سے منگواتے ہیں، ان طالبان نامی مخلوق کو ملالہ جیسی معصوم بچیوں پر حملہ کرنے کے لیے مسلسل ہتھیار کون بنا کر دے رہا ہے؟

میرے کچھ سوالات کو بھونڈا قرار دینے کا آپ کو حق حاصل ہے۔ ویسے عجیب بات ہے میں نے اب تک سب سے زیادہ متشدد مزاج اُن لوگوں کو پایا ہے جو اپنے آپ کو جمہوری اور لبرل قرار دیتے ہیں۔ انہیں اپنے نقطہِ نظر سے اختلاف کرنیوالا ہر شخص کم علم، کوتاہ فہم اور پتھروں کے دور کا لگتا ہے۔۔۔
پتہ نہیں آپ کس امت کی بات کر رہے ہیں۔اگر اس سے مراد امتِ مسلمہ ہے تو اس کی اکثریت چونکہ مغرب کے معیارات کے حوالے سے "نا خواندہ اور بے شعور" ہے اس لیے مجھے یہ الزام قبول ہے۔
باقی آپ نے جو جوابات دیے ہیں ان میں سے اکثر "انفرمیشن" کے درجے تک پہنچتے ہیں اور میڈیا واقعی آجکل ہمیں بہت انفارم کر رہا ہے۔

اسے امن ایوارڈ دیا جا رہا تھا، بقول آپ کے اس نے "آج" ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میں نے عرض کیا تھا کہ اس بچی کی کردار کُشی کسی بھی حال میں قبول نہیں کی جاسکتی، میں نے جو سوالات کیے تھے وہ براہِ راست اس کی ذات کے بارے میں نہیں تھے کیونکہ میں بقول آپ کے اس کے حوالے سے بالکل لا علم ہوں۔

کھیتوں اور فیکٹریوں میں کام کرنے والی عورتیں پڑھی لکھی نہیں ہوتیں، یہ آپ نے کیسے فرض کر لیا۔ فیکڑی میں عورت مینیجر بھی ہوسکتی ہے نا؟
اس ملک میں سوائے چند علاقوں کو چھوڑ کر جو عالمی جارح طاقتوں کی ایک گریٹ گیم کا حصہ بن چکے ہیں، ہر جگہ تعلیم کی آزادی ہے۔ آپ اگر بدقسمتی سے کسی ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں عورتوں کو حقوق حاصل نہیں ہیں تو آگے بڑھ کر تحریک چلایئے، ہم سب مرد ہونے کے باوجود آپ کے ساتھ ہوں گے۔
وہ صدرِ پاکستان نہیں تھی مگر اقوامِ متحدہ میں آج تک کسی پاکستانی بچی کو تقریر کا موقع بھی نہیں ملا تھا۔۔

بہرحال اس مسئلے پر آپ جیسے باخبر اور ہم جیسے کوتاہ علم نا معلوم کب تک الجھتے رہیں گے۔۔۔
 
Top