ساتویں سالگرہ محفل کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں

تعبیر

محفلین
تعبیر
نہ شعلے میں یہ کرشمہ ، نہ برق میں یہ ادا
کوئی بتاؤ کہ وہ شوخ تند خو کیا ہے؟
ہائے یہ میرے بارے میں لکھا ہے :) بہت بہت شکریہ یاد رکھنے کے لیے
خوش رہیے :):):)
لیکن مجھے لگا کہ ہم دونوں دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں :p ویسے غالب بڑا مزا آتا ہے آپ سے نوک جھونک کر کے

ویسے صحیح سے سمجھ نہیں آئی کہ شعر تعریف ہے یا یایایا
لیکن چلو خوش ہونے میں کیا جاتا ہے
 
تعبیر

محفلین
لگتا ہے آپ کو ٹرک سمجھ آگئی نایاب انکل کی پہیلیوں کی ۔۔ پر سب تو آپ نے صحیح بتائیں ہیں ۔۔ پہلی میں تین آپشن کیوں ؟ ناعمہ کے لئے ہے وہ ۔۔ :battingeyelashes:

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں :p

شش شش آہستہ بولو پہلی بار تو چانس ملا تھا خود کو ذہین ثابت کرنے کا لیکن مجھے خوش نا ہونے دینا ظالم :ROFLMAO:
پہلے میں کنفیوزن تھی اور تب تک میں معصوم اور سادہ تھی لیکن بعد میں ٹرک سمجھتے ہی چالاک اور ہشیار ہو گئی
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہائے یہ میرے بارے میں لکھا ہے :) بہت بہت شکریہ یاد رکھنے کے لیے
خوش رہیے :):):)
لیکن مجھے لگا کہ ہم دونوں دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں :p

استاد فرماتے تھے

قطع کیجئے نہ تعلق ہم سے
کچھ نہیں ہے تو عداوت ہی سہی

ویسے غالب بڑا مزا آتا ہے آپ سے نوک جھونک کر کے

کہیں ایسا نہ ہو کہ اچانک۔۔۔۔۔۔:p

ویسے صحیح سے سمجھ نہیں آئی کہ شعر تعریف ہے یا یایایا

سمجھ تو مجھے بھی نہیں آئی تھی، نہ بڑے غالب کو

اسی لیے پوچھا کہ "وہ شوخ تند خو کیا ہے"

اب خدارا بتا ہی دیجئے:ROFLMAO:
 
زبیر مرزا

محفلین
وارث بھائی کے نام
rose-gltr.gif
وہ علم میں افلاطون سنے، وہ شعر میں تلسی داس ہوئے
وہ تیس برس کے ہوتے ہیں ، وہ بی-اے،ایم-اے پاس ہوئے
 
زبیر مرزا

محفلین
مہ جبین آپا
اور بھانجے محمد امین کے نام
09c2e239e9_19661419_o2.gif
میری آغوش میں ہمکتا ہوا چاند ، فردا کے خوابوں کی تعبیر ہے
یہ نئی نسل کے حوصلوں کا امین آنے والے زمانے کی تقدیر ہے
 
تعبیر

محفلین
سمجھ تو مجھے بھی نہیں آئی تھی، نہ بڑے غالب کو

اسی لیے پوچھا کہ "وہ شوخ تند خو کیا ہے"

اب خدارا بتا ہی دیجئے:ROFLMAO:

کہیں ایسا نہ ہو کہ اچانک۔۔۔ ۔۔۔ :p
ویسے چھوٹے غالب آپ اتنا مشکل مشکل کیوں بولتے ہیں
آدھا تو میرے سر پر سے گزر جاتا ہے :(
ویسے سچی سے آپ میں ایک بہت اچھی بات ہے کہ آپ ہٹ دھرم نہیں ہیں اور رات گئی بات گئی والے فامولے پر عمل کرتے ہیں اس لیے میری اور آپکی جھڑپ ہونے کے باوجود آپ نے مجھے اچھے لفظوں میں یاد کیا
اس کے لیے بہت بہت شکریہ
خوش رہیے :)
 
تعبیر

محفلین
تعبیر کے نام
46440626_432708r3jauu1wvz.gif
شبنم سے رہگزارِ سحر کا پتا کروں

مٹی سے رنگ و بُو کے خزانے تراش لوں

بہت بہت شکریہ زحال :)
خوش رہیے
ویسے مجھے جس نے بھی شاعری میں ٹائیٹل دیا وہ بعد میں بہت پچھتایا :p کیونکہ پھر اسے سمجھانا بھی پڑتا ہے کہ
اس کا مطلب کیا ہے اور مجھے کیوں دیا ہے۔ :p
وہ کہتے ہیں نا کہ اللہ دے اور بندہ لے سو میں خوشی خوشی اسے رکھ لیتی ہوں :):):)
 
زبیر مرزا

محفلین
تعبیر میں تو کافی ڈھونڈ کر آسان سے شعر کا ٹائٹل دیا تھا :) تشریح کردیتا ہو پھربھی :)
رات کے آخری پہر کو جو اوس برستی اس سے آتی ہوئی صبح کا پتا کرنے کی صلاحیت مجھ میں ہے- مٹی یعنی عام سے بات میں بھی اچھائی اور خوبصورتی ڈھونڈنے کا فن بھی آپ کو آتا ہے یعنی کریٹیو ہیں
( یہ آپ کے زبردست مشاہدے توتصاویر کی کلیکشن کی جانب اشارہ ہے)
دراصل خواتین ممبران کو ٹائیٹل دیتے ہوئے یا اُن سے بات کرتے ہو میں بے حد محتاط رہتا ہوں کہ کہیں کوئی بات بری نہ لگے
 
بہت بہت شکریہ اتنے اچھےٹائیٹل کے لیےجبکہ اس کے لائق نہیں ہوں سچی :(
آپ نے تو تشریح بھی کر دی
جزاک اللہ خیر
جب عادات اور مزاج پتہ نہ ہوں تو پھر واقعی محتاط ہونا چاہیے لیکن میں بلکہ ہم سب آپ کی عادت کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس لیے فکر نشتا :):):)
 
Top