مسجد / مساجد کی فضیلت

باذوق

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ تعالیٰ کی مسجدوں میں اللہ تعالیٰ کے ذکر کئے جانے کو روکے اور ان کی بربادی کی کوشش کرے ۔۔۔ ان کے لئے دنیا میں بھی رسوائی ہے اور آخرت میں بھی بڑا عذاب ہے ۔
( سورة البقرة : 2 ، آیت : 114 )

نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم) کے بتائے گئے ہدایت کے طریقوں میں ایک یہ بھی ہے کہ نماز ، جماعت کے ساتھ اُس مسجد میں ادا کی جائے جہاں اذاں دی جاتی ہو ۔
رسولِ کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کا فرمان ہے :
> [ARABIC]من سمع النداء فلم يأته فلا صلاة له إلا من عذر[/ARABIC]
جو شخص اذاں سن کر مسجد میں جماعت کے لیے بغیر کسی مجبوری کے ، نہ پہنچے (اور گھر میں نماز پڑھ لے ) تو اس کی نماز قبول نہیں کی جاتی ۔
(ابن ماجہ ، کتاب المساجد ، باب التغلیظ فی التخلف عن الجماعۃ ، حدیث : 842 )

مسجد اللہ کا گھر ہے ۔ مسجد میں اللہ ہی کی عبادت کی جاتی ہے ۔
اورمسجد کی اہمیت وخصوصیت کے بارے میں اللہ کے پیارے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) فرماتے ہیں :
> [ARABIC]أحب البلاد إلى الله مساجدها[/ARABIC]
اللہ کو مسجدیں بہت زیادہ محبوب ہیں ۔
( مسلم ، کتاب المساجد ، باب فضل الجلوس فی مصلاہ بعد الصبح وفضل المساجد ، حدیث : 1560 )

> [ARABIC]من بنى مسجدا ۔ يبتغي به وجه الله، بنى الله له مثله في الجنة[/ARABIC]
جو شخص مسجد بنائے اور اس کا مقصود اللہ کی رضامندی ہو ، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بناتا ہے ۔
( بخاری ، کتاب الصلاۃ ، باب من بنی مسجدا ، حدیث : 450 )

> [ARABIC]إذا رأيتم الرجل يتعاهد المسجد فاشهدوا له بالإيمان[/ARABIC]
جب تم کسی شخص کو مسجد کی خبر گیری کرتے ہوئے دیکھو تو اس کے ایمان کی گواہی دو ۔
( ترمذی ، کتاب الایمان ، باب ما جاء فی حرمۃ الصلاۃ ، حدیث : 2826 )

> [ARABIC]البزاق في المسجد خطيئة، وكفارتها دفنها[/ARABIC]
مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ اسے (زمین میں) چھپا دینا ہے۔
( بخاری ، کتاب الصلاۃ ، باب کفارۃ البزاق فی المسجد ، حدیث : 416 )

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ :
> [ARABIC]أمر رسول الله صلى الله عليه وسلم ببناء المساجد في الدور وأن تنظف وتطيب[/ARABIC]
محلوں میں مسجدیں بناؤ (یعنی ، جہاں نیا محلہ آباد ہو، وہاں مسجد بھی بناؤ ) اور انہیں پاک و صاف رکھو اور خوشبو لگاؤ ۔
( ابو داؤد ، کتاب الصلاۃ ، باب اتخاذ المساجد فی الدور ، حدیث : 455 )


اللہ تعالیٰ ہم کو مسجد / مساجد کی سچے دل سے اور صحیح قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔

-----
ریاض (سعودی عرب) کی چند خوبصورت مساجد
 
Top