مدینہ قرآن کاملیکس میں اردو کمپیوٹنگ

الف عین

لائبریرین
کیا سعودی عرب کے ارکان بتا سکتے ہیں کہ مدینہ میں شاہ فہد قرآن پرنٹنغ کامپلیکس کے مطبوعہ قرآن کس سافٹ وئر میں شائع ہوتے ہیں؟ یہ سوال اکثر ذہن میں اٹھاہے کہ اردو ترجمے اور تفسیر میں کمپوزنگ یقیناً ان پیج کی نہیں ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کے ایک رکن راسخ اسی کامپلیکس میں کام کرتے ہیں، ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
جہاں‌تک میرا اندازہ اور تجربہ ہے اسکے مطابق انکا چھاپ شدہ قرآن کریم کی خطاطی ہاتھ سے کی گئی ہے اور اسکو سکین کرکے کورل ڈرا یا الیسٹریٹر جیسے سافٹوئیرز میں‌اسکے نیچے اردو ، فارسی ، پشتو یا دوسرے زبانوں کا ترجمہ لکھا گیا ہے باقی کوئی ایسا دوست ہی مکمل معلومات دیسکتا ہے جوکہ قرآن کمپلیکس میں‌کام کرتا ہو
 
arifkarim

معطل

راسخ بھائی وہیں کام کرتے ہیں، انسے رابطہ کر کے دیکھ لیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
بات اردو متن کی ہے۔۔ اس میہں لگتا ہے کہ اردو کاما ہے ہی نہیں، محض بائیں واوین سے کاما کا کام لیا گیا ہے۔ اور بھی کچھ اختلافات نوٹ کئے ہیں میں نے جن سے لگتا ہے کہ یہ ان پیج نہیں ہے، اور بہر حال کمپیوٹر ورک ہے، کتابت کا سکین نہیں۔
 
مانی چیمہ

محفلین
سبحان اللہ
اس فورم پر بہت ہی عمدہ اور بامقصد ابحاث ہوتی ہیں۔
دعا ہے اللہ تعالیٰ سب ساتھیوں کو اجر عظیم عطا کریں آمین
 
Top