مزاج کا موسم۔۔۔۔

سید عاطف علی

لائبریرین
ایک تو رومانوی ناول، اوپر سے ایک ایرانی کا، پھر فارسی میں اور پھر ایک خاتون کا لکھا ہوا۔ :)
اس میں تو تہہ در تہہ رومان نظر آ رہا ہے۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ نہ آپ کا مزاج ناولوں کا ہے اور نہ رومان کا۔ :)
ہاں نا ۔ بالکل۔ اسی لیےتو لکھا کہ ۔
میں کہاں اور یہ وبال کہاں ۔محض زبان کے ذائقے کے لیے پڑھ رہے ہیں ۔ویسے مدتوں بعد ایسا پڑھنا خوشگوار لگا۔
ڈر ہے کہ اب میں کہیں رومانی مزاج والا نہ ہو جاؤں ۔ :):):)

مزاج شدید طور پر رومانیت کی طرف مائل ہے لیکن مرتے کیا نہ کرتے ابھی سارا دن دونوں نے دفتر کا کام کرنا ہے۔ بیگم کو میسج کیا تو اس نے پارکنگ میں کافی کی آفر کر دی
زیک ! آپ نے رومانی ناول آخری دفعہ کب پڑھااور انگلش تھا یااردو ؟
 

محمداحمد

لائبریرین
محض زبان کے ذائقے کے لیے پڑھ رہے ہیں ۔ویسے مدتوں بعد ایسا پڑھنا خوشگوار لگا

یہ بھی بڑی بات ہے۔ کبھی کبھی میرا دل چاہتا ہے کہ مختار مسعود کی آوازِ دوست پڑھوں یا ابنِ انشاء کی نثر ۔محض ان کے اسلوب سے لطف اندوز ہونے کے لئے۔
 

زیک

مسافر
Top